ٹیوٹا ریوو کے فیچرز پر ایک طائرانہ نظر
Blog Single

ٹیوٹا ریوو کے فیچرز پر ایک طائرانہ نظر

پاکستان آف روڈ ریلیز میں ٹیوٹا ریوو(Toyota Revo)کئی کیٹگری کی شان، پہچان اور مان

محمد امیرحمزہ

ٹیوٹا ہائی لیکس تعارف

جاپانی آٹوموبائل کمپنی کی ٹیوٹا کی ہائی لکس ریووکا شمار پِک اپ ٹرکس میں ہوتا ہے -یہ گاڑی ایک زبردست اور قابلِ بھروسہ ٹرک کی حیثیت سے پوری دنیا میں جانی جاتی ہے- ہائی لیکس ریوو عام استعمال کے ساتھ ساتھ آف روڈنگ میں خاص اہمیت رکھتی ہے جس کی وجہ سے اسے((SUV یعنی سپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی کیٹیگری میں شمار کیا جاتا ہے -

ٹیوٹا ریوو

لفظ ہائی لیکس "ہائی لگژری"سے نکلا ہے- جبکہ عمومی طور پر "ریوولوشن"کے معنی میں بولا جاتاہے- ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ( cc2800(ڈیزل انجن استعمال کیا گیا ہے- اس سے پہلے ٹیوٹا ویگو(cc3000)ڈیزل انجن پک اپ ٹرک اگست 2004ء میں لانچ کیا گیا تھاجبکہ ٹیوٹا ہائی لیکس ریووپہلی مرتبہ 2015ء میں لانچ کیاگیا- ٹیوٹا موٹر کارپوریشن جاپان نے 1968ء سے تاحال مختلف جنریشنز متعارف کروائی ہیں

مارچ 1968ءمیں ٹیوٹا موٹر کار پوریشن جاپان نے ایک سادہ سی ٹو ڈور گاڑی تیار کی جسے ٹیوٹا ہائی لیکس کا نام دیااور اسی سال 1968ء میں مارکیٹس میں بہت عام ہوئی-1976ء میں شمالی امریکہ نے ٹیوٹا ہائی لیکس کے نام سے بائیکاٹ کر دیااور انہوں نے اس کو نام پک اپ ٹرک کا نام دیا- شمالی امریکہ میں ٹیوٹاسرف (Toyota Surf) کی ،مختلف گاڑیوں کو بھی پک اپ ٹرک یا کمپیکٹ ٹرک کے نام سے جانا جاتا ہے

ایکسٹیریئر

ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو کا ڈیزائن ایک ((Box یعنی ڈبہ نما ہے جو کہ پک اپ ٹرک کی ایک اسٹینڈرڈ شکل ہے- لیکن اس میں کچھ معمولی سے ایروڈئنامکس کروز (Aerodynamic Curves) بھی ہیں جو گاڑی کو ایک خوبصورت شکل میں ڈھالتے ہیں- ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو ایکسٹیرئیر میں ترمیمات ) (Modifications  بھی رکھتی ہے-جیسا کہ تھوڑاباہر نکلے ہوئے فینڈرز اور پلاسٹک کا بنا ہوا خوبصورت بمپر جس کے اندر فوگ لائیٹس بھی دی گئی ہیں

اس کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ گرل بھی کروم میں دی ہوئی ہے-البتہ اس میں موجودپلاسٹک کا بنا ہوا بمپر آف روڈنگ کے لئے کچھ زیادہ موزوں نہیں ہے-اس گا ڑی کا ٹوٹل وزن 2030کلو گرام ہےاور یہ گاڑی پانچ مختلف رنگوں میں آتی ہے-سپر وائیٹ، سلور میٹالک، برونز میکا، بلیک اورگریفائٹ

اس گاڑی میں(LED)ہیڈ لائیٹس دی گئی ہیں جو گاڑی کو ایک پریمیم جیسی خوبصورتی دیتی ہیں-Running Lightsبھی ہیڈ لیمپس کے اندر ہی دی گئی ہیں جو ڈے ٹائم میں جلتی رہتی ہیں -ہیڈ لیمپس آٹو میٹک لیولنگ رکھتے ہیں اور آف روڈ کے دوران بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور ہیڈ لیمپس کے اندر فالو می اور خودکاری کی خصوصیت(Auto Operate Functionality) بھی میسرہے- سائیڈ ٹرن سگنلز ہیڈ لیمپس، اطراف کے شیشوں میں نصب کئےگئے ہیں- سائیڈ مررز آٹو میٹک اور کروم میں دیے گئے ہیں- ڈور ہینڈل بھی کروم میں ڈھکے ہوئے ہیں اور اس گاڑی کے ساتھ سائیڈ فٹ پیری بھی دی گئی ہے جو ڈرائیور اور دوسرے مسافروں کو سوار ہونے اور اترنے میں مدد دیتی ہے

انٹیریئر

ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو پانچ افراد کے بیٹھنے کی جگہ رکھتی ہے- انٹیرئیر میں تمام سیٹیں خود کارہیں اور لیدر میں ڈھکی ہوئی ہیں- جوکہ ہر مسافر اپنے حساب سے ایڈجسٹ کر سکتاہے- اور اسے کئی آٹو میٹک فیچر سے مزین بھی کیا گیا ہے- گاڑی کا اسٹیرنگ ویل آڈیو اوردیگر میڈیا کنٹرولز کی صلاحیت رکھتاہے-گاڑی کے اندر سات انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم جو کہ بلیو ٹوتھ، یو ایس بی، آواز ریکارڈنگ، ڈی وی ڈی - ایل سی ڈی، میموری کارڈ ، نیوی گیشن، کلائیمٹ کنٹرول، فون کالزاور بیک کیمرے کا معائنہ کرنے کے لئے میسر ہے- لیکن پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے پاس کلائیمٹ کنٹرول کا کوئی آپشن موجود نہیں ہےجسے وہ اپنے حساب سے ایڈجسٹمنٹ کر سکیں- اس میں چھ سپیکرز بھی دیے گئے ہیں جو ڈرائیور اور مسا فروں کو ایک دوسرے کے رابطہ کرنے میں معاونت دیتے ہیں

بد قسمتی سے اس گاڑی میں ائیر کنڈیشن سسٹم کی پرفارمننس بہت نارمل ہے- ڈیش بورڈ میں ایک چھوٹا (Cool Box) بھی دیا گیاہے جو ڈرنکس اور دوسری چیزوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہےاس کے علاوہ انٹیرئیر میں سٹوریج کی چھوٹی چھوٹی کئی جگہیں موجود ہیں- مثلاگاڑی کی تمام کھڑکیوں میں کپ ہولڈرز اور بوتل ہولڈرز کی جگہ موجود ہے-گاڑی کی ضروری اشیاء رکھنے کے لئے کنسول باکس بھی دیا گیا ہے-علاوہ ازیں گاڑی میں پش سٹارٹ کا بٹن دیا گیا ہے جو کہ جدید دور میں ایک نیا فیچر ہے-گاڑی کی تمام کھڑکیاں اور ڈور ہینڈلز خود کار ہیں

پرفارمننس

ٹیوٹا ہائی لیکس کے انجن کی بات کی جائے تو اس میں (1GD-FTV-2.8L ) کا انجن نصب ہوتا ہے جو 3400 ریولوشن فی منٹ کی رفتا ر پر130 کلو واٹ جبکہ 1400 ریولوشن فی منٹ کی رفتار پر 420 نیوٹن ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے -اس میں ان لائن 4 سلنڈر (D-4D) انجن کی کپیسٹی موجود ہے- در حقیت یہ ایک سادہ فیول ڈیزل سسٹم انجن ہے جس میں ایک انٹر کولر بھی دیا گیا ہے-ٹیوٹا ہائی لیکس دستی اور خودکاردونوں ٹرانسمیشنز کے ساتھ آئی ہے-یہ 6 سپیڈ ٹرانسمیشن ہے-

فیول ایوریج:

ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو میں 80لیٹر کا فیول ٹینک دیا گیا ہے- ائیر کنڈیشن کے ساتھ شہر کے اندر 9 کلو میٹر فی لیٹر اور ہائی وے پر 11 کلو میٹر فی لیٹر کے حساب سے یہ گاڑی فیول ایوریج دیتی ہے- اس کے انجن آئل کی تبدیلی تقریبا 6000سے 7000 روپے کی قیمت رکھتی ہے

کمفرٹ اور ہینڈلنگ

ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو کروز کنٹرول کے ساتھ آتی ہےجو ڈرائیونگ کو ذرا آسان اور سٹریس فری بنادیتی ہے- کروز کنٹرول موٹر وے جیسے لمبے روٹس پر بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے-پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے لیےٹانگوں کو پھیلانے کے لئے شاید جگہ کم محسوس ہو لیکن ہیڈ روم ، فرنٹ اور بیک روم بہت کشادہ ہے- گاڑی میں کی لیس انٹری سسٹم ہےجو گاڑی میں داخل ہونا اور نکلنا آسان بناتا ہے- ہائی لیکس ریوو کا سسپنشن اونچے نیچے راستوں پر بہت نرم ہے-اور آف روڈنگ کے لئے آئیڈیل ہے

اسپیڈومیٹر

اس گاڑی کا ٹوٹل اسپیڈو میٹر 200 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ محض 12.4 سیکنڈ میں 0سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے

سیفٹی

سیفٹی فیچرز میں تین ائیر بیگز شامل ہیں-اور یہ تمام آگے بیٹھنے والے مسافروں کے لئے ہیں- پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے لئے کوئی سائیڈ یا بیک ائیر بیگز نہیں ہے-دوسرے سیفٹی فیچرز میں ایمرجنسی بریک سگنل، لائیٹ ریمائینڈر، انجن آئل وارننگ، شفٹ لاک سسٹم، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم اور سیٹ بیلٹس لاک سسٹم شامل ہے     

آف روڈ میں کردار

گاڑی میں پائے جانے والی286 ملی میٹر کی گراؤنڈ کلیرنس ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو کوآف روڈ کے لئے انتہائی موزوں بناتی ہے- اس گاڑی کا ڈھانچہ بہت پائیدار ہے جو آف روڈ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے- آف روڈ کی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لئے اس گاڑی میں ڈیفرینشل لاک سسٹم بھی دیا گیا ہے- جو کسی اونچے نیچے یا کیچڑ والے راستے میں پھنس جانے کے صورت میں مددگار ثابت ہوتاہے- آف روڈ کے لئے خاص طور پر اس گاڑی میںH2, H4اور L2 نامی تین موڈز دیے گئے ہیں جن کااستعمال پہاڑی علاقوں میں سفر کو آسان بنا دیتاہے اور انجن پر اضافی بوجھ کوکم کرتا ہے -موڈز کے اس نظام کو ڈاؤن ہل اسسٹ سسٹم (DHAS )کہاجاتا ہے-باقی تمام گاڑیوں کی نسبت ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو میں کافی حد تک آن روڈ فیچرز کے ساتھ ساتھ آف روڈ فیچرز کا بھی خیال رکھا گیا ہے تاکہ اسے آف روڈ کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے جو آج اس گاڑی کی آف روڈ میں مقبولیت کی ایک بنیادی وجہ بھی ہے- پاکستان آف روڈ ریسرز میں کافی ایسے ڈرائیورز موجود ہیں جو ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو کو آف روڈ کے لئے ترجیح دیتے ہیں بلکہ استعمال بھی کرتے ہیں اوراس کا انتخاب انکو فتح کے قریب لیکر جانے میں معاون ثابت ہوتا ہے- پاکستان آف روڈ ریسنگ میں ٹیوٹا ٹکوما کے کے بعد آف روڈ میں ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے

موجودہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ

اس گاڑی کے سپیئر پارٹس مہنگے ہونے کے باوجود مارکیٹ سے با آسانی حاصل کئے جا سکتے ہیں- ٹیوٹا ہائی لیکس ریوو پاکستان میں اچھی سیل مارکیٹ رکھتی ہےاور گاڑی کے مختلف فیچرز کی وجہ سے اس کی ڈیمانڈ کافی زیادہ ہے-پاکستان کی طرح باقی ممالک میں بھی اسے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے- آف روڈ کے شائقین اور آف روڈ ریسرز ہر جگہ اس گاڑی کو دیوانگی کی حد تک پسند کرتے ہیں- جس کی بنیادی وجہ محض اس گاڑی کا ظاہری ڈیزائن نہیں بلکہ اس کی صلاحیت، پائیداری اور مشکل سے مشکل آف روڈ ٹریک کو روندتے ہوئے نکل جانے کی خاصیت بھی ہے

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ