پاکستان آف روڈنگ کی اے پری پیئرڈکیٹگری کے معروف آف روڈ ریسر "محمد جعفر مگسی" کی ریلی پروفائل
Blog Single

پاکستان  آف روڈنگ کی اے پری پیئرڈکیٹگری کے  معروف آف روڈ ریسر  "محمد جعفر مگسی" کی ریلی پروفائل

خوش طبع ،ملنسا ر، بلند عزم و حوصلہ ،مضبوط اعصاب کا مالک ،  ہمت نہ  ہارنے  اور محنت پر یقین رکھنے والا، آف روڈ ریسنگ کا   جنون کی حد تک پرستار

ہارس پاور ٹیم

نام: نوابزادہ  محمد  جعفر  مگسی

پیشہ:زمیندار ،کاروبار

تعلیم: بیچلر اِن  بزنس ایڈمنسٹریشن

ریسنگ کے علاوہ    شوق : سائیکلنگ، بیڈمنٹن اورہائیکنگ (Hiking)

ریسنگ کا  شوق کیسے لگا؟ بچپن سے  ہی گاڑیوں شوق  ہے ،کافی سال آٹو کراس) (Autocross میں محنت  کرنے کے  بعد کامیابی حاصل کی، جس میں بہت کچھ سیکھنے کوملا-

ریسنگ کیرئر کا آغاز       : 2009 ءمیں جھل مگسی آف روڈ چیلنج میں باقاعدہ  پہلی ریس کی-

پسندیدہ ریسرز: پاکستان    کے   میرنادر خان مگسی اور    قطر کے ناصر العطیہ

پسندیدہ ریس   :    پاکستان کی تمام ریسز    کے علاوہ    فامولا ون بہت زیادہ پسند ہے۔

پسندیدہ قول جس سے  تحرک   لیتے ہیں:

All is fair in love and war.”( John Lyly)

ریسنگ میں  مشکلات کیا آئیں؟ شروع میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  لیکن صبر اور حوصلہ سے  ان مشکلات  پر قابو  پایا کیونکہ   ہرچیز کا حل صبر ہے-

جب  کبھی ناکامی ہوئی توکیسے  قابوپایا؟

ناکامی  سے   انسان مضبوط ہوتا ہے اور بہت کچھ سیکھتاہے،زندگی میں حصول کا میابی کیلئے ناکامی سے گزرنا پڑتا ہے،جیسا کہ:

“You always pass failure on your way to success.” (Mickey Rooney)

نئے آنے والے ریسرز  کیلئے پیغام؟

  پیغام ہے کہ  یہ بہت اچھا کھیل ہے- جب میں نے ریس شروع کی تھی اس وقت پاکستان میں ریلی اتنی  زیادہ مشہور نہیں تھیں، گاڑیوں کا سامان بھی پاکستان سے نہیں ملتاتھا ،اب نہ  صرف ریس بہت بہتری ہوئی ہے  بلکہ پاکستانی ریلیز   نے  عالمی حیثیت اختیار کرلی ہے -بہت سے ایسے ڈرائیورز ہیں جن سے بہت کچھ سیکھا جاسکتاہےاور وہ آنے والے نئے ریسرز کی مدد بھی کریں گے-

کوئی ایسی  جملہ جو آپ کہنا چاہتے ہوں:

سب سے پہلے پاکستان- پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان زندہ باد

جن ریلیز میں شرکت کی، فتح حاصل کی  یا جن ریسزکو مکمل نہیں کرپائے :

کوشش ہوتی کہ پاکستان کی تمام ریلیز میں شرکت کروں اور بہت سی ریلیز میں کامیابی  حاصل اور کچھ میں ناکامی  کا سامنا بھی کرنا پڑا،   بہرحال  محنت کرنی چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ    محنت کا پھل ضرور دیتاہے-

2022ء چولستان 500 کے چیمپئن جعفر مگسی کی2017ءسے پاکستان آف روڈریلیز میں درج زیل پوزیشنز:

  1. 2017ءچولستان 500  جیپ ریلی(پانچویں پوزیشن)
  2. 2017ءسرفرنگاکولڈ ڈیزرٹ ریلی(پہلی پانچ پوزیشنزمیں نہ آ پائے)
  3. 2017 ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج (دوسری پوزیشن)
  4. 2018ء چولستان500  جیپ ریلی(تیسری پوزیشن)
  5. 2018ء بولان آف روڈ چیلنج(پہلی پوزیشن)
  6. 2018ء گوادرآف روڈ ریلی(تیسری پوزیشن)
  7. 2018ء تھل ڈیزرٹ چیلنج  (DNF)
  8. 2018ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج(چوتھی پوزیشن)
  9. 2019ء چولستان500  جیپ ریلی(DNF)
  10. 2019ء تھل ڈیزرٹ چیلنج (تیسری پوزیشن)
  11. 2019ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج (تیسری پوزیشن)
  12. 2020ء چولستان500  جیپ ریلی(DNF)
  13. 2020ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج(تیسری پوزیشن)
  14. 2021ء چولستان500  جیپ ریلی(تیسری پوزیشن)
  15. 2021ء ڈیرہ جات میلہ(چوتھی  پوزیشن)
  16. 2021ء تھل ڈیزرٹ چیلنج (چوتھی پوزیشن)
  17. 2022ء چولستان500  جیپ ریلی(چیمپئن)
پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ