چھوٹا ٹریک بڑا امتحان ایس اے گارڈن آف روڈ ریلی کراس 2022ء
Blog Single

چھوٹا ٹریک بڑا امتحان

ایس اے گارڈن آف روڈ ریلی کراس 2022ء

ریلی رپورٹ: ملک حسن احمد ایڈووکیٹ

لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے جسے پاکستان کا دل بھی کہا جاتا ہے یہ پاکستان کا تاریخی اور ثقافتی شہر ہے،دریائے روای کے سنگھم پہ واقع پاکستان کے تاریخی شہر کے باسی اپنے جوش و جذبہ ،خوش مزاجی کے طفیل زندہ دلان لاہور کہلاتے ہیں-امسال لاہور شیخوپورہ جی ٹی روڈ پر واقع لاہور سے 15کلومیڑ کی مسافت پر ایس اے گارڈن میں ریلی کراس کا انعقاد کیا گیا-

اس ریلی کی انفرادیت یہ تھی کہ کوالیفائنگ راؤنڈکا انعقاد رات میں ہوا جو کہ اسے دوسری ریلیز سے ممتازبناتا ہے،پاکستان کی کسی بھی ریلی میں رات کے وقت ریس نہیں ہوتی-

اس ریلی کراس میں ملک بھر سے 55سے زائد ریسرز نے ریس میں حصہ لیا، ریس ٹریک 26کلو میٹر پر محیط تھا جو کہ دیگر ریلیز کی نسبت بہت چھوٹا ہے لیکن چیلنجز سے بھرپورتھا، کوالیفائنگ راونڈ 2.5کلومیٹر تھا، یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ ریس ٹریک ریسرز کی مہارت کاامتحان تھا-

ایس اے گارڈن ریلی کراس کی انفرادیت کوالیفائنگ راؤنڈکا رات میں  انعقاد ہے، پاکستان کی کسی بھی ریلی میں رات کے وقت ریس نہیں ہوتی

ایس اے گارڈن ریلی کا انعقاد 25,26,27مارچ کو کیا گیا،25مارچ ریس کا پہلا دن تھا جس میں گاڑیوں کی جانچ پڑتال،رجسٹریشن اور ٹیگنگ کا عمل مکمل کیا گیا- شام 6بجے ڈرائیورز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ریسرز کو ریس کے اصول و ضوابط سے آگاہ کیا گیا، ٹریک چھوٹا ہونے کی وجہ سے ٹریک ٹالرنس زیرو تھی یعنی ٹریک سے باہر نہیں جایاجاسکتا، اسی روز رات 9بجے کوالیفائنگ راونڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں 56سے زائد ریسرز نے حصہ لیا جس میں تین خواتین ریسربھی شامل تھی، کوالیفائنگ راؤنڈ کافی مشکل تھا خطر ناک موڑ ہونے کی وجہ سے کچھ گاڑیاں اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائیں تاہم ریسر محفوظ رہے-

26مارچ کو دن کے وقت پروڈکشن کلاس کی ریس ہوئی- صبح 10بجے ریس کا آغاز ہوا پروڈکشن کلاس میں تقریباً 30گاڑیوں نے حصہ لیا-

پروفیشنل کلاس کی گاڑیوں کی ریس کے لئے27مارچ کو مختص کیا گیا- پروفیشنل کلاس میں تقریباً 28گاڑیوں نے حصہ لیا-

ریسرز نے ہارس پاور ٹیم کو انٹرویو دیتے ہو ئے بتایا کہ اس ریس کا ٹریک چھوٹا ہے مگر مشکل ترین ٹریک ہے یہاں سوچ سمجھ کر گاڑی چلانی ہو گی- بڑے ٹریک پر غلطی کو درست کرنے کی گنجائش ہوتی مگر چھوٹے ٹریک پر غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے-

اس طرح کی چھوٹی ریلیز کا انعقاد نئے آنے والے ریسرز کے لئے بہت سود مند ثابت ہوتاہے-اس کے ساتھ ساتھ ایسی ریسز پاکستان میں آف روڈ ریس کی ترویج کے لئے بہت سود مند ثابت ہو سکتی ہیں، ایسی چھوٹی ریلیز نرسری ہیں جو کہ نئے ریسرز کو ریس میں لانے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں، نئے ریسرز کو اپنے ریسنگ کیریئر کا آغاز ایسی چھوٹی ریلیز سے کرنا چاہیئے اس کے بعد باآسانی بڑی ریسز میں حصہ لے سکتے ہیں- اگر مالی اخراجات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو بڑی ریس میں حصہ لیناانفرادی سطح پہ مشکل ہے جس پر اخراجات کافی زیادہ ہوتے ہیں- آف سیزن میں اس طرح کی چھوٹی ریلیز کے انعقاد سے نہ صرف ریسرز بلکہ ان کی گاڑیاں بھی ہر وقت ریس کے لئے تیار رہتی ہیں-

ایس اے گارڈن آف روڈ ریلی میں حصہ لینے والے ریسرز کی پوزیشنز اور مقررہ وقت بالترتیب درج ذیل ہے:

اے پری پیئرڈ کیٹگری

اے پریپیرڈ کیٹگری میں پہلی پوزیشن "رضا سعید" نے حاصل کی اور یوں ایس اے گارڈن آف روڈ ریلی 2022ء کے چیمپئن ٹھہرے، انہوں نے اپنا مقررہ فاصلہ 00:18:39میں طے کیا،جبکہ دوسری پوزیشن "نوشیروان ٹوانہ" نے حاصل کی اورمقررہ فاصلہ 00:19:17میں مکمل کیاجبکہ تیسری پوزیشن "ذوہیب حسن" نےمقررہ فاصلہ 00:19:45 میں مکمل کرکے اپنے نام کی-

اے سٹاک کیٹگری

پہلی پوزیشن "عقیل احمد" نے حاصل کی انہوں نے مقررہ فاصلہ 00:19:28منٹ میں طے کیا جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے "کاشف رفیق" نے یہ فاصلہ00:23:26 منٹ میں مکمل کیا- تیسری پوزیشن "جیاندہوتھ" نے حاصل کی انہوں نے ٹریک 02:35:02منٹ میں مکمل کیا-

بی پری پیئرڈ کیٹگری

بی پریپیرڈکیٹگری میں پہلی پوزیشن "قاسم سیدھی" نے حاصل کی انہوں نے اپنا فاصلہ 00:19:50منٹ میں مکمل کیا جبکہ دوسری پوزیشن "ملک بلال عاشق" نے حاصل کی انہوں نےمقررہ وقت 00:19:59 منٹ میں طےکیااور "سید آصف امام" نے مقررہ فاصلہ 00:20:26 منٹ میں مکمل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی-

بی سٹاک کیٹگری

بی سٹاک میں پہلی پوزیشن "ٹیم سلطان" کے مایہ ناز ریسر"صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز "نےحاصل کی جنہوں نے مقررہ فاصلہ 00:19:36میں مکمل کیاجبکہ دوسری پوزیشن "رب نواز جوئیہ" نے حاصل کی جنہوں نے ٹریک کو 00:20:19منٹ میں مکمل کیا اور تیسری پوزیشن "عمر یونس" نے حاصل کی اور ان کا ٹائم 00:20:23 منٹ تھا-

سی پری پیئرڈ کیٹگری

پہلی پوزیشن "ڈاکٹر حا رث" نے حاصل کی انہوں نے مقررہ فاصلہ 00:21:04میں طے کیا جبکہ دوسری پوزیشن "سردار حسن "نے حاصل کی ان کا ٹائم 00:21:06 تھا- تیسری پوزیشن "مسعود ہوتھ" نے حاصل کی اورانہوں نے 00:21:15منٹ میں ٹریک مکمل کیا-

سی سٹاک کیٹگری

پہلی پوزیشن "عثمان ندیم "نے حاصل کی  جن کاٹائم تھا 00:21:16 – اس کےساتھ دوسری پوزیشن "جہانزیب عُمرانی" نے حاصل کی انہوں نے ٹریک 00:21:18 میں مکمل کیااورتیسری پوزیشن "آصف بھرچنڈی" نے حاصل کی ان کا ٹائم 00:21:25 منٹ تھا-

ڈی پری پیئرڈ کیٹگری

پہلی پوزیشن "ظفر بلوچ" نے حاصل کی انہوں نے ٹریک 00:19:48 منٹ میں مکمل کیا جبکہ دوسری پوزیشن "امیر خان" نے حاصل کی انہوں نے اپنا فاصلہ00:20:30 منٹ میں مکمل کیا اور تیسری پوزیشن "تاج خان مہر" نے حاصل کی ان کا ٹریک مکمل کرنے کا ٹائم 00:20:36رہا-

ڈی سٹاک کیٹگری

ڈی سٹاک کیٹگری میں پہلےنمبرپرآنےوالے "شکیل احمد بھرچنڈی" تھےجنہوں نے00:20:22منٹ میں ٹریک مکمل کیاجبکہ دوسری پوزیشن "فلک شیربلوچ" نے حاصل کی اور ان کاٹائم00:21:48 منٹ ہے- تیسری پوزیشن "جمیل احمدانی" نے حاصل کی جنہوں نے 00:21:51 منٹ میں ٹریک مکمل کیا-

وومن پری پیئرڈکیٹگری

پہلی پوزیشن "عاصمہ صدیقی"نے حاصل کی انہوں نے مقررہ فاصلہ 00:25:32منٹ میں طےکیاجبکہ دوسری پوزیشن "زلیخانیازی" نے حاصل کی اور انہوں نے 00:25:45میں ٹریک مکمل کیااور تیسری پوزیشن" حناکاشف" نے حاصل کی ان کا ٹائم 00:40:52رہا-

وومن سٹاک کیٹگری

پہلی پوزیشن "زوئےمعین" نے حاصل کی اور اپنا مقررہ فاصلہ 00:24:24منٹ میں مکمل کیا جبکہ دوسری پوزیشن "رخشندہ جبین" نے حاصل کی اور فاصلہ 00:24:48 منٹ میں مکمل کیا-

المختصر! ایس اے گارڈن ریلی کا انعقاد لاہور شہر کے قریب ہونے کی وجہ سے بہت سے قریبی اضلاع شیخوپورہ، گوجرانولہ اور سیالکوٹ کی عوام کے لئے ایک بہترین تفریح کا ایونٹ تھا جہاں شائقین کی کثیر تعداد اپنے اہل و عیال کے ساتھ ریس دیکھنےآئےہوئی تھی، الغرض! سپیڈ فیسٹ ریس سے نا صرف لاہور کے لوگ لطف اندوز ہوئےبلکہ دیگر کئی اضلاع سے شائقین اور ریسز اس ریس میں آئے-

 

 

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ