موٹرسپورٹس میں سیفٹی فرسٹ: کیمرہ مین کےلئےحفاظتی اقدامات
Blog Single

موٹرسپورٹس میں سیفٹی فرسٹ: کیمرہ مین کےلئےحفاظتی اقدامات

سنسنی خیز کھیل جہاں لوگوں کو پرلطف اور مزے سے بھرپور نظارے دیتا وہیں خطرہ بھی ساتھ منڈلاتا

انیس الرحمن مانی

موٹر سپورٹس سنسنی خیز کھیلوں میں سے ایک کھیل ہے- 200km/h+ کی رفتار سے کاریں چلانا خطرناک معلوم ہو سکتا ہے- تاہم، ایف آئی اے جیسے دنیا بھر کے ریگولیٹری اداروں کی طرف سے مقرر کردہ حفاظتی معیارات کی بدولت موٹرسپورٹس ریسرز کے لیے خطرناک نہیں ہے- ہارنیس، رول کیجز، ہیلمٹ، آگ سے بچنے والے سوٹ وغیرہ ،یہ سب ڈرائیور اورمعاون ڈرائیور کے لیے ایک محفوظ ماحول بناتے ہیں-

تماشائیوں کو بھی محفوظ فاصلے پر اور باڑ کے پیچھے رکھا جاتا ہے تاکہ گاڑی ٹریک سے ہٹ جانے کی صورت میں کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے- لیکن واضح قوانین زیادہ تر ڈرائیور اور شریک ڈرائیور کی حفاظت سے متعلق ہیں- سب سے زیادہ خطرناک صورتحال کیمرہ مین اور فوٹوگرافر کی ہوتی ہے جو اس کھیل کو کوریج دیتے ہیں تاکہ جو لوگ کھیل کے میدان میں موجود نہیں وہ اس کھیل سے اتنا ہی لطف اندوز ہو سکیں جتنا کہ وہاں موجود لوگ- آٹوموٹو فوٹوگرافر سخت محنت کرتے ہیں-

https://blog.nikoneurope.com/en_gb/content/images/3.-Bronze-insolite-Sarah-Vessely-1024x683.jpg

کیمرہ مین کے لیے بہترین زاویہ حاصل کرنے کے لیے، چلتی گاڑی کی کھڑکی سے باہر جھکنا، ریس کے دوران فائر لائن میں کھڑے ہونا وغیرہ جان جوکھی کاکام ہے- بہت سی ریسنگ اتھارٹیز جیسے کہ فارمولا ون میں فوٹوگرافروں کو ٹریک پر یا کسی بھی کمزور پوزیشن پر نہیں رہنے دیتے اور انہیں ہمیشہ محفوظ فاصلے پر رکھا جاتا ہے- لیکن دوسری ریلیاں جیسے ڈبلیو آر سی جہاں ٹریک کئی سو کلومیٹر کا ہوتا ہے، وہاں کنٹرول ممکن نہیں ہوتا اور ڈبلیو آر سی جو کہ اپنی تنگ پٹریوں اور تیز رفتار ہیچ بیکس کے لیے بھی مشہور ہے وہاں گاڑیوں کے کنٹرول سے باہر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے-

خوش قسمتی سے موٹرسپورٹس میں کیمرے والوں سے متعلق کوئی زیادہ حادثات تو رونما نہیں ہوئے لیکن کچھ حادثات میڈیا اہلکاروں کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہونے کے لیے کافی ہیں- پہلے چند قابل ذکر حادثات پر ایک نظر ڈالتے ہیں-

برٹش ٹورنگ کار چیمپئن شپ سنیٹرٹن:

ریسر ہنٹر ایبٹ کی شیورلیٹ کروز 2016ء میں سنیٹرٹن سرکٹ پر قابو سے باہر ہو گی- کار کو ریس کے آغاز پر ہی بیرل رول میں بھیج دیا گیا- کار کیمرے والوں کے اسٹینڈ سیٹ اپ سے ٹکرا کر ان پر جا گر ی، خوش قسمتی سے ڈرائیورز اور کیمرہ مین محفوظ رہے-

رائس واٹسن میموریل ہنمیر ریلی:

ستمبر 2018ء میں، طویل عرصے سے موٹرسپورٹس فوٹوگرافر کیون کورین ہفتہ کے روز نارتھ کینٹربری نیوزی لینڈ میں ایک روزہ پروگرام کے دوران ریلی کار کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے تھے- فوٹوگرافر کے پاس 45 سال سے زیادہ کا تجربہ تھا-

https://www.wrc.com/images/redaktion/Season-2021-NEWS/WRC/March/050321_Photo-of-a-generation_ecfcc_frz_1920x1080.jpeg

اسنو ڈرفٹ ریلی امریکہ:

فوٹوگرافر ڈیوڈ لی کلیئر برف پربہنے والی ریلی کے دوران ایک کونے پر باہر کھڑےایک ریسنگ کار سے ٹکرا گئے- ریلی کے اسپیشل اسٹیج 2 پر، ریسرز میں سے ایک اپنی کار پر کنٹرول کھو بیٹھا- کار برفیلی سڑک پر پھسلنے لگی اور فوٹو گرافر سے ٹکرائی- واقعہ کے بعد اسٹیج کو بند کر دیا گیا اور LeClair کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جو بعد میں صحت یاب ہوئے-

WRC - سویڈن کی ریلی:

فروری 2015ء سویڈن میں ورلڈ ریلی چیمپئن شپ میں پریکٹس رن کے دوران ایک فوٹو گرافر کار حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جو کہ WRC کیلنڈر پر موسم سرما کی واحد تقریب ہے-

حادثہ اس وقت پیش آیا جب پولش ڈرائیور Michal Solowow ایک موڑ میں اپنی گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک سے اڑ کر فوٹوگرافر سے ٹکرایا-

دوسرے فوٹوگرافرز بھی مہلک حادثات کا شکار ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چھوٹی سی غفلت اورلاپرواہی آپ کی جان لے سکتی ہے-

https://www.zero2turbo.com/wp-content/uploads/2022/06/ktm-xbow-gtx-crash-hill-climb-pollauberg-2022.png

اگر ’سیفٹی فرسٹ‘ کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بنایا جائے تو بہت سی جانیں بچ سکتی ہیں اور یہ سنسنی خیز کھیل بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے جاری رہ سکتا ہے-

فوٹوگرافروں کے حادثات کی وجوہات:

ایسے حادثات کی سب سے بڑی وجہ فوٹوگرافر کی اپنی لاپرواہی ہے- جبکہ دوسری طرف ریسنگ کاریں جب فل سینڈ موڈ میں جا رہی ہوں تو یہ بہت ممکن ہے کہ وہ ڈی ٹریک ہو جائیں اور اطراف سے ٹکرائیں- اس صورت حال میں فوٹوگرافر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی خطرناک قربت سے اپنے آپ کو دور رکھے اور اندازہ لگائے کہ اگر کوئی کار باہر نکل جائے تو وہ کہاں جا سکتی ہے؟

بہت سے حادثات اس لیے بھی ہوتے ہیں کیونکہ فوٹوگرافر بہترین زاویہ حاصل کرنے کے لیے نام نہاد "لائن آف فائر" میں کھڑے ہوتے ہیں- یہ خودکشی ہو سکتی ہے کیونکہ ایک ٹن سے زیادہ وزن والی تیز رفتار مشینوں کے ٹریک پر کھڑا ہونا بہت خطرناک ہے- اسی طرح پاکستان میں بھی کچھ مقامی آف روڈ ریلیزمیں بدقسمتی سے ایسے حادثات دیکھےگئےہیں،  لیکن تباہی کا نسخہ پوری دنیا میں ایک ہی ہے، اس میں زیادہ تر فوٹوگرافرزکی لاپرواہی ہے، جس میں ان کا راستے میں کھڑے رہنا،یا اس بات کا اندازہ کرنے کے قابل نہ ہونا کہ جب گاڑی کنٹرول سے باہر ہو جائے تو کہاں پر پٹری سے اُتر سکتی ہے؟

https://i.redd.it/wwicpv8zprj51.jpg

ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے نہ صرف تمام فوٹوگرافرز کے لیے قوانین بنائے جائیں کہ وہ خود کو محفوظ فاصلے پر رکھیں، بلکہ آگاہی کے تربیتی سیشنزکا انعقاد بھی کیا جائے تاکہ انہیں کسی کنٹرول سے باہر ہونے والی گاڑی کی رفتار اور لائن کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے- ایسے میں کسی بھی واقعہ کی صورت میں خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں-

اگر سیفٹی فرسٹ کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بنا دیا جائے تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں، اور یہ سنسنی خیز کھیل بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے جاری رہ سکتا ہے-

 

فوٹو کریڈیٹ:

  1. https://i.ytimg.com/vi/aScbtqvgtxM/maxresdefault.jpg
  2. https://www.fia.com/sites/default/files/styles/content_details/public/news/main_image/photo_-_preview_42.jpg?itok=s_3l2PuY
  3. https://blog.nikoneurope.com/en_gb/content/images/3.-Bronze-insolite-Sarah-Vessely-1024x683.jpg
  4. https://dirtfish.com/rally/wrc/mcklein-gallery-revisiting-the-2001-rally-argentina/
  5. https://www.wrc.com/images/redaktion/Season-2021-NEWS/WRC/March/050321_Photo-of-a-generation_ecfcc_frz_1920x1080.jpeg
  6. https://www.zero2turbo.com/2022/06/photographers-flee-as-ktm-x-bow-gtx-has-heavy-hillclimb-crash-in-austria
  7. https://www.motorsport.com/wrc/photos/crazy-rally-fans-2/1472536/
  8. https://i.redd.it/wwicpv8zprj51.jpg
پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ