'آل پاکستان سلطان نیزہ بازی ٹورنامنٹ'پرعالمی ریکارڈزسےمتعلق
صاحبزادہ سلطان کی خصوصی گفتگو
سرپرست اعلیٰ: محمدیہ حیدریہ سلطانیہ اعوان ہارس نیزہ بازکلب
نوٹ: مندرجہ زیل تحریرصاحبزادہ سلطان کی صوتی تسجیل سےزیبِ قرطاس کی گئی ہے-
انسان روئےزمین پربےشمارایسےواقعات سرانجام دیتاآیاہےجوتاریخ انسانی میں ایک نیاباب رقم کرتےہیں- ایسا ہرواقع انسان کی اُن خدادادصلاحیتوں کامظہرہوتاہےجوایک انسان دوسرےانسان کےمقابلےمیں بہتراورمنظم طریقےسےانجام دیتاہے-ایسےتمام واقعات اِنسان کی جبلت، قوتِ اِرادی اوردُنیاپرفتح حاصل کرنےکی جستجوکی بنیادپررونماہوتےہیں- ہرانسان جوملک وقوم کی خدمت کی خواہش رکھتاہےوہ اس تگ و دومیں رہتاہےکہ کوئی ایساکام کرے جِس سےاُس کےملک کی عزت وعظمت اورقوم کےوقارمیں اضافہ ہو- اسی کوشش کےتسلسل میں ہم نےمحمدیہ حیدریہ سلطانیہ اعوان ہارس نیزہ بازکلب کے پلیٹ فارم سے20 واں سالانہ"آل پاکستان سلطان نیزہ بازی ٹورنامنٹ"26، 27 مارچ 2019کوخانیوال کےنواحی قصبہ تلمبہ میں منعقدکیاہےجس میں مختلف ورلڈریکارڈزقائم کئےگئےہیں-
'آل پاکستان سلطان نیزہ بازی ٹورنامنٹ کےاس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھرسےنیزہ بازی کے61 کلب کی110ٹیموں کے 450 گھڑ سواروں نےحصہ لیاہے- پاکستان میں ایسےمقابلےایک علاقائی اورروایتی کھیل کےطورپرجانےجاتےہیں جویہاں کےکلچر، تہذیب وثقافت اورکھیلوں سےدوستی کوپوری دُنیاکےسامنےاُجاگرکرنےکاپیش خیمہ ثابت ہوتےہیں جن کے انعقادکامقصدعلاقائی ثقافت کو اجاگر کرنااوراعلیٰ روایات کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور پاکستانی قوم کا مثبت اورحقیقی امیج دنیاکودکھاناہے- اس کاوش کی سعی کےلئے،سلطان الفقر ششم سلطان محمداصغرعلیؒ،بانی 'محمدیہ حیدریہ سلطانیہ اعوان ہارس نیزہ بازکلب'نےکلب کی بنیادرکھی-مذکورہ کلب کے پلیٹ فارم سےآپ نےنیزہ بازی کی بہتری کےلئےکئی اقدامات کیےجیساکہ گھڑسواروں کی مخصوص یونیفارم کو متعارف کرانا جس کے بعد گھڑسواروں نےمخصوص یونیفارم زیبِ تن کرنا شروع کی- مزیدنیزہ بازی میں سیکشن آف ایٹ، فلڈ لائٹ نیزہ بازی ، کینڈل لائٹ نیزہ بازی کو متعارف کرایا جس سے نیزہ بازی کو فروغ ملا اور شائقین کی دلچسپی میں کئی گنا اضافہ ہوا-
جبکہ اب نیزہ بازی کی ترقی کےلئے بانی کلب کی روایت کوبرقرار رکھتےہوئےکلب نےاگلااقدام اٹھایا ہےکہ نہ صرف پا کستان میں نیزہ بازی کافروغ ہوبلکہ اس کلچرل کھیل کوفروغ دینےکےساتھ عالمی سطح پر"پاکستان "کواس کھیل سے متعلق عالمی ریکارڈسے نوازاجائے-جس کےلئےاس ریکارڈسازایونٹ کاانقعادکیاہےجس کےلئےمختلف کلب سےمنسلک گھڑسواردوردرازعلاقوں سےمحمدیہ حیدریہ سلطانیہ اعوان ہارس نیزہ بازکلب کی دعوت پرآئےتاکہ اس ریکارڈ کے بنانےمیں اپنا حصہ ڈال سکیں ہم ان کے مشکورہیں کہ انہوں نے اس ایونٹ میں شرکت کی اورسبز ہلالی پرچم اورملکِ پاکستان کوایک شاندارعالمی ریکارڈسےنوازنے کےلئے" آل پاکستان سلطان نیزہ بازی ٹورنامنٹ "میں شرکت کی اورپاکستان کوچھ عالمی ریکارڈزسے نوازاجن کی تفصیل کچھ یوں ہے:
1. سنگل لائن میں 6 ٹیموں کے ایک ساتھ دوڑنے کا عالمی ریکارڈ
2. بیک وقت چھ ٹیموں کا دوڑ کر ہدف کو نشانہ لگانے کا عالمی ریکارڈ
3. بیک وقت نیزہ بازی کے ٹریک پر چوبیس (24) گھوڑوں کےایک ساتھ دوڑنے کا عالمی ریکارڈ
4. ایک سو چھیاسٹھ (166) سیکنڈز میں نوے (90) کلوں (اہداف) کو نشانہ لگانے کا عالمی ریکارڈ
5. ایک سو چھیاسٹھ (166) سیکنڈز کے اندر تیس (30) ٹیموں کے دوڑنے کا عالمی ریکارڈ
6. ایک سو چھیاسٹھ (166) سیکنڈز میں ایک سو بیس(120) گھوڑے فینش لائین پر پہنچنے کا عالمی ریکارڈ
یہ ریکارڈز مختلف ورلڈ ریکارڈ اداروں کو بھجوادیئےگئےہیں-
میں ان ریکارڈزپرپوری قوم کومبارکباد پیش کرتاہوں اوراس کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کا شکریہ ادا کرتاہوں جن کے تعاون سے ہم یہ ایونٹ منعقدکرنےمیں کامیاب ہوئے- اس کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر میں ان 61 کلب ، ان کی ٹیموں اور گھڑ سواروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے ہم یہ ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے- میں میڈیا کابھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نےاس ایونٹ کی کوریج دی اور دنیا کو ان چھ عالمی ریکارڈزسےمتعارف کروایا- بالخصوص ہم شائقینِ نیزہ بازی جو دوردرازسےاپنےشوق کی تکمیل کےلئےآئےان کےبھی مشکورہیں کہ وہ شریک ہوئےاورانہوں نےہماری حوصلہ افزائی کی، اورانہوں نےڈسپلن کامظاہرہ کیاجو کہ ایک اچھا شہری ہونے کی علامت ہےجس سےایونٹ کو کامیاب بنانے میں مددہوئی- اس کےساتھ ساتھ میں مقامی لوگوں کاشکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نےروایتی مہمان نوازی کامظاہرہ کیااوردورسےآئےشائقین اورمہمانان گرامی کو کھلے دل سےخوش آمدیدکہااوراپنے گھروں اور ڈیروں کےدروازےان پرکھول دئیے- سب سے زیادہ مبارکباداورشکریہ کےحق دار اس ایونٹ کو کامیاب کرنے والےوہ افراد ہیں جو اس کی انتظامیہ میں شامل تھے جنہوں نےدن رات ایک کر کےمحنت کی جن میں سیکیورٹی پرمامورافراد، گاڑیوں کوپارک کروانےکےلئےپارکنگ میں تعینات ٹیم، کیمپنگ کرنےوالے، نیزہ بازی کا گراؤنڈبنانےوالےالغرض کہ ہر وہ آدمی جس نے اس ایونٹ کی کامیابی میں اپناحصہ ڈالااس کاشکریہ اداکرتاہوں-
آخرمیں، میں یہ کہوں گاکہ اس ایونٹ کے انعقاداورکامیابی کا سہرا، افواجِ پاکستان اورشہدائےپاکستان کوجاتاہےجنہوں نےاپنی جان کی پرواکئےبغیرانتھک کوشش اورمحنت سےدہشت گردی کےناسورکوجڑسےاکھاڑپھینکااورملک میں امن قائم کیا- اس امن کی فضاءکے بدولت یہ ایونٹ کامیاب ہوا اس لئے میں یہ ریکارڈاورکامیابی پاک فوج اوراس کےساتھ ساتھ دیگر سیکیورٹی کے اداروں اوران کےشہداء کےنام کرتا ہوں-