ماہانہ 'ہارس پاور' بہ نسبت موٹر سپورٹس شائع ہونے والا پاکستان کا پہلا اردو میگزین ہے۔ جس کا اجراء موٹر سپورٹس کی ترویج اور آگاہی کے لئے "ٹیم سلطان" کے پلیٹ فارم سے کیا گیا ہے۔مذکورہ میگزین موٹرسپورٹس شائقین کے لئے مختلف گاڑیوں پر غیر جانبدارانہ تحقیقی و تنقیدی تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ ، دنیا بھر کے ریسرز پر تعارفی مضامین شائع کرنے کے علاوہ عوام الناس کوروڈ سیفٹی کے حوالےسے آگاہی بھی فراہم کرتا ہے۔ٹیم سلطان ایک آف روڈ موٹر سپورٹس ریسنگ کمیونٹی ہے جس کی بنیاد صاحبزادہ سلطان محمد علی نے رکھی۔ آپ کا تعلق مشہور صوفی بزرگ حضرت سلطان باھُوؒ کی دسویں پشت سے ہے اور آف روڈ ریلیز میں 'صاحبزادہ سلطان' کے نام سے مشہور ہیں۔

  • ہارس پاور میگزین کے عزائم و مقاصد :-
  • بلعموم موٹر سپورٹس شائقین اور بلخصوص موٹرسٹ تک اِس کھیل کی ضروری معلومات پہنچانا۔
  • پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تاثر اجاگر کرنا۔
  • پاکستان میں موٹر سپورٹس کے فروغ کے لئے کوشاں رہنا۔
  • علاقائی و بین الاقوامی سیاحت کی ملک میں حوصلہ افزائی کرنا۔
  • پاکستان کے پوشیدہ قدرتی و فطری حسن کونمایاں کرنا۔
}