بین الاقوامی چولستان آف روڈ ریلی 2022 کے موقع پر ہارس پاور کے نمائندہ کو پاکستانی ریسرز کےدیئے گئےانٹرویوز
ہارس پاور ٹیم
سوال: آپ کے خیال میں ٹریک کیساہے؟
جواب:
میرنادر مگسی: پہلے دن کے ٹریک میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کی گئی ہیں ،ٹریک کھلا ہونے کی وجہ سے اسپیڈی ہے-
سرفراز دھانجی: اس مرتبہ ٹریک کافی بہتر ہے-
صاحبزادہ سلطان: اسٹیج تھری کی اسٹیج بریک چینج ہوئی ہے ،ٹریک میں کچھ نئے حصے شامل کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر اس بار ٹریک پر بہت محنت کی گئی ہے-
ندیم خان: سیکنڈ اسٹیج چیلنجنگ ہے ریسرز کی مہارت یہاں نظر آئے گی-
نعمان سرانجام: اس سال گزشتہ برس کی نسبت بہت بہتر ٹریک ہے-
جام کمال: دوسرے دن کاٹریک تھوڑا چیلنجنگ اور مشکل ہے اس میں ہائی سپیڈ آپ حاصل نہیں کر سکیں گے-
راجہ ضرار سجاد: ہر دفعہ کی طرح کا ٹریک ہے-
رانا افنان خلیل: ٹیکنیکل ٹریک ہے-
انس خاکوانی: یہ اب فاسٹ سپیڈ ہوگیا ہے اور جیتنے میں ہائی اسپیڈ ہائی رسک ہوتا ہے-
محمود مجید: اچھا ہے مزیدار ٹریک ہے اور Risky بھی نہیں ہے-
محمد ارباز خان: پہلے دن کے ٹریک میں بہت لمبے پٹ ہیں اور گاڑیاں بہت اسپیڈ پکڑیں گیں-
عقیل احمد: جو ریس کے دوران چاہیےہوتا ہے وہ سارا اس ٹریک میں موجود ہے-
محمد منیم جھاندیر:Handling Section بھی ہے -کچھ Zig Zag ہے باقی کچھ اسپیڈی ٹریک بھی ہے-
ملک شکیل: باقیوں کی نسبت چولستان کا ہمیشہ کی طرح بہت اچھا ٹریک ہوتا ہے-
عمر کانجو: چولستان کا Track ہمارے پاکستان کا سب سے بڑا ٹریک ہے اور بہت ہی اچھا ٹریک ہے -
محمد علی شاہ: اب ٹریک کو تھوڑا بڑا کیا ہے-
امیر علی شاہ: ٹریک ہمیشہ اچھا اور چیلنجنگ ہوتا ہے-
رضا سعید: پہلا دن ذرا زیادہ ہائی اسپیڈ ہے-
سعود مجید: پہلے دن کا ٹریک زیادہ فاسٹ ہے-
حمل ہوتھ: جو پہلا سیکشن ہے وہ بہت ہی ا سپیڈی ہے-
شاہ گل مزاری: ٹریک اس دفعہ تو بہت اچھا ہے- بلیڈر لگاکر ٹریک کوچوڑا کیا گیا ہے اور بڑھایا بھی گیا ہے-
سید ظہیر شاہ: پہلے دن کا ٹریک بہت زیادہ فاسٹ ہے-
محمد عاطف: ہیوی اسپیڈ ٹریک ہے-
ربنواز جوئیہ: ٹریک کافی بڑا اور کھلا ہے-
حمید رند: میرے خیال سے تو پہلے کی نسبت بہت اچھا اور بہترٹریک ہے-
زوہیب حسن: ٹریک کا آخری پَٹ اور تھوڑا سا درمیان میں چینج کیا گیا ہے-
نوشیروان ٹوانہ: پہلے دن کا ٹریک ہائی اسپیڈ ، اوپن پیچز اور ٹرنز پرمشتمل ہے-
راشد علی: پہلے ٹریک تنگ ہوتا تھا اس بار کشادہ ٹریک ہے-
زین محمود: اتنا wide اور گریڈڈ ٹریک چولستان کوپہلے کبھی بھی نہیں ملا-
احمد شاہ: اور اس دفعہ معمول سے اور بھی Challenging ہے-
محمد تنویر جھاندیر: اس میں کچھ حصے بہت چیلنجنگ ہیں-
اویس خاکوانی: دوسرا دن تھوڑا سا Challenging ہے -
آصف فضل چوہدری: تھوڑی بہت جو Changes ہیں وہ اتنی Significant نہیں ہیں-
تیمور خواجہ: اس دفعہ سب سے زیادہ ٹیکنیکل ٹریک ہے-
حیدر: بہت اچھا ٹریک ہے، سیدھا ہونے کی وجہ سے کافی اسپیڈی اور ہینڈلنگ ٹریک ہے-
بابر خان: میں تو کھلاڈُلا اور صاف ستھرا ٹریک دیکھ رہا ہوں-
ظفر بلوچ: ٹرنز وغیرہ شامل کردیئے گئے ہیں ، کافی اچھا ٹریک ہے کافی محنت کی گئی ہے-
بیوراگ مزاری: اچھا ٹریک ہے کافی محنت کی گئی ہے- ٹریک کھلا ہونے کی وجہ سےکافی اسپیڈی بھی بن گیا-
فاروق اعوان: بہت اچھا اورکافی فاسٹ ٹریک بنایا گیاہے-
شعیب ملک: کسر نفسی سے کام نہیں لیا ٹریک چوڑا بنایا ہے-
یاسر خالق: یہ والا ٹریک ایزی ہے- بجنوٹ والاٹریک تھوڑا سا ہارڈ ہے-
علی وقار: چولستان جیسا ٹریک کہیں بھی نہیں-
مخدوم محمد علی : منفرد ٹریک ہے-
ماجد خان: نشیب و فراز بہت زیادہ ہے تو گاڑیاں ٹوٹنے کا زیادہ خدشہ ہے-
علی اکبر لغاری: بہت فاسٹ اور بہت مشکل ٹریک ہے-
فیروز خان: بہت لمبا اور بہت ایگزاسٹنگ بھی ہے-
ڈاکٹر ندیم: تھوڑا ٹیکنیکل بھی کہہ لیں لیکن پہلے کی نسبت تیز ٹریک ہے-
سید مبین احمد: کچھ سیکشنز جو اسٹاک گاڑیوں کے لئےتھوڑے رف تھے وہ ہٹا دیئے ہیں-
محمداللہ مروت: بہت ہینڈلنگ ٹریک ہے-
اعجاز نون: چولستان ٹریک زبردست ہے- تھر سے بہتر ہے-
عبدالخیر: ٹریک آئے دن تبدیل اور مشکل ہوتا جا رہا ہے-
عبدالرحمان: کافی جگہ پہ ٹرنز ہیں اور ہینڈلنگ بھی ہے-
محمد عبداللہ: یہ ٹیسٹ میچ ہے ٹی 20 نہیں ہے-
خرم خاکوانی: کافی گاڑیوں نے ریکی کر لی ہے جس کی وجہ سے ٹریک کافی خراب ہوچکا ہے-
شہزاد ستار: تھوڑا خطرناک ٹریک بھی ہے-
طارق مگسی: ٹریک بہت خوبصورت اور کھلا بنایا گیا ہے-
اویس خان: ٹریک چیلنجنگ ہے-
نداواسطی: ڈیڈلی سا ٹریک ہے مجھے تو بہت ہی مشکل لگا-
زلیخا نیازی: اس دفعہ بارش کی وجہ سے ٹریک بہت ڈفرنٹ ہو گیاہے -
پلوشہ حیات: مشکل ٹریک ہے-
جمیلہ آصف: چیلنجنگ بھی ہے اس میں آپ کو ہر طرح کی ٹیرین بھی ملیں گیں-
دیناپٹیل: ماشاء اللہ سے ٹریک بہت چیلنجنگ ہے-
سوال :کتنی بار ریکی کرچکے ہیں؟
جواب:
عقیل احمد: کم و بیش تین ریکیذکی ہیں-
عمران اکبر: ایک ریکی کر چکے ہیں آج ہم دوسری ریکی کریں گے-
عمر کانجو: جی میں چار بار ریکی کر کے آیا ہوں -
محمد علی شاہ: پانچ چھ ریکی کی ہیں-
رضا سعید: ابھی تو ایک ٹریک دو دفعہ کیا ہے -ایک ٹریک ایک دفعہ کیا ہے-
سعود مجید: ایک دفعہ گیا ہوں-
شاہ گل مزاری: کل ایک دفعہ ریکی کی ہے-
سید ظہیر شاہ: دونوں ٹریکس کی ایک ایک مرتبہ ریکی کر چکا ہوں-
محمد عاطف: دو مرتبہ ریکی کی ہے -
ربنواز جوئیہ: میں نے دو مرتبہ کی ہے-
افنان خلیل: ہم چار ریکی کر چکے ہیں -
عطاءاللہ: ایک ریکی کی ہے-
انس خاکوانی: صرف دو ریکیاں کی ہیں-
محمود مجید: دونوں ٹریکس کی ایک ایک مرتبہ ریکی کی ہے-
محمد ارباز خان: تقریباً چار دفعہ ریکی کر چکا ہوں-
حمیدرند: ٹریک پر میں نے دو دفعہ ریکی کی ہے-
ذوہیب حسن: آٹھ ریکیاں کی ہیں -کل میری نویں ریکی ہو گی-
نوشیروان ٹوانہ: دو دفعہ ریکی کی ہے-
داؤد عباسی: ابھی تک دو دفعہ ریکی کی ہے-
راشد گورایا: چار مرتبہ ریکی کی ہے-
زین محمود: دو ریکی کی ہیں-
سلطان بہادر عزیز: ہم نے الحمداللہ پانچ ریکیاں کی ہیں-
محمد تنویر جہاندیر: میں نے ایک دفعہ ریکی کی ہے-
اویس خاکوانی: تین دفعہ ریکی کی ہے-
آصف فضل چوہدری: ریکی تین دفعہ کر چکا ہوں-
تیمور خواجہ: دو دفعہ ریکی کر چکا ہوں-
بابر خان: دو دفعہ Track one اور دو دفعہ Track two کر چکا ہوں-
محمد منیم جھاندیر: تین ریکیا ں کی ہیں -
ملک شکیل: ایک دفعہ ریکی کی ہے-
نعمان سر انجام: ریکی ہم نے دو دو دفعہ کر لی ہیں-
حمل ہوتھ: دونوں ٹریکس کی ایک ایک مرتبہ ریکی کی ہے-
ندا واسطی: میں نے ریکی ایک دفعہ کی ہے-
دیناپٹیل: میرے خیال سے تین دفعہ ریکی کی ہے-
زلیخا نیازی: میں نے تین دفعہ ریکی کی ہے -
پلوشہ حیات: میں نے چار بار ریکی کی ہے-
ظفر بلوچ: دونوں ٹریکس کی تقریبا میں تین تین دفعہ ریکی کر چکا ہوں-
جام کمال: پہلے دن کے ٹریک کی دودفعہ جبکہ دوسرے دن کے ٹریک کی ایک بار ریکی ہے -
بیوراگ مزاری: میں نے ریکی دو دفعہ کی ہے-
فاروق اعوان: دو بار ریکی کی ہے-
شعیب ملک: تین ریکیاں کی ہیں -
یاسر خالد: دو دو چکر لگائیں ہیں-
زاہد علی: ہم نے چار دفعہ ریکی کی ہے -
علی وقار: میں نے دو دفعہ ریکی کی ہے -
مخدوم محمد علی: دو دفعہ ریکی کی ہے-
ماجد خان: ہم نے دو مرتبہ ریکی کی ہے -
سرفراز دھانجی: ایک ریکی کی ہے -
ڈاکٹرندیم: میں تو ریکی ایک ہی دفعہ کرتا ہوں-
سید مبین احمد: صرف دو دوفعہ ریکی کی ہے-
محمداللہ مروت: تین سے چار بار ریکی کی ہے-
اعجاز نون: ہم نے دو بار ریکی کی ہے-
محمد منشاءخان: پانچ دفعہ کی ہے-
عبدالخیر: پانچ ریکیاں کی ہیں ہر دفعہ ٹریک تبدیل ہوتا جارہاہے ہربار نیاتجربہ ہورہا ہے-
عبدالرحمان :میں نے دو مرتبہ کی ہے-
محمد عبداللہ: میں نے دو ریکیاں کی ہیں-
خرم خاکوانی: چار دفعہ کر چکا ہوں-
شہزاد ستار: دو دفعہ کی ہے-
طارق مگسی: میں نے ایک دفعہ کی ہے-
اویس خان: میں نے تین بار ریکی کی ہے-
سوال:چولستان کے ٹریک میں پسندیدہ سیکشن کون ساہے ؟
جواب:
عمران اکبر: پہلے 65 کلومیٹر کا سیکشن-
محمد منیم جھاندیر: زگ زیگ والا میرا فیورٹ سیکشن ہے-
ملک شکیل: مڈکے بعد والا میرا پسندیدہ سیکشن ہے-
محمد علی شاہ: مڈپوائنٹ کے تھوڑا بعد -
نعمان سر انجام: میرا فیورٹ پہلے دن کے ٹریک میں جام گڑھ سے آگے والا حصہ ہے-
سعود مجید: سیکنڈ ڈے والا ٹریک میرا فیورٹ ہے-
حمل ہوتھ: فیوڑٹ تو ہرکسی کا پہلےدن کا ٹریک ہے-
محمد عاطف:قلعہ جام گڑھ والاہے-
رانا افنان خلیل: بجنوٹ سے واپسی والا ٹریک فیورٹ ہے -
آصف فضل چوہدری: میدانی علاقہ جس کے اندر زِگ زیگ زیادہ ہیں-
تیمور خواجہ: ٹریک کے آخری 30 کلومیٹر پر جوکافی ہینڈلنگ ہیں-
راجہ ضرارسجاد: ٹریک کا آخری 20 فیصد میرا فیورٹ ہے-
محمود مجید: دوسرے دن کا ٹریک جوکہ "اکمل والا" سے فنش لائن تک ہے-
درمحمد خاکوانی: میرا فیورٹ سیکشن ہے پٹ والا-
ذوہیب حسن: جس میں Handling بھی ہے اور Speed بھی ہے -
داؤد عباسی: بجنوٹ سے بعد والا-
راشد گورایا: آخری 30 سے 40 کلومیٹر -
سلطان بہادر عزیز: آخرکے50 کلومیٹرمیں جو Twice and Turn وہ میرا بڑا Favorite Section ہے-
محمد تنویر جھاندیر: جو Clear Part آتا ہے وہ میرا Favorite ہے-
حیدر:مڈ پوانٹ سے پہلے والا-
بابر خان: جو Handling Section ہے-
دینا پٹیل: آخری دس کلومیٹر-
زلیخا نیازی: لمبے پٹ جہاں گاڑی کو تیز دوڑاسکتے ہیں وہ مزے کا لگتا ہے-
پلوشہ حیات: ہینڈلنگ والاپیچ مجھے کافی اچھا لگتا ہے-
ظفر بلوچ: جام گڑھ والا سیکشن اسپیڈی ہونے کی وجہ سے میرا فیورٹ ہے-
بیوراگ مزاری: ہینڈلنگ والا سیکشن مجھے پسند ہے-
فاروق اعوان: ہائی اسپیڈ سیکشن میرا فیورٹ ہے-
شعیب ملک: اسٹیج ون کا پارٹ ون-
یاسر خالد: فیورٹ بجنوٹ ہے-
زاہد علی: میرا تو سارا ہی Favorite ہے-
علی وقار: ہر Section اپنے لحاظ سے Favorite ہی ہے -
مخدوم محمد علی: ڈے ٹو والا ٹریک میرا فیورٹ ہے-
ماجد خان: فیورٹ فرسٹ والا ہے-
علی اکبر لغاری:آغاز والا میرا فیورٹ ہے-
ڈاکٹر ندیم: جہاں فلائٹس ہیں، زگ زیگ ہیں،کیونکہ وہاں سکلز کا زیادہ مزہ ہوتا ہے-
سید مبین احمد: سیدھے پارٹ والا سیکشن میرا فیورٹ ہے-
محمداللہ مروت: مڈبریک کے بعدوالا ہے-
اعجاز نون: بجنوٹ سے فنش لائن تک والا حصہ میرا فیورٹ ہے-
عبدالخیر: جوسیدھے پیچ ہیں-
عبدالرحمان: جانے والا سیکشنززیادہ فیورٹ ہیں-
محمد عبداللہ: آخری پانچ دس کلو میڑ ہیں-
شہزاد ستار: میڈپوائنٹ سے پہلےوالا ٹریک-
طارق مگسی: دونوں ہی اچھےسیکشن ہیں-
اویس خان: مڈ پوائنٹ کے بعد والا سیکشن میرا فیورٹ ہے-