پاکستان آف روڈ کی ڈی کیٹگری کےمایہ ناز ریسر "بیورغ مزاری" کی ریلی پروفائل
سادہ طبیعت، خوش مزاج، شیریں گفتار، دھیمہ لب و لہجہ اورہنس مکھ
ریسنگ کا شوق بے مثال اورصحرا کی ڈرائیونگ کا دلدادہ
گوادر آف روڈریلی2021ء میں پُرجوش طریقہ سے فنش لائن کو عبور کرتےگاڑی کلٹی کردی لیکن قسمت اور مقبولیت آسمان کو چھونے لگی، بین الاقوامی ریسرز نے تبصرہ کئے
ہارس پاورٹیم
نام: بیورغ مزاری
پیشہ: کھیتی باڑی
ریسنگ کے علاوہ شوق: شکار
پسندیدہ ریسر: جعفر مگسی اور آصف فضل چوہدری
ریسنگ کاشوق کیسے لگا؟ ریلیز دیکھیں تو شوق لگا اور پھر ابھی اس شوق کو پالا ہوا ہے-
ریسنگ کیرئیر کی ابتداء: 2018ء
پسندیدہ شعر جس سے تحرک لیتے ہیں:
نہیں تیرا نشیمن قصرِ سُلطانی کے گنبد پر
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
ریسنگ میں مشکلات کیا آئیں؟ اپنے بل بوتے پر ریس کرنا بہت مشکل ہے جب تک حکومت یا کسی کمپنی کی طرف سےسپانسرشپ نہ ملے-
ایسی کامیابی جس پر فخر ہو: مجھے اس وقت بہت فخر ہوا جب میں نے گوادر آف روڈ ریلی میں رول آور ہوتے ہوئے فنش کیا جو ایک Adventureتھا جس میں پوزیشن بھی حاصل کی- دنیا کے کئی لوگوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرائیورز ریس اس دلیری سے کرتے ہیں-
23ریلیزمیں ابھی تک حصہ لیا ہے جن میں سے 05ریسز میں گاڑی خراب ہوگئی جبکہ باقی ہر ریس میں پوزیشن حاصل کی- جودرج زیل ہیں:
- 2018ء چولستان500 جیپ ریلی (DNF) ڈی سٹاک
- 2018ء بولان آف روڈ چیلنج (DNF) ڈی سٹاک
- 2018ء روجھان مزاری ریلی (پہلی پوزیشن) ڈی سٹاک
- 2018ء گوادرآف روڈ ریلی (دوسری پوزیشن) ڈی سٹاک
- 2018ء تھل ڈیزرٹ چیلنج (پہلی پوزیشن) ڈی سٹاک کیٹگری
- 2018ء جھل مگسی آف روڈچیلنج (پہلی پوزیشن) ڈی سٹاک کیٹگری
- 2019ء چولستان500 جیپ ریلی (دوسری پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2019ء حب ریلی کراس (پہلی پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2019ء لیک ڈسٹرکٹ چکوال چیلنج (پہلی پوزیشن) ڈی سٹاک کیٹگری
- 2019ء تھل ڈیزرٹ چیلنج (دوسری پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2020ء حب ریلی کراس (پہلی پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2020ء چولستان500 جیپ ریلی (DNF) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2020ء تھل ڈیزرٹ چیلنج (تیسری پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2020ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج (دوسری پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2021ء حب ریلی کراس ( پہلی پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2021ء چولستان500جیپ ریلی ( پہلی پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2021ء ڈیرہ جات میلہ (دوسری پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2021ء گوادرآف روڈ ریلی (پہلی پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2021ء تھل ڈیزرٹ چیلنج (تیسری پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2022ء تھر ڈیزرٹ ریلی (دوسری پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2022ء چولستان500جیپ ریلی (DNF) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2022ء ڈیرہ جات میلہ (دوسری پوزیشن) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری
- 2022 ء ایس اے گارڈن ڈے نائٹ (DNF) ڈی پری پیئرڈ کیٹگری