فارمولا ون سیزن 2021ء ریسزکی مختصررپورٹ
Blog Single

فارمولا ون سیزن 2021ء ریسزکی مختصررپورٹ

بلال شفیع

موٹر سپورٹس عہدِ جدید کا مقبول ترین کھیل ہے جس میں فارمولا ریسنگ بنیادی حیثیت رکھتی ہے- فارمولا ریسنگ کی عالمی سطح پر مخصوص درجہ بندی کی گئی ہےجس میں فارمولا ون (F-1) اور فارمولا ای(F-E) زیادہ تر مشہور ہیں- فارمولا ون ریس کا آغاز 1920ءاور 1930ء کےیورپی گرینڈپری موٹر ریسنگ کےساتھ ہواجبکہ 1946ء میں خصوصی فارمولا طےپایا- فارمولا ون اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور زبردست ریس ہے جِس نےمقبولیت اور شہرت کی حدوں کو نہ صرف چھولیا بلکہ قسمت آزمانے اورمہارت دکھانے والے دنیاکےنامور ریسرز بھی پیدا ہوئے-

تقریباًگزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری کرونا وباء کے خدشات چھٹےتو ایک مرتبہ پھرکھیلوں کی سر گرمیاں اور رونقیں بحال ہونے لگیں جس میں کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال کی طرح فارمولاون گرینڈ پری کیلئے بھی دروازے کُھل گئے اورریسرز کو اپنے جو ہر دکھانے کا موقع ملا- اس بار بھی ہرسال کی طرح فارمولا ون سیزن 2021ء دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد ہوا جس میں 10 ٹیموں نےحصہ لیا- شرکت کرنے والی ٹیموں میں ریڈ بل ریسنگ، مرسیڈیز، میکلارن ، فراری، الفاٹاوری، آسٹن مارٹن، الپائن، الفا رمیو ریسنگ، ولیمزاور ہاس ایف ون ٹیم شامل ہے- 2021ء سیزن میں ٹوٹل 23 ریسز ہونگی جس کےپہلےحصے میں 9 ریسز ہوچکی ہیں جن کی مختصر رپورٹ درج ذیل ہے-

فارمولا ون سیزن 2021ء کاآغاز 28 مارچ کو بحرین (Bahrain International Circuit ) گراں پری سےہوا جس میں برطانوی ریسرلیوس ہملٹن فاتح بنے، جِنہوں نے مطلوبہ فاصلہ1گھنٹہ 32 منٹ 3 سیکنڈ میں طے کیا - جبکہ بیلجئن ڈرائیور میکس ورسٹاپن دوسرے اور فن لینڈ کے والٹری بوٹاس تیسرے نمبر پرر ہے - اسی طرح 18 اپریل کو اٹلی کے مشہورشہر ایمیلیا رومانا(Autodromo Enzo e Dino Ferrari) میں ریس منعقد ہوئی جس میں میکس ورسٹاپن نے 2 گھنٹے 2 اعشاریہ 34 سیکنڈزمیں اپنی ریس مکمل کی اور اِس ریس کےچیمپئن ٹھہرے جبکہ لیوس ہملٹن دوسرے اوربرٹش بیلجئن ڈرائیور لینڈو نورس تیسرے نمبرپر ر ہے- 2مئی کو پرتگال(Autodromo Internacional do Algrave) میں ریس کا معرکہ ہوا جس میں لیوس ہملٹن نے1 گھنٹہ 34 منٹ اور31سیکنڈ میں مطلوبہ فاصلہ طے کیا اور وِنر رہے جبکہ میکس ورسٹاپن دوسرے اور والٹری بوٹاس تیسرے نمبر پر ر ہے- اسی طرح 9 مئی کو سپین کے شہربارسلونا (Circuit de Barcelona-Catalunya) میں منعقد ہونے والی ریس میں لیوس ہملٹن 1 گھنٹہ 33 منٹ 7 سیکنڈ میں ریس مکمل کر کے مردِ میدان ٹھہرے اورمیکس ورسٹاپن نے دوسری جبکہ والٹیری بوٹاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی-پھر 23 مئی کو یورپ کے ملک مناکو(Circuit de Monaco) میں فارمولا ون ریس ہوئی جس میں میکس ورسٹاپن1 گھنٹہ 38 منٹ36 سیکنڈ کے اعتبارسے فاتح رہے - اِس ریس میں سپین کے کارلوس سینز دوسرے جبکہ لینڈو نورس تیسرے نمبر پر رہے- 6جون کوآذربائیجان کے دارالخلافہ باکو (Baku City Circuit)میں فارمولاون ریس منعقد ہوئی جس میں میکسیکن ڈرائیور سرجیوپیریز2 گھنٹہ 13 منٹ 36 سیکنڈ کے اعتبار سے پہلے، جرمنی کے سباسچین ویٹل دوسرے اورفرانسیسی ڈرائیور پائیری گاسلے تیسرے نمبر پر رہے - دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ریس میں لیوس ہملٹن اور ورمیکس ورسٹاپن کوئی پوزیشن حاصل نہ کرسکے جسکی وجہ یہ تھی کہ میکس کی گاڑی حادثے کا شکارہوگئی اور لیوس کی گاڑی نےغلط ٹرن لیا جس کی وجہ سے وہ دوبار کوشش کے باوجود پیچھے رہ گئے- 20 جون 2021 کو فرانس(Circuit Paul Ricard)میں منعقد ہونے والی ریس میں میکس 1 گھنٹہ 27 منٹ 25 سیکنڈ کے حساب سے  پہلے، لیوس دوسرے جبکہ سرجیو پیریز تیسرے نمبر پر رہے- 27 جون کو آسٹریا(Red Bull Ring, Spielberg)میں ریس ہوئی جس میں میکس پھربازی لے گئےجبکہ لیوس دوسرے اور والٹری بوٹاس تیسرے نمبر پر رہے-

یاد رہے کہ فارمولا ون سیزن 2021ء میں ابھی 15ریسز ہونا باقی ہیں اوردیکھتے ہیں ان میں کون چیمپئن ہوگا؟ لیوس ہملٹن، میکس ورسٹاپن یا فارمولاون کاکوئی نیا چیمئن- امیدہے شائقین کو سیزن 2021ء کی باقی ریسز میں ریسرز کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملےگا- ہارس پاور اپنے قارئین کیلئےسیزن 2021 کی بقیہ ریسز کی رپورٹ بھی شائع کرتا رہے گا-

سیزن 2021ء کی آئندہ ریسز کا شیڈول ذیل میں دیا گیا ہے:

تاریخ

گرینڈ پریکس

نمبر شمار

2 تا4 جولائی

آسٹریا

  1.  

 16 تا 18 جولائی

برطانیہ

  1.  

30جولائی تا یکم اگست

ہنگری

  1.  

29 تا27 اگست

بیلجئم

  1.  

03 تا 05 ستمبر

نیدر لینڈ

  1.  

10 تا 12 ستمبر

اٹلی

  1.  

24 تا 26 ستمبر

روس

  1.  

01 تا 03 اکتوبر

سنگاپور

  1.  

8 تا 10 اکتوبر

جاپان

  1.  

22تا 24 اکتوبر

امریکہ

  1.  

29 تا 31 اکتوبر

میکسیکو

  1.  

05 تا 07 نومبر

برازیل

  1.  

19 تا 21 نومبر

آسٹریلیا

  1.  

03 تا 05 دسمبر

سعودی عرب

  1.  

10 تا12 دسمبر

ابو ظہبی

  1.  

 

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ