دُنیائے آف روڈ کی مشہور گاڑیوں میں سے ایک ٹیوٹاایف -جے کروزر
Blog Single

دُنیائے آف روڈ کی مشہور گاڑیوں میں سے ایک

ٹیوٹاایف -جے کروزر

محمد امیر حمزہ

تعارف
ایف -جے کروزردُنیائے آف روڈ کی مشہور گاڑیوں میں سے ایک ہے-جنوری 2003ء میں شمالی امریکہ کے بین الاقوامی آٹو شو میں پہلی مرتبہ ٹیوٹا موٹرزکارپوریشن نے ایف-جے کروزر کا تصوراتی ڈھانچہ (Concept Model) پیش کیا جسے خوب پزیرائی ملی - صارفین کے مثبت رد عمل کے بعد2005ء کے انٹر نیشنل آٹو شو میں ایف-جے کا فائنل پروڈکشن ماڈل دکھایا گیا-ایف -جے کروزر کو ٹیوٹا کی یلی کمپنی ہینو موٹرز نے جاپان میں2006ء میں بنایااور ما رکیٹ کے لئے لانچ کیا-جسے پوری دنیا میں سراہا گیا اور کئی ممالک سےمذکورہ گاڑی کی ڈیمانڈ زآنا شروع ہوئیں ،جن میں آسٹریلیا ،مشرق وسطی،فلپائن اور جنوبی افریقہ کی بڑی بڑی کار کمپنیاں سر ِفہرست ہیں -ایف - جے کروزر کا فائنل ایڈیشن 12 ستمبر 2017ءکو جاپان میں فروخت ہوا اور 31 جنوری 2018ء کو بند کر دیا گیا -

ایف جے کروزر کے مختلف ماڈل
ایف - جے کروزر کا سب سے پہلا ماڈل 2006ء سے لیکر2010ء تک آیا اس کا اسٹیرنگ بائیں جانب رکھا گیا -2010ء میں ٹیوٹا نے اسٹیرنگ کو دائیں جانب کرکے مارکیٹ کے لئے لانچ کر دیا- جبکہ 2014ء میں ٹیوٹا کمپنی نے لیف ہینڈ ڈرائیو گاڑی ختم کر دی -یعنی 2006ء سے 2014ء تک لیفٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑی رہی-اور رائٹ ہینڈ ڈرائیوگاڑی 2010ء سے2017ء تک رہی- ٹیوٹا ایف-جے کروزر کوٹیوٹا ٹنڈرا، ٹیوٹا ٹکوما، ٹیوٹاپراڈواور ٹیوٹا سرف کے ساتھ بہت سی ساختی بنیادوں کا مشترک تصور کیا جاتاہے، کیونکہ اس کا سسپنشن، انجن جیسے دیگر پارٹس ان گاڑیوں میں یکساں استعمال ہو جاتے ہیں-

گاڑی کی اندرونی اور بیرونی ساخت

گاڑی کے اندرونی حصے کی بات کی جائے تو اس کی کھڑکیوں میں خود کارسسٹم، لیدر سے مزین خوبصورت اسٹیرنگ وہیل، ریموٹ کنٹرول آڈیو سسٹم اور سرور بخش آواز کے لئے چھ سپیکرز موجود ہیں جبکہ شدت ِتپش کم کرنے کے لئے ایئر کنڈیشن کی سہولت دستیاب ہے- چارجنگ کے لئے ایکسٹراسوکٹس بھی مہیا کی گئی ہیں جو کہ عام طور پر گاڑی میں دویاتین ہوتی ہیں- کروز کنٹرول اور گیئر کےسامنےسکرین نصب کی گئی ہے جس میں ریئر کیمرے کاویوودکھتاہے-


ایف-جے کروزر کو ٹیوٹا ٹنڈرا، ٹیوٹا ٹکوما، ٹیوٹا پراڈو اور ٹیوٹا سرف کے ساتھ بہت سی ساختی بنیادوں کا مشترکہ حصہ سمجھا جاتا ہے

بیرونی ساخت کے لحاظ سے یہ ایک سپورٹ یوٹیلٹی گاڑی ہے- گاڑی کی لمبائی 4670 ملی میٹر، چوڑائی 1905 ملی میٹر، اونچائی 1830 ملی میٹراور رِم 2689 ملی میٹر ہے- پانچ کھڑکیوں پر مشتمل مذکورہ گاڑی کےایکسز کیب کے دونوں دروازے متضاد سمت میں کھلتے ہیں- 20 انچ کاٹائر اِستعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی فرنٹ گرل پر "ٹیوٹا "لکھاہوا ہے جو پہلے ایف جے 40پرموجودہوتی تھی- اس گرل نے گاڑی کی خوبصورتی اور رعب میں مزید اضافہ کردیا - گاڑی کا وزن 1954 کلو گرام ہے -

اِنجن
ایف –جے کروزر میں 4000 سی سی پیٹرول انجن نصب ہے جسے ون - جی -آر کہتے ہیں- 2009ء تک اس میں سنگل وی وی ٹی آئی انجن تھا -جو کہ 239 ہارس پاور تھا اور 2009ء کے بعد اس کے انجن میں بڑی تبدیلی یہ آئی کہ اس انجن کو ڈوئل وی وی ٹی آئی (Dual Variable Valve Timing with Intelligent) کر دیا گیا اور 239 ہارس پاور سے بڑھا کر 259 ہار س پاور کر دیا گیا- کچھ عرصے بعد انجن کی پاورمیں مزید اضافہ کرکے 260 ہارس پاور کر دیا گیا یہ انجن 370 نیوٹن میٹر آف ٹارک کا متحمل ہے-اس میں دو ٹرانسمشن آتی ہیں ویسے ایک ٹرانسمشن پاکستان میں آج تک نہیں دیکھی جو 6 فاروڈ آ ل ویل ڈرائیو ہے جو آل ٹائم فور بائی فور ہے- البتہ پاکستان میں 5 اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمشن آتی ہے اور یہ گاڑی 2300 کلو وزن کھینچ سکتی ہےجو کہ تقریبا 5000 پاؤنڈ وزن بنتا ہے-

گاڑی کی اونچائی

گاڑی کی زمین سے باڈی تک کی اونچائی 244 ملی میٹر ہے آفیشل سٹیٹس کے مطابق یہ تقریبا 30 انچ گہرے پانی سے بھی گزر سکتی ہے-

اسپیڈو میڑ (0سے 100)

اس گاڑی کا ٹوٹل اسپیڈو میٹر 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ رفتار کی بات کی جائے تو 0سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ7.8 سیکنڈز میں طے کرتی ہے -

پیٹرول کی اوسطاً کھپت ((Fuel Average

اگر گاڑی کوشہر میں چلا یاجائے تو یہ تقریبا ایک لیٹر میں 4 سے 5 کلو میٹر جبکہ ہائی وے پہ 6سے 7 کلومیٹر اوسطاًدیتی ہے- دیگر آف روڈ گاڑیوں کی طرح یہ گاڑی بھی پیٹرول کی شدید پیاسی ہےلیکن اس کے باوجود 4000 سی سی انجن کے ساتھ مذکورہ کھپت مناسب معلوم ہوتی ہے اور اگر اس کا موازنہ لینڈ کروزر کے ساتھ کیا جائے تو یہ کافی کم خرچ اور بالا نشین ہے -

گاڑی میں نشست کی گنجائش(Seating Capacity)

ایف-جے کروزر میں اگلی نشستوں پر دو افراد کی گنجائش ہےجبکہ پچھلی نشستیں پر بھی تین افراد پرسکون اور آرام دہ سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں-

ایف-جےکی آف روڈ میں اہمیت

اپنی اصلی وضع قطع میں سڑک پر سادہ، پرکشش، جاذب النظر اور حسین دیکھائی دینے والی، ساخت کے لحاظ سے یہ آف روڈمیں صحراؤں کا سینہ چاک کرنے والی پرہیبت گاڑی ہے جوبنائی ہی آف روڈ کے لئے گئی ہے- دنیا بھر میں جن لوگوں نے ایف جے کروزر شوقیہ طور پر رکھی ہیں اکثرنے موڈیفائی کیا ہوا ہے- زیادہ تر لوگ ا س کو آف روڈنگ کے لئے استعمال کرتے ہیں -
پاکستان میں ایک ایسی شخصیت موجود ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں پاکستان کے آف روڈ لیجنڈ میر نادر خان مگسی وہ بھی ایف -جے کروزر کو آف روڈنگ کے لئے ترجیح دیتے ہوئے کچھ ریلیز میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ اسی گاڑی پر  کرتے دیکھائی دیتے ہیں کیونکہ پاکستان میں آف روڈ کے کچھ چھوٹے ٹریکس بھی مو جود ہیں جن پر چھوٹی گاڑی مفیدوموزوں تصور کی جاتی ہے- اس کے فرش پر کارپٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ پوری واش ایبل گاڑی ہے- اگر آف روڈ کے حوالے سے اس میں آپشنز کی بات کریں تو اس ایف - جے کروزر میں ریئر ڈیفرینشل لاک ہے اور کچھ  فرق
(Variants)میں فرنٹ ڈیفرنشل لاک بھی آتاہےاور کچھ میں ایئر ٹریک کا بٹن بھی آتا ہے جس کو کرال کنٹرول بھی کہتے ہیں لیکن کرال کنٹرول تب استعمال ہوتا ہے جب آپ کی گاڑی کہیں پھنس جائے یا اگر آپ نےگا ڑی کو پہاڑوں پہ لے جانا ہےتو یہ کنٹرول اس وقت استعمال کیا جاتا ہے-

موجودہ مارکیٹ میں طلب

اس گاڑی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ چند برس سےمارکیٹ میں نئے ماڈل آنے کا سلسلہ منقطع ہونے کے باوجود بھی پسندیدہ و مقبول گاڑیوں کی طرح اس کی مانگ و طلب میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے - مشرق وسطی ہو یا امریکہ، ایشیا ء ہو یا یورپ آف روڈ سے شغف رکھنے والےہر جگہ اس کے دیوانے نظر آتے ہیں- اس کی خوبصورت بناوٹ، صحراؤں کا سینہ چیرنے کی صلاحیت اور آف روڈ ٹریکس کو روندنے کی خاصیت ہے جو مداحوں کو اپنی طرف کھینچتی چلی جاتی ہے-

فوٹوکریڈٹ: https://global.toyota/en/download/25351996/

 

 

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ