پاکستان آف روڈ ریسنگ کے فلک پر ابھرتا ستارا "جیاند ہوتھ" کی ریلی پروفائل
Blog Single

پاکستان آف روڈ ریسنگ کے فلک پر ابھرتا ستارا "جیاند ہوتھ" کی ریلی پروفائل

نوجوان اور جارحانہ ڈرائیور، ریسنگ کا شوق بے مثال اورڈرائیونگ کنٹرول لاجواب

بہت تھوڑے وقت میں بڑانام کمایا، کئی ریلیز میں ناکامی بھی دیکھنے کو ملی لیکن حوصلہ اور ہمت  نہ ہاری اور کئی پوڈیم اپنے نام کئے

ہارس پاورٹیم

نام: جیاند ہوتھ

پیشہ: درآمد اور برآمد کاروبار پاک ایران سرحد

ریسنگ کے علاوہ شوق: والی بال اور رائفل شوٹنگ

ریسنگ میں شوق کیسے لگا؟ 2016ءگوادرآف روڈ ریلی مقامی علاقہ میں ہوئی، دیکھ کر خیال ابھرااور 2018ء میں شمولیت اختیارکی-

ریسنگ کیرئیر کی ابتداء: 2018ء

پسندیدہ  شعر جس سے تحرک لیتے ہیں:

جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا

لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

ریسنگ میں مشکلات کیا آئیں؟ سپانسرشپ کی کمی، پاکستان میں سامان کی عدم دستیابی، باقاعدہ اکیڈمی کا نہ ہونا، ریس کے دوران انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث ریکوری ٹیم سے رابطہ نہ ہوپانا اور ٹیکنیکل چیزوں  سے لاعلمی وغیرہ

نئے آنے والوں کےلئے پیغام؟ سیفٹی  پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں، سینئرسےمشاورت میں رہیں

جن ریلیز میں شرکت کی، فتح حاصل کی  اورجن ریسزکو مکمل نہیں کرپائےدرج زیل ہے:

  1. 2018ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج (پہلی پوزیشن)اے سٹاک
  2. 2018ء حب ریلی کراس (پہلی پوزیشن)سی سٹاک کیٹگری
  3. 2018ء گوادرآف روڈ ریلی(چوتھی  پوزیشن)اے سٹاک
  4. 2018ء چابہار ایران ریلی (پہلی پوزیشن)
  5. 2019ء چابہار ایران ریلی(پہلی پوزیشن)بی سٹاک کیٹگری
  6. 2019ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج(چوتھی  پوزیشن)اے سٹاک
  7. 2020ء چولستان500  جیپ ریلی(DNF)اے سٹاک
  8. 2020ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج (دوسری  پوزیشن)اے سٹاک
  9. 2020ء حب ریلی کراس (پہلی پوزیشن و (FTDاےسٹاک
  10. 2020ء تھل ڈیزرٹ چیلنج (تیسری پوزیشن) اے سٹاک
  11. 2021ء حب ریلی کراس(دوسری پوزیشن) اے سٹاک
  12. 2021ء گوادرآف روڈ ریلی (دوسری   پوزیشن)بی پری پیئرڈکیٹگری
  13. 2021ء ڈیرہ جات میلہ(پہلی پوزیشن و (FTDاے سٹاک
  14. 2022ء تھر ڈیزرٹ ریلی (چوتھی پوزیشن)اے پری پیئرڈکیٹگری
  15. 2022ء چولستان500  جیپ ریلی (DNF) اے سٹاک
پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ