ٹیوٹا ٹکومہ کی مختلف جنریشنزکا مختصر تعارف
ملک حسن احمد ایڈووکیٹ
تعارف
ٹیوٹا ٹکومہ پک اپ ٹرک ہے جو کہ میکسیکو اور یو ایس میں ایک جاپانی کار بنانے والی کمپنی ٹیوٹا نے 1995ء میں بنایا، ہائی لیکس کے متبادل ٹیوٹا ٹکومہ متعارف کراوایا گیا- ابھی تک اس کے تین ورژن آچکے ہیں پہلا ورژن1995ء میں متعارف کروایا گیادوسرا 2005ء میں جبکہ تیسرا 2016ء میں متعارف کروایا گیا- 1998ء میں ٹیوٹا نے ایک نئے انداز سے ٹکومہ کو آف روڈ ریسنگ کے لئے پیکج کےساتھ پیش کیا جس میں آف روڈ کے لئے استعمال ہونے والے ٹائر 16 انچ کے آلائے کے ساتھ لاک ان ڈیفرنشل گیئر شامل تھے-
ٹکومہ چونکہ خاص طور پر آف روڈ ریسنگ کے لئے متعارف کروایا گیا اس لئے ٹکومہ میں کچھ ایسی خصوصیات ہیں جو اسے دیگر گاڑیوں سے منفرد بناتی ہیں- جس میں سب سے نمایاں خصوصیت سپر چارج کی ہے ٹکومہ کے دیگر فیچرز جو اسےمنفرد بناتے ہیں درج ذیل ہیں-
ٹیوٹا ٹکومہ کے منفرد فیچرز
- الیکٹرانک لاک رئیر
- ڈیفرنشل کرال کنٹرول
- بلسٹن شاکس
- ملٹی ٹرین آپشنز
- سکس سپیڈ ٹرانسمشن
- 3.5لیٹر وی 6 انجن
- 6800 ایل بی ایس ٹوئنگ کپیسٹی
ٹیوٹاٹکومہ کی پہلی جنریشن کےتمام پری رنرمادلزاورڈبل کیب ماڈلزآٹو میٹک ٹرانسمشن کےساتھ آئے جبکہ ریگولر کیب اور ایکسٹرا کیبWD4 والی گاڑیاں دونوں آپشن کے ساتھ متعارف کروائی گئیں-
چونکہ3.4L آٹو مینول V6دونوں طرح کی ٹرانسمشن میں تھی تواسکی طاقت میں مزید اضافہ (ٹی آر ڈی) کےسپر چارج سےہواجس سےاسکی طاقت220ہارس پاورسے254 ہارس پاورتک پہنچ گئی- ٹیوٹاٹی آرڈی پیکج(آف روڈ ریسنگ پیکج) جوکہ 1998ءمیں متعارف ہواجس میں سپرچارج کااستعمال کرکےاس کی پاورکوانتہائی بہترحدتک بڑھایاگیا، واضح کرتا چلوں کہ سپرچارج کو ٹیوٹا کی طرف سےکچھ عرصہ چلانےکےبعدختم کردیا گیا تھا- اس کی سب سےبڑی وجہ تکنیکی انسٹالیشن تھی جس کواگرصحیح طرح سےانسٹال نہ کیاجائےتوگاڑی کی پاورمیں کوئی فرق نہیں پڑتا-
ٹیوٹا ٹکومہ فرسٹ جنریشن
ٹیوٹا ٹکومہ کی فرسٹ جنریشن 1995ء میں ٹیوٹا ہائی لیکس کے متبادل کے طور پر متعارف کروائی گئی- ابتدائی طور پر ٹیوٹا ٹکومہ کے تین انجن متعارف کروائے گئے جن میں 2.4 ایل 4 سلنڈر 142 ایچ پی، 2.7 ایل 4 سلنڈر 150 ایچ پی اور 3.4 ایل 190ایچ پی شامل ہیں- ٹیوٹاٹکومہ کی پہلی جنریشن کے تمام پری رنر اور ڈبل کیب ماڈلز آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آئے، جبکہ ریگولر اور ایکسٹرا کیب والی گاڑیاں آٹومیٹک اورمینول دونوں آپشن کے ساتھ متعارف کروائی گئی تھی- 3.4 ایل وی6 دونوں ٹرانسمشن میں تھی، اسکی طاقت میں مزید اضافہ ٹی آر ڈی کے سپر چارج سے ہوا جس سے اسکی طاقت220 ہارس پاور سے 254 ہارس پاورتک پہنچ گئی- ٹی آر ڈی پیکج (آف روڈ ریسنگ پیکج) 1998ء میں متعارف کروایا گیا تھا جس میں سپر چارج کا استعال کر کے اس کی پاور کو انتہائی بہتر حد تک بڑھایا گیا- لیکن سپر چارج کو بعد میں تکنیکی مسائل کے پیش نظر ختم کر دیا گیا تھا کیونکہ اگر اسے صحیح طرح سے انسٹال نہ کیا جائے تو گاڑی کی پاور میں کوئی فرق نہیں پڑتا- دنیا کی آف روڈ ریسنگ کمیونٹی میں فرسٹ جنریشن کو سب سے بہترین جانا جاتا ہےلیکن اگر قیمت کا موازنہ کیا جائے تو پہلی جنریشن مہنگی ہے کچھ ایسے فیچر ہیں جو اسے مہنگا کرتے ہیں-
ٹیوٹا ٹکومہ سیکنڈ جنریشن
ٹیوٹا ٹکومہ کی دوسری جنریشن کا کام چیف انجینئر Chikuo Kubota کی نگرانی میں ہوا- ٹکومہ فرسٹ جنریشن کی کامیابی کے بعد انجینئرزنے ٹیوٹا ٹکومہ کی دوسری جنریشن پرسال2000ء میں کام شروع کیا- پہلی جنریشن کےنوسال بعدٹیوٹانےاٹھارہ اکتوبر2004ء میں دوسری جنریشن متعارف کروائی اس کا فائنل ڈیزائن 2002ء میں مکمل ہوا جس کے بعد اکتوبر 2004ء میں ٹکومہ کی دوسری جنریشن کا پہلا ماڈل تیار کر لیا گیا جسے 2005ء میں 18 مختلف کنفیگریشن میں متعارف کروایا گیا تھا- اس ماڈل میں ایکس رنر فیچر کا اضافہ کیا گیا جو کہ 6 سپیڈ مینول ٹرانسمیشن کے ساتھ گاڑی میں موجود تھا، اسکے علاوہ ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول کا فیچر جو کہ چوائس کے طور پر متعارف کروایا گیا- بعد ازاں ٹکومہ میں ہر سال ایک نئی تبدیلی کی جانے لگی- 2007ء میں ٹو انٹیریئر کلر اور 2009ء میں فیس لفٹ کے ساتھ نیا فیچر متعارف کروایا گیا- ٹکومہ کی تینوں جنریشن میں سے دوسری جنریشن اپنی مضبوطی کی وجہ سے اور قیمت کے حساب سے سب سے بہترین ہے- سیکنڈ جنریشن ٹکومہ سب سے زیادہ روڈز پر دیکھا جانے والا پک اپ ہے-
ٹیوٹا ٹکومہ تھرڈ جنریشن
ٹیوٹا ٹکومہ تھرڈ جنریشن این 300 کو سب سے پہلے2016ء میں امریکہ میں متعارف کروایا گیا- تھرڈ جنریشن کا پہلا ماڈل ٹکومہ کے پرانے ماڈل 4 رنر ایس یو وی اور ٹنڈرا پک اپ کے ڈیزائین سے ملتے جلتے خوبصورت کرووCurve کی شکل میں متعارف کروایا گیا جوکہ انتہائی دلکش اور خوبصورت ہے- ٹکومہ کے اس ماڈل کے ٹرک بیڈ ٹیل گیٹ اور لوگو میں نمایاں تبدیلی کی گئی- اسے آٹو میٹک اور مینول دونوں ٹرانسمیشن کے ساتھ متعارف کروایا گیا جبکہ اس میں انتہائی اعلی قسم کا سٹیل استعمال کیا گیا جو کہ اس کے وزن میں کمی کا سبب بنا- اس کی ٹوئنگ کپیسٹی 6800 ایل بی ایس ہے، جبکہ اس کے سسپنشن کے ساتھ ساتھ رئیر ڈیفرنشل اور رئیر ایکسل کو بہتر بنا کر اسے آف روڈ ریسنگ کے لئے موزوں بنایا گیا ہے- یہ ٹکومہ چھ مختلف قسموں میں موجود ہے جس میں بیس ایس آر، مڈ لیول ایس آر فائیو، ٹی آر ڈی آف روڈ، ٹی آر ڈی سپورٹ اور ٹی آر ڈی پرو ٹوپنگ رینج شامل ہے- اسے ڈبل کیب کے علاوہ لانگ بیڈ اور شارٹ بیڈ کی خصوصیت سے اندرونی ڈیزائن کے ساتھ متعارف کروایا گیا- ٹیوٹا ٹکومہ کے اس ماڈل میں ڈووئل کلامیٹ کنٹرول سب سے پہلے ٹیوٹا نے متعارف کروایا- اس ماڈل میں کمپنی نے ٹیرین سلیکیٹ کا فیچر متعارف کروایا جس کو مختلف سطحوں جیسا کہ چٹانوں، ریت، مٹی جیسے مختلف قطع زمین کے مطابق سیٹ کیا جاسکتا ہے- اس کے علاوہ کارول موڈ جو کہ ڈرائیور کو سخت قطع زمین پر چلنے کے قابل بناتا ہے اور گاڑی خود بخود بریکنگ اور سپیڈ کو کنٹرول کر لیتی ہے- اس کے علاوہ پہلی دفع کیلیس، وائرلیس چارجنگ، بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ سسٹم، لوئر ٹیل گیٹ، بیک اپ کیمرہ اور گو پرو ہولڈر جیسےمنفردفیچرزٹکومہ میں متعارف کروائے گے ہیں- ٹکومہ جنریشن لمبے عرصے کے بعد متعارف ہوتی ہے تاحال تیسری جنریشن چل رہی ہے اور مزید 2024ء تک کوئی نئی جنریشن آنا متوقع نہیں ہے -
ٹی آر ڈی (ٹیوٹا ریسنگ ڈویلپمنٹ)
1998ءمیں ٹیوٹانےسپیشل آف روڈ پیکج متعارف کروایاجسےٹی آرڈی کا نام دیا گیا-جس میں آف روڈ کے لئے استعمال ہونے والےٹائر 16انچ کے آلائے کے ساتھ لاک ڈیفرنشل گیئر شامل تھے-
ٹی آر ڈی کے پیکج میں سب سے منفرد خاصیت اسکے ساتھ آنے والے فیچرز تھے جس میں سب سے نمایاں ٹی آر ڈی سپر چارج تھایہ سپر چارج ٹیوٹا ٹکومہ کی انجن پاورکوکافی حدتک بڑھانےمیں مددگارہوتااورسپر چارج کٹ کی انسٹالیشن پروفیشنل ڈیلر ہی کرتے تھے- سپر چارج 236ہارس پاور والے نارمل ٹکومہ کی پاور 304ہارس پاور تک بڑھاتا ہے-ٹی آر ڈی کی جانب سے متعارف کروایا جانے والا سپر چارج 2005ءسے 2015ءتک کے ماڈلز کے ساتھ کام کر سکتا تھا- بعد ازاں یہ سپر چارج ٹیوٹا کی طرف سے ختم کر دیا گیا- ٹی آرڈی کے متعارف کرائے جانےکےاسی سال ٹیوٹا ٹکومہ کا پری رنر ماڈل متعارف کروایا گیا جوپرانے ماڈلز پر کچھ نئی خصوصیات پرمشتمل تھا جیسا کہ ٹوویل ڈرائیور ورژن وغیرہ، اس ٹیوٹا پری رنر کو ٹی آر ڈی پیکج میں بھی حاصل کیا جا سکتا تھا، اس پر کسٹمرز کو اپنی مرضی کے مطابق گاڑی میں خصوصیات شامل کرنے کی سہولت دی گئی، جس کی وجہ سے ٹکومہ آج بھی مشہور ہےاس کے علاوہ ایس رنر اور ایکس رنر ماڈل بھی متعارف کروائے گے، یہاں میں آپ کو بتاتا چلوں اس وقت پاکستان میں آف روڈ ریسنگ کے لئے ریسرز کی طرف سے بہترین انتخاب ٹیوٹا ٹکومہ کو ہی سمجھا جاتاہے اوراب بھی پاکستان آف روڈ ریسنگ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی گاڑی ٹیوٹا ٹکومہ ہی ہے-
فوٹو کریڈٹ: https://shopvisionpro.com/products/toyota-tacoma-xb-led- headlamps-2016-2019