فارمولاون سیزن2021ءکی مختصررپورٹ
بلال شفیع
فارمولاون سیزن 2021ء کاآغاز 28 مارچ کو بحرین (Bahrain International Circuit ) گراں پری سےہوا جس میں برطانوی ریسرلیوس ہملٹن فاتح بنے، جِنہوں نے مطلوبہ فاصلہ1گھنٹہ 32 منٹ 3 سیکنڈ میں طے کیا - جبکہ بیلجئن ڈرائیور میکس ورسٹاپن دوسرے اور فن لینڈ کے والٹری بوٹاس تیسرے نمبر پرر ہے - اسی طرح 18 اپریل کو اٹلی کے مشہورشہر ایمیلیا رومانا(Autodromo Enzo e Dino Ferrari) میں ریس منعقد ہوئی جس میں میکس ورسٹاپن نے 2 گھنٹے 2منٹ 34 سیکنڈزمیں اپنی ریس مکمل کی اور اِس ریس کےچیمپئن ٹھہرے جبکہ لیوس ہملٹن دوسرے اوربرٹش بیلجئن ڈرائیور لینڈو نورس تیسرے نمبرپر ر ہے-
2مئی کو پرتگال(Autodromo Internacional do Algrave) میں ریس کا معرکہ ہوا جس میں لیوس ہملٹن نے1 گھنٹہ 34 منٹ اور31سیکنڈ میں مطلوبہ فاصلہ طے کیا اور وِنر رہے جبکہ میکس ورسٹاپن دوسرے اور والٹری بوٹاس تیسرے نمبر پر ر ہے- اسی طرح 9 مئی کو سپین کے شہربارسلونا (Circuit de Barcelona-Catalunya) میں منعقد ہونے والی ریس میں لیوس ہملٹن 1 گھنٹہ 33 منٹ 7 سیکنڈ میں ریس مکمل کر کے مردِ میدان ٹھہرے اورمیکس ورسٹاپن نے دوسری جبکہ والٹیری بوٹاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی- پھر 23 مئی کو یورپ کے ملک مناکو(Circuit de Monaco) میں فارمولا ون ریس ہوئی جس میں میکس ورسٹاپن1 گھنٹہ 38 منٹ36 سیکنڈ کے اعتبارسے فاتح رہے - اِس ریس میں سپین کے کارلوس سینز دوسرے جبکہ لینڈو نورس تیسرے نمبرپررہے-
6جون کوآذربائیجان کے دارالخلافہ باکو (Baku City Circuit)میں فارمولاون ریس منعقد ہوئی جس میں میکسیکن ڈرائیور سرجیوپیریز2 گھنٹہ 13 منٹ 36 سیکنڈ کے اعتبار سے پہلے، جرمنی کے سباسچین ویٹل دوسرے اورفرانسیسی ڈرائیور پائیری گاسلے تیسرے نمبر پر رہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ریس میں لیوس ہملٹن اور میکس ورسٹاپن کوئی پوزیشن حاصل نہ کرسکے جسکی وجہ یہ تھی کہ میکس کی گاڑی حادثے کا شکارہوگئی اور لیوس کی گاڑی نےغلط ٹرن لیا جس کی وجہ سے وہ دوبار کوشش کے باوجود پیچھے رہ گئے-
20 جون 2021ءکو فرانس(Circuit Paul Ricard)میں منعقد ہونے والی ریس میں میکس 1 گھنٹہ 27 منٹ 25 سیکنڈ کے حساب سے پہلے، لیوس دوسرے جبکہ سرجیو پیریز تیسرے نمبر پر رہے- 27 جون کو آسٹریا،سٹیریا (Red Bull Ring, Spielberg)میں ریس ہوئی جس میں میکس پھربازی لے گئےجبکہ لیوس دوسرے اور والٹری بوٹاس تیسرے نمبر پر رہے- 4 جولائی کو آسٹریا میں ریس ہوئی جس کے فتح میکس رہے اور ان کا بہترین ٹائم 1:23:54 تھا-یاد رہے یہ ریس جیت کر میکس نے ہیٹرک بھی مکمل کی- 2021ء سیزن کے پہلے حصے کی آخری ریس 4 جولائی کو آسٹریا(Red Bull Ring Spielberg) میں منعقد ہوئی جِس میں مجموعی طور پر سیزن کی 9 ریسز میں سے میکس 5 میں فاتح رہے جبکہ لیوس صرف3 میں فتح حاصل کرسکے-
اس طرح 18 جولائی کو برطانیہ(Great Britain)میں ریس ہوئی اور لیوس ہملٹن نے 1گھنٹہ 58 منٹ 23 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے یہ ریس جیت لی-
یکم اگست کو ہنگری میں ریس ہوئی اور اس کا نتیجہ حیران کن رہا اور اس کے فاتح نہ لیوس اور نہ ہی میکس بلکہ ایسٹیبن اوکون(Esteban Ocon) رہے اور مطلوبہ وقت 2:04:43میں طے کیا- اگست میں دوسری ریس 29 تاریخ کو بیلجیم میں ہوئی- یہ ریس ایک لوپ (Lap)پرمشتمل تھی جس میں میکس 3 منٹ اور 27 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے جیتنے میں کامیاب ہوئے-
فارمولا2021ءکی 23 ریسزمیں سے 8لیوس ہملٹن نے جیتیں (ایک ہیٹرک کے ساتھ) اور10میکس ورسٹاپن نے(ایک ہیٹرک کے ساتھ) جیتیں-
5 ستمبر کو نیدرلینڈز(Netherlands)میں ریس ہوئی اور میکس 1گھنٹہ 30 منٹ اور 5 سیکنڈ کے وقت میں یہ ریس جیت کر فاتح ٹھہرے- 5 ستمبرکو اٹلی میں فارمولاون کا میلہ سجا جس میں ڈینیئل ریکارڈو 1 گھنٹہ 21 منٹ اور 54 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے چیمپئن بنے- 26 ستمبر کو روس میں ریس ہوئی جس میں لیوس 1 گھنٹہ 30 منٹ 41 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے یہ ریس جیتنے میں کامیاب ہوئے-
10 اکتوبر کو ترکی میں فارمولاون ریس ہوئی جس میں والٹیری بوٹاس فاتح ٹھہرے- انہوں نے یہ 1 گھنٹہ 31 منٹ اور 4 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا -اکتوبر میں دوسری ریس 24 تاریخ کوامریکہ میں ہوئی جس میں میکس 1 گھنٹہ 34 منٹ اور 36 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے چیمپئن بنے-
7 نومبر کو میکسیکومیں ریس منعقد ہوئی جس میں ایک بار پھر میکس ورسٹاپن چیمپئن بنے- اسکے بعد برازیل میں 14 نومبر ، قطر میں 21 نومبر اور سعودی عرب میں 5 دسمبر کو فارمولاون ریسیز منعقد ہوئیں اور ان تینوں میں لیوس ہملٹن فاتح رہے- سال2021ء کی یہ دوسری ہیٹرک تھی- اس سے پہلے میکس ورسٹاپن نے ہیٹرک کی تھی-12 دسمبر کو دوبئی میں فارمولا ون ریس ہوئی جس میں میکس چیمپئن بنے جبکہ لیوس دوسرے نمبر پر رہے-
اس طرح فارمولا ون سیزن 2021ء میں کل 23 ریسز ہوئیں جن میں سے 8 لیوس ہملٹن نے جیتیں (ایک ہیٹرک کے ساتھ) اور10 میکس ورسٹاپن نے (ایک ہیٹرک کے ساتھ) جیتیں-