آف گوادر ریلی2021ء: ہارس پاور کے نمائندہ کو دیئےگئےانٹرویوز سوال ایک جواب مختلف
Blog Single

آف گوادر ریلی2021ء: ہارس پاور کے نمائندہ کو دیئےگئےانٹرویوز

سوال ایک جواب مختلف

سیفؔ انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے

ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں

سوال:آپ کےخیال میں ٹریک کیساہے؟

جواب:

میر نادر مگسی: ٹریک کافی خراب ہو چکا ہے لیکن ریس ،ریس ہے-

صاحبزادہ سلطان: یہ وہ typicalگوادر ٹریک اس دفعہ نہیں ہے- جس میں ہمیں ہائی سپیڈ زیادہ پیچز ملتے تھے-

رونی پٹیل: تباہ ہو گیا ہے ٹریک، مکمل طور پر فارغ ہو گیا ہے ٹریک-

ندیم خان: ٹریک تھوڑا مشکل ہےابھی تک کافی  گاڑیاں خراب ہوئی ہیں-

چوہدری آصف فضل:ڈرائیور کی مہارت اور گاڑی کی Enduranceکا ٹیسٹ ہے-

زین محمود:Thing the most challenging Gwadar has ever been.

سرفراز دھانجی:سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ٹریک کوچینج کیا ہے کافی مشکل ہے اور کھل گیا ہے-

طلحہ رئیس:کافی مشکل ہے اگریہ کمپیئر کریں دوسرے ٹریک سے توبہت زیادہ سخت ہے-

حمل ہوتھ: بہت مشکل ٹریک ہے-

کاشف خان:ٹریک اسی طرح کے ہونے چاہیے ذرا مشکل قِسم کے-

عبدل رسول: بہت خراب ہے کل راؤنڈ مارا تھا سمجھ نہیں آرہا ٹریک کا کیا ہو گا-

اعجاز ماڑی: شاید سب کو یہ پسند ہو ٹریک جو مشکل ہو اور ٹیکنیکل بھی ہو-

یاسر خالق: ریکی والی گاڑیوں نے ٹریک کافی مشکل کر دیا ہے-

عبدالحمید: زیادہ تر گاڑیاں ٹوٹ جاتی ہیں بڑی مشکل سے پہنچ پاتی ہیں-

فیصل شادی خیل: یہ سمجھا جاتا تھا کہ گوادرمیں لانگ پٹس ہیں اس مرتبہ جو ٹریک کی صورتِ حال ہے وہ بالکل مختلف ہے-

گوہر سانگی: احتیاط سے چلانی پڑے گی اتنی زیادہ سپیڈ والا ٹریک نہیں ہے-

ظفر بلوچ: ریکی کر کر کے ٹریک کی حالت خراب ہو جا تی ہے-لیکن پھر بھی باقی سے بہتر ہے-

جیاند ہوتھ: اس مرتبہ ٹرنز زیادہ ہیں اور سارے ریسرز کو بہت مزہ آئے گا-

عادل نعیم : تھوڑا ٹف ہےbecause a lot of people doing recce every dayلیکن یہ کہ اچھا تجربہ ہے-

شہباز نیازی :مکس ہے یار! اس میں ٹف بھی ہے، رف بھی ہے، بیچ میں ایزی بھی ہے-

شیراز قریشی:اس مرتبہ ہر طرح کا تجربہ ہےجھل کا بھی ٹیرین ملے گا چولستان کا بھی ٹیرین ملے گاآپ کواس میں ڈیرہ جات بھی نظر آتا ہے-

تشنہٰ پٹیل: ٹریک اتنی ساری ریکی کے بعدتو سارے ہی عمومی طورپر ایک جیسے ہی ہو جاتے ہیں-

سلمیٰ مروت: ٹریک بالکل ہی ڈفرنٹ ہو گیا ہے کیونکہ جتنی گاڑیاں جاتی ہیں ٹریک کی کنڈیشن خراب ہوتی جاتی ہے-

مہم شیراز :کافی مشکل ٹریک لگ رہا ہےکیونکہ اتنی ساری پری پیئرڈ کی اور سٹاک کی گاڑیاں جا چکی ہیں تو ٹریک کا کافی برا حال ہو چکا ہے-

سیدآصف امام:گوادر کا ٹریک فاسٹسٹ ٹریک تھالیکن اس دفعہ صورتحال بالکل مختلف ہے-

سلطان بہادر عزیز:ہینڈلنگ بہت زیادہ ہےاور ٹر یک بھی بہت زیادہ رف ہے-

شاہ زین عباسی: سپیڈی کم ہے ہینڈلنگ زیادہ ہےڈرائیوروں کو پتہ لگے گا جو سنبھال کے چلا ئے گاانشاء اللہ پوڈیم پہ ہوگا-

تیمور خواجہ:تھوڑا tricky ہے

فیروز خان:اب تک کا سب سے مشکل ٹریک ہے-

شعیب ملک: واپس آتے ہوئے یو ٹرن سےپہلے جو تیس کلو میٹرز ہیں وہ پسندیدہ ہیں -کیونکہ اس میں چھٹا گئر ہے اور فل ڈاؤن ہے-

طلحہ بن اظہر : ٹریک مکمل طور پر تبدیل ہوگیاہے- just no more fastگاڑی بچانے والا سین زیادہ ہے -

میر ندیم: ٹریک بہت چیلنجنگ ہے-

مینیم جہاندر:پورا ٹریک اوراسی ساحل سمندر کے ایریے کو دیکھیں بڑا خوبصورت ہے-

میر غازین لہری:شروع میں تھوڑا ٹف ہے پھر آخر میں پندرہ کلو میٹر وہ کافی ٹف ہے-

شیر علی: بڑا مشکل ٹریک ہے گاڑی بچتی ہی نہیں، ریکی پہ ہی ساری گاڑی خراب ہو جاتی ہے-

رباب سلطان:جیسے جیسے گاڑیاں ساتھ ساتھ گزرتی رہتی ہیں تو نئے سے نیا ٹریک بنتا جاتا ہے-

مائرہ جبار:فی الحال تھوڑا سا ایزی لگ رہا ہے کیونکہ سٹریٹ پیچز بہت زیادہ ہیں-

سوال:آپ کےخیال میں کوڈرائیور کا کتنا کردار ہوتا ہے؟

جواب:

میر نادر مگسی: کردارہی کو ڈرائیور کا،  بتاتا ہی وہ ہے ہم تو ایسے دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ جیسے 50 ، 100، 80 ،فُٹ پرے-

صاحبزادہ سلطان: کوڈرائیور کا بڑا ہم کردار ہے ہم لوگ اپنی ریس پلان ہی اس کے ساتھ مل کر کرتے ہیں-

رونی پٹیل: بہت زیادہ کردار ہوتا ہے دونوں آپس میں ایک فیملی کی طرح کام کر رہے ہوتے ہیں-

چوہدری آصف فضل: سر! کو ڈرائیور اور ڈرائیور میں سمجھتا ہوں ایسےہوتےہیں جیسے گاڑی کے دوپہیہ-

ندیم خان: معاون ڈرائیور تو لازمی ہے اس کے بغیر تو کام نہیں ہوسکتا-

زین محمود:  جب گاڑی چلتی ہے تو کار، ڈرائیور اور کوڈرائیور ایک ہو کر چلتے ہیں تو ہی پرفارمنس آتی ہے-

ظفر بلوچ: دونوں چلیں گے تو ہی گاڑی چلے گی-

بیوراگ مزاری: پورا کردار اُن کا ہوتا ہےہمیں اپنا ہوش ہی  نہیں ہوتا کہ ہم لوگ کہاں جا رہے ہیں-

عادل نعیم : اس ٹریک کے اوپر دراصل کو ڈرائیور کا بھی بہت بڑا کردار ہے کیونکہ بڑی شارٹ ٹرنز، بڑی کلوز کالز ہیں-

شہباز نیازی : سٹییرنگ پے بیٹھا ہے اس کو گاڑی ہینڈل کرنی ہے بڑا کچھ کرنا ہے- ٹریک کی انفارمیشن ہمیں اپنے کو ڈرائیور سے مل رہی ہوتی ہے-

تشنہٰ پٹیل: کو ڈرائیور جو ہوتا ہے اسکو اگلا جو ہے اس کا سارا پتا ہوتا ہے تو وہ پہلے سے ہمیں مینٹلی طور پر پری پیئر کرتا ہے-

سلمیٰ مروت: وہ پہلے ہی آپ کو ان فارم کرتا ہے کہ کہاں کس جگہ ٹرنز آ رہے ہیں- کو ڈرائیور میرے لیے تو بہت ضروری ہے-

مہم شیراز : کو ڈرائیور ہی آپ کو بتاتا ہے میرا خیال ہےکو ڈرائیور بہت ضروری ہے- ڈرائیور نے تو یقینا گاڑی چلانی ہے-

سیدآصف امام: کو ڈرائیور جو ہے سپورٹ ہے ڈرائیور کی بہت بڑی- ریڑ کی ہڈی کی مانند ہے-

سلطان بہادر عزیز:کو ڈرائیور کا بہت کردار ہے- دورانِ ریکی آپ نے کسی پوائنٹ کومیڈیم نوٹ کیا ہوا ہےتو وہ صرف سپیڈی بتا دے تو یقینا آپ کوئی نہ کوئی توڑ پھوڑ کریں گے-

ندا واسطی: بہت کردار ہے جب ٹریک پر آپ ہوتے ہیں تو آپ کو وہ گا ئیڈ کرتے ہیں کہ آپ کو کدھر ٹرن کرنا ہے-

 

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ