ڈیرہ جات آف روڈریلی اورپاکستانی ریسرز کے انٹرویوز
Blog Single

سوال نمبر1: ڈیرہ جات آف روڈریلی کے انتظام کیسے ہیں؟

جوابات:

میرنادرمگسی :اس کے بارے میں جتنا کہیں کم ہے کیونکہ خیبرپختونخواہ میں آف روڈریلی کا یہ پہلا سال ہے اورجس طریقےسےپہلے سال میں انتظامات کئے گئے وہ بہت اچھے ہیں- ہم پچھلے سولہ سال سے ریلیز کر رہے ہیں اورجو ریلیز منعقد ہوتی رہیں وہ چولستان، جھل مگسی اور تھل وغیرہ ہیں جو کہ اچھی ریلیز ہیں لیکن اُنہیں اس حد تک آنے میں بہت سال لگے- میرے خیال میں توڈیرہ جات (منعقدہ ریلی)نے سب کو اکٹھا کیا ہےجسےپاکستان آف روڈ ریلیز کیلنڈرمیں شامل ہونا چاہیے-

صاحبزادہ سلطان:جس پیار سے ہمیں یہ لوگ ویلکم کر رہے ہیں جتنی مہمان نوازی کررہے ہیں جتنا ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں میں پُرامید ہوں کہ ہم ہرسال یہاں کی مہمان نوازی سے لطف اندوزہوتے رہیں گے- یہاں پرجس احسن اندازسے انتظامات کئے گئے ہیں انہیں جتنا سراہا جائےکم ہے-

نعمان سرانجام:میں خود " خیبرپختونخواہ " سے ہوں بہت خوشی ہوئی کہ پہلی دفعہ اس سطح کی بڑی ریلی منعقد کی جارہی ہے اس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا بہت کردار ہے جس طرح سے انہوں نے انتظامی اور لاجسٹک کے انتظام کیے وہ بہت قابل ستائش ہیں- سیکیورٹی انتظامات، ریسرزکی معاونت اور امداد پہنچانےکےلیے جتنی ذمہ داریاں ادا کی ہیں وہ قابل تعریف ہے-

اویس خاکوانی: خیبرپختونخواہ نے تو کمال ہی کردیا ہےبلکہ ایسی عادتیں ڈال دی ہیں کہ باقی ریسز پہ بھی اسی طرح کے انتظام کرنے پڑیں گے اورمقابلتا یہ فلحال بہت اچھا جا رہا ہے- علاقہ تھوڑا پسماندہ اور خیبرپختونخواہ کے جنوب میں ہے لیکن یہاں کی انتظامیہ نے ہمارا جس طرح خیال رکھا ہے بالخصوص ریسرزکو جس انداز میں خوش آمدید کیا اورجوعمومی طورپرانتظامات کیے وہ قابلِ تحسین ہیں-

سعود مجید: یہ خیبرپختونخواہ حکومت نے بڑا اچھا سٹارٹ لیا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ تمام انتظامات جو یہاں ہم نے دیکھے ہیں بہت اچھے ہیں-

جعفرمگسی:انتظامات بہت اچھے ہیں، کوشش کریں گے یہ ریس ہرسال ہوتی رہےلیکن اس کاموجودہ ٹائم ریلی کےلئےصحیح نہیں ہے چونکہ گرمی بہت زیادہ ہےگاڑیوں کے لیے بھی موسم گرم ہےاگلےسال جنوری میں کوشش کریں اگر اس کا انعقاد ہوتوبہت اچھاہے- جتنی زیادہ ریسز ہونگی اتنے ڈرائیورپریکٹس میں رہیں گے اور ان کا تجربہ بڑھے گا-

حسن جہاندیر: ٹریک بہت محنت سے تیار کیا گیا ہے جِس میں بڑے ہینڈلنگ سیکشن بھی ہیں اس ٹریک کومکمل کرناآسان نہیں لیکن بہت مزا آئے گا-

عادل نعیم: خیبرپختونخواہ حکومت کو جتنی داد دی جائےکم ہے-جس طرح پہلی ریلی میں انتظام کئے گئے ہیں یہ پاکستان کا ایک بڑا مشہوراوربہترین ایونٹ بنے گابلکہ بن چکاہے- بےشک بہتری کی گنجائش تو رہتی ہے لیکن جوانتظام کئے گئے ہیں کمال ہیں -

بیوراگ مزاری:امن کا نشان ہے " خیبرپختونخواہ "- لوگ کہتے تھےکہ حالات ٹھیک نہیں، امن نہیں ہے، لیکن ابھی دیکھیں کتنے لوگ آئے ہوئے ہیں- گوادرسے لے کرسندھ ، پنجاب تک سارے لوگ آئے ہیں-یہاں آکرجو لوگوں کی محبت ملی ہےوہ ناقابل فراموش ہے- یہ لوگ باقی علاقے کے لوگوں کی نسبت زیادہ مہمان نواز ہیں اورہمیں بہت محبت دے رہے ہیں جبکہ ٹریک بھی بڑا اچھا ہے-

آصف فضل چوہدری: جس طرح سے عمدہ طورپر انتظام کئے گئے ہیں امید ہے یہ ریس انشااللہ کیلنڈر کا حصہ بنے گی-

علی رضا: انتظامات بہت ہی زبردست ہیں- یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور ٹریک بھی بہت محنت سے تیار کیا گیا ہے-

شباب حیدر: انتظامیہ اور خیبرپختونخواہ حکومت نے بہت زیادہ کام کیا ہے- ٹریک بہت زبردست بنایا ہے- انہوں نے محنت بہت کی ہے اورامید کرتا ہوں کہ یہ ریلی ہرسال ہوا کرے گی-

قادرنوازسانگی: انتظام بہت زبردست، بہت خوبصورت اور جوانہوں نے ٹریک بنایا ہے ماشاءاللہ اس پر بھی بہت محنت کی ہے-

سوال نمبر2:ڈیرہ جات آف روڈ ریلی کا ٹریک کیسا ہے؟

جوابات:

میرنادرمگسی : یہ ٹریک تھل کے ساتھ بہت مماثلت رکھتا ہے لیکن یہ بہت ہینڈلنگ ہےکہنے کا مطلب ہے مزے دار ٹریک ہے اس سےماہر ڈرائیورفائدہ اٹھائےگا- اس میں خالی ایک سیکشن ہے پتھر کا،پہاڑوں کا- اس کے علاوہ ریت ہے- ہم نے ریکی کر کے دیکھا سینڈ کافی کھل گئی مطلب بہت تگڑا ٹریک ہےاور بہت اچھامقابلہ رہےگا-

نعمان سرانجام:بہت اچھا علاقہ ہے بڑا نظارےوالاٹریک اور خوبصورت ٹریک ہے- ٹریک کی نیچر میں دیکھیں یہ ریتلا ہے لیکن یہ مختلف قسم کی ریت ہے- جس طرح کی ریت میں ہم عادی ہوچکے ہیں یہ اس سے ذرا مختلف ہے-یاد رہے یہ مٹی بھی نہیں ہے - اگر کوئی ڈرائیور دوسری گاڑی کاتعاقب کرنے میں کامیاب ہوجائےتو چانس ہے کہ وہ اوورٹیک کرے- اگرچہ ٹریک اتنا زیادہ وسیع نہیں ہےکچھ تنگ ہے- مختلف اس طرح سے بھی ہے کہ زیادہ ہائی سپیڈ سیکشن اس میں نہیں ہیں ساری ہینڈلنگ سیکشن ہیں-

اویس خاکوانی:زبردست ٹریک ہے - اس پہ بہت محنت کی گئی ہے جس طرح اس کو گریڈ کیا گیا ہے عام طورپر ہمارے باقی جتنے بھی ریس ٹریک ہیں وہ گریڈ ہوتے ہیں لیکن اس پرگریڈینگ کا کام شاندار ہے- اس سارے کے باوجود ایزی ٹریک نہیں ہے- ڈرائیونگ ٹریک ہے گاڑی سنبھال کے چلائیں گے تو ضروراچھے رزلٹ آئیں گے-

سعود مجید:بہت اچھا اورخوبصورت ٹریک ہے اس میں پتھر بھی ہے، ریت بھی اور پکا بھی- لیکن یہ ڈرائیورزکے لیے چیلنجنگ ہے اور میرا خیال ہے یہ ایک اچھی ریس ہوگی اور ایک اچھا ڈرائیور ہی جیتے گا-جیسے گوادر، چولستان، تھل اور جھل مگسی کی مختلف خصوصیات ہیں اور اسی طرح اس کی بھی اپنی انفرادیت ہے-

جعفرمگسی:ڈرائیونگ ٹریک ہے اس میں صرف ہینڈلنگ ہے ہائی سپیڈ بالکل بھی نہیں ہے بڑا مزا آیاہے- ادھر گاڑی کا کم کمال اور ڈرائیور کا زیادہ ہے-

راشد گورایا:حب ریلی کی طرح سارے ٹویس اورٹرن ہیں مگراس سے زیادہ چیلنجنگ ہے کہ ٹریک کے اوپر گرپ نہیں ہے- اس کاکسی سے موازنہ نہیں کرسکتےجتنا خوبصورت ہے اتنا چیلنجنگ بھی ہے-یہ ڈرائیور کا ٹریک ہے -

جیاند ہوتھ:جس طرح جھل مگسی میں ہے ویسا ہی ہے لیکن یہاں کی مٹی الگ ہے لیکن بہت پیاری ہے-

حسن جہاندیر: ٹریک جھل مگسی کے ساتھ ملتا جلتا ہے جس میں راکی سیکشن ہے کچھ جو اینڈ والا سیکشن ہے وہ تھوڑا تھل کے ساتھ ملتا ہے اورسٹارٹ والا سیکشن ہے ایسا ٹریک کبھی کہیں نہیں دیکھا-

سیدآصف امام:ٹریک زیادہ تر تھل جیسا ہےلیکن تھوڑااس سے فاسٹ ہے مزہ آئےگا ہے- ٹریک بنانے میں خیبرپختونخواہ حکومت نے، کمشنر یحٰی اخوندزادہ اور کلب فور بائی فور کے بابر خان نے بہت محنت کی ہے- ادھرسلائیڈ زیادہ ہےتھوڑا کچھ جگہوں پرتنگ بھی ہے جس طرح آپ کی سپیڈ بنتی ہے اس طرح کے چانس نہیں ہیں بہت ہی توجہ چاہیے جارحانہ ڈرائیونگ کا یہ ٹریک متحمل نہیں ہے-

عادل نعیم: یہ ٹریک تمام ریلیز کا مکسچر اپنے اندر سموئے ہوئےہے-ہائی سپیڈاور ہیڈلنگ ہے-

گوہرسانگی:بہت خوبصورت علاقہ ہے ٹریک بہت ہی خوبصورت ہے ملٹی ٹیرین ہے لیکن چیلنجنگ ٹریک ہے-پہاڑ کے بعد اترنے والا سیکشن بہت ہی چیلنجنگ اور سپیڈی سیکشن ہے –

صاحبزادہ فخرسلطان:بہت ہی خوبصورت ٹریک ہےاس کے کچھ حصے تھل جیسےہیں لیکن بہت چیلنجنگ بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے ٹریک کے دوران سینری کمال ہے-

بیبرک بلوچ:بہت ٹف ٹائم دینے والا ٹریک ہے بڑاہارڈ بھی کیونکہ پہاڑی سیکشن مشکل ہے-

عقیل احمد:ابھی تک میں کہوں کہ سب سے بیسٹ ٹریک جو مجھے لگا ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہوگا دوتین جو ہم نے ریکی کی ہیں ان میں ایسے لگا ریس کے اندر آپ گاڑی چلا رہے ہیں- اگرخوبصورت مناظراورویوکو ملا لیں تو پھر آپ سرفرنگا سےبھی ملا سکتے ہیں- یہاں بھی پہاڑ اس طرح خوبصورت ہیں-

اسد شادی خیل:بہت زیادہ تیز موڑ ہیں جوسیکشن گرل کے اندر رکھا ہے وہ زیادہ مشکل ہے -

آصف فضل چوہدری:اس ٹریک میں آپ کی Enduranceکا ٹیسٹ ہے آپ کی گاڑی کا ٹیسٹ ہے آپ کےStamina کا ٹیسٹ ہے-

علی رضا:ٹریک کواگر نمبر دیئے جائیں تو پہلے نمبر پر میں ڈیرہ کو رکھوں گا اور دوسرے نمبر پہ جھل مگسی کو-

شباب حیدر:ہرٹریک کا اپنا ایک رنگ ہوتا ہے تھل کی طرح کاٹریک ہے مطلب ہینڈلنگ ٹریک ہے-

ثنااللہ مروت:ٹریک ہے توبہت خوبصورت لیکن تھوڑا سا ٹریکی ہے- پہلی دفعہ شرکت کر رہا ہوں- یہ خوبصورت علاقے ہیں-

 

سوال نمبر3: ڈیرہ جات کے ٹریک میں سے پسندیدہ کونسا حصہ ہے؟

جوابات:

صاحبزادہ فخرسلطان:سیکشن پتھریلا مجھے بہت ہی پسند آیا ہے گاڑی بہت سلائیڈ کرے گی لیکن اسی وقت ٹائرپٹھنے کا بھی خدشہ ہے -

راشدگورایا:اس ٹریک پر میرےپسندیدہ آخری والے 25کلومیٹر اورشروع والے50کلومیٹر اچھے ہیں جو بہترین ٹائم میں آئے گا اس کا مطلب ہے وہ بیسٹ ڈرائیور ہے-

قادرنوازسانگی:ٹریک یہاں پہ زِگ  زَیگ اورویلی کے اندر سے گزرتا ہےجو علاقے کے لیے بھی بہت بیسٹ ہے اورہمارے لیے بھی -

جیاند ہوتھ:مجھے پہلا سیکشن مطلب فسٹ سٹیج والا بڑاپسندآیا-

حسن جہاندیر:ٹریک ملٹی زون ہے-لیکن مجھے جو آخری سینڈزون والا فاسٹ سیکشن بہت پسندآیا-

سوال نمبر4:آف روڈ ریلیز کےکیا فوائدہیں؟

جوابات:

صاحبزادہ سلطان:جہاں پہ ریس آتی ہے وہاں پہ ٹورازم آتا ہے وہاں کی لوکل اکانومی کو فائدہ ہوتا ہے آپ دیکھ رہے ہیں کتنے ہزاروں لوگ یہاں پہ جمع ہیں یہاں پہ جتنے ہمارے لوگ ہیں جو دکاندار ہیں فروٹ والے ہیں - باقی یہاں پورے ملک سے لوگ آرہے ہیں اس ریس میں حصہ لینے اور اِسے سپورٹ کرنے کے لیے-

اویس خاکوانی:کسی بھی علاقے میں جب لوگ آتے ہیں اوروہاں پہ اس قسم کے ایونٹ ہوتے ہیں تومعاشی اوردیگر ترقی کے جو مراحل ہیں وہ جلد طے ہونا شروع ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ علاقہ انتظامیہ کی اورمیڈیا کی نظروں میں آتےہیں- جس طرح آپ لوگ بھی کوریج دے رہے ہیں جوبااختیار لوگ ہیں ان کو جب یہ چیزیں نظر آتی ہیں تو وہ اس کو ترقی کا پیش خیمہ تصور کرتے ہیں-

ثنااللہ مروت: مقامی لوگ دیکھیں گے ان کا شوق بھی بڑھے گا وہ بھی گاڑیاں تیار کریں گے- اکانومی بھی بہتر ہوتی ہےعلاقے میں پیسےبھی آتاہے، سپورٹس دیکھنے کو ملتا ہے، شرح جرائم کم ہوجاتی ہے- لوگ جب ایسے کھیل دیکھتے ہیں تو مثبت رویے پروان چڑھتے ہیں-

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ