امریکی ریسر جوش پیئرسن
Blog Single

امریکی ریسر جوش پیئرسن

کم عمر فاتح بننےمیں ناکام جبکہ کم عمرریسر کا اعزازحاصل کرنے میں  کامیاب

مترجم: شہباز عزیز

24 آورز آف لی مینز(24 Hours of Le Mans ) ایک  موٹرسپورٹس ریس ہے جو سالانہ فرانس کے شہر لی مینز( Le Mans) میں منعقد ہوتی ہے

امریکی ریسر جوش پیئرسن Josh Pierson)) رواں ہفتے 24 گھنٹے لی مینز( 24 Hours of Le Mans ) میں تاریخ رقم کریں گے-اس طرح 16 سالہ اور  118 دن  کا پیئرسن ریس کا کم عمر ترین ڈرائیور بن جائے گا- موجودہ ریکارڈ ہولڈر بھی امریکی ریسر میٹ میک مری Matt McMurry) )ہیں جنہوں نے 2014 ء کے ایونٹ میں ڈرائیو کرتے وقت ریکارڈ بنایاتھا جن کی عمر اس وقت 16 سال 202 دن تھی- لیکن بدقسمتی سے جوش پیئرسن کم عمر فاتح بننے میں ناکام رہےلیکن اس تاریخی انڈورینس ریس میں کم عمر ریسرکے طور پر سٹارٹ لینا اور فنش کرنا  تاریخ رقم کرنا ہے

جوش پیئرسن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ 

اس ایونٹ کی تاریخ کا حصہ بننا اور اس کے ساتھ میرا نام منسلک ہونا میرے لیے ایک نہایت ہی منفرد احساس ہے “

جب یہ حقیقت کتابوں میں ہو گی تو یہ اور زیادہ منفرد ہو گا

اس کا مطلب ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا ہے چونکہیہ ایک بہت ہی خاص ایونٹ ہے جسے میں نے پر متعدد بار ٹی وی پر دیکھا ہے-مجھے امید ہے کہ میں پوڈیم پر رہ کر یا ایک بار پھر ریس جیت کرتاریخ میں اپنا نام درج کروا سکتا ہوں  “

" Wilsonville, Oregon کےنوجوان کی امید کو مسترد مت کریں 

مارچ میں ایف -آئی -اے ورلڈ اینڈورینس چیمپئن شپ( F.I.A. World Endurance Championship ) کے تحت میل آف سیبرنگ( 1000 Miles of Sebring ) میں اپنے آغاز پر پیئرسن اور اسکے معاون ڈرائیورز پال دی ریسٹا(Paul di Resta )اور اولیور جارویسOliver Jarvisنے یونائیٹڈ آٹو سپورٹس کے لیے 2LMP ( 2Le Mans Prototype ) کیٹیگری جیتی- پیئرسن اور ڈی ریسٹا نے ایشین لی مینز(Asian Le Mans) سیریز میں اپنی پہلی ریس بھی ایک ساتھ جیتی تھی

لی مینز (جو پہلی دفعہ 1923ء میں منعقد ہوئی تھی) کے مقام پر اوریکا 07 Oreca 07) )کی ڈرائیونگ میں پیئرسن ،جاروس( Jarvis )اور ایلکس لین(Alex Lynn) ایک ساتھ شرکت کریں گے

جاروس نے ایک انٹرویو میں کہا

واقعی متاثر کن بات یہ ہے کہ وہ چیزوں سے پریشان دکھائی نہیں دیتا- وہ اس قدر مطمئن ہے کہ شاید وہ اپنی بڑائی کی تعریف نہیں کرتا جو درحقیقت وہ کررہا ہے اور جو ابھی حاصل کررہا ہے

جوش پیئرسن دو سال کا تھا جب اس نے 13 سال کی عمر میں F1600 اوپن وہیل سیریز میں ترقی کرنے سے پہلے چیمپین شپ جیت کر کارٹنگ( Karting) شروع کی

2020 ءاور 2021 ء (یعنی 14 اور 15 سال کی عمر میں) میں پیئرسن روڈ ٹو انڈی ((Road to Indy سیریز میں USF2000 USF2000 Championship)) میں سب سے کم عمر ترین ڈرائیور تھا

گزشتہ سال یونائٹیڈ آٹو سپورٹس United Autosports)) کی جانبسے پیئرسن کو یورپ کے شہر آسٹریا میں ریڈ بل رنگ ( Red Bull Ring) میں ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے رابطہ کیا تھا - اس پر جلد ہی ٹیم مالکان رچرڈ ڈین( Richard Dean) اور زاک براؤن ( Zak Brown) جو مکلارن فارمولان ون کے چیف ایگزیکٹو بھی ہے نے دستخط کردیئے

پیئر سن نے کہاکہ:

پیچھے مڑ کر دیکھا تو میں واقعی نہیں جانتا تھا کہ یہ کتنا بڑا معاہدہ تھا ،یہ اتنا جلد ی ہوا کہ میں تقریباً حیرت زدہ  تھا 

زاک براؤن، رچرڈ ڈین کو پیئرسن کی قابلیت کوبھانپنے کا سہرا دیتے ہیں اور  اس کایہ عہد نقصان دہ نہیں ہوگا

زاک براؤن ( Zak Brown)نے کہا 

پیئرسن اپنی عمر سے کہیں زیادہ تیز اور تجربہ کا ر ہے اور میں اس کی صحیح ڈرائیور لائن اپ سے بہت پر اعتماد ہوں، میں اس کی کامیابی سے محظوظ ہوں گا “

جوش پیئرسن IMSA WeatherTech SportsCar Championship میں Mathiasen Motorsports کے ساتھ LMP2 میں بھی گاڑی دوڑا رہا ہے- اس طرح سنگل سیٹر ریس کاروں سے سپورٹس کاروں میں تبدیلی نے اسے پریشان نہیں کیا 

براؤن نے مزید کہا

اس نے مجھے نمایاں طو رپر بہتر ڈرائیور بنادیا ہے کیونکہ اس میں مینجمنٹ کیلئے اور بھی بہت کچھ ہے،سپورٹس کار ریسنگ میں عموی طور پر بہت سی چھوٹی تفصیلات موجود ہوتی ہیں جیسا کہ ٹریفک مینجمنٹ- جب میں سنگل سیٹر ریس کررہا تھا تو میں اس سے کہیں زیادہ آگے کی سوچ رہا تھا 

اگلی دفعہ جب سنگل سیٹر کار ریس میں میری واپسی ہوگی ، جو کہ میں سمجھتاہوں کہ بالآخر ہوگی تو میں بہت کچھ سیکھ چکا ہوں گا اور میں وہاں جو کچھ بھی کروں گا اس سے خود کو واقعتاً ایک اچھا ڈرائیور بناسکتا ہوں

فارمولا ون F1)) جوش پیئرسن کی پہلی محبت ہے -پیئرسن نے کہا کہ وہ فارمولاون میں میک لارن( McLaren) کے نوجوان ڈرائیور لینڈو نورس (Lando Norris )اور مرسڈیز کے جارج رسل( George Russell) کی تقلید کرنا چاہیں گے

پیئرسن نے کہا 

فارمولا ون ایک ایسی چیز ہے جس میں آپ کو لازمی جانا اور اس کی جستجو کرنی چاہیے اور میں اس کیلئے بالکل تیار ہوں مگر یہ وہ چیز ہے جس میں میں اعتماد کے ساتھ جانے کے قابل بننا چاہتا ہوں-پیئر سن نے کہا کہ میں فارمولاون میں جانا پسند کروں گا لیکن اس میں کسی بھی حالت کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے اور ہم د یکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے 

لی مینز( Le Mans )کیلئے پیئرسن کے ساتھ دو اور تجربہ کار ڈرائیو بھی ہیں ، لین (Lynn) جس نے 2020 ء میں GTE Pro کیٹیگری جیتی اور جاروس( Jarvis) جس نے دس مرتبہ مقابلہ کیا اور 2017ء میں LMP2 جیتی 

مشکلات کے باوجود پیئرسن نے مضبوطی سے ریس میں سامنا کیا ہے اور وہ خود کو پرسکون محسوس کرتا ہے 

پیئرسن نے کہا

پورا سال میری اس پر بہت زیادہ توجہ رہی ہے، اس لیے اس ریس میں شامل ہونا میرے لیے کوئی انوکھی بات نہیں ہے- مجھےاندازہ ہے کہ یہ زیادہ ہےکیونکہ میں تاریخ میں مقابلہ کرنے والا کم عمر ترین ڈرائیور بن جاؤں گا-میں جانتا ہوں کہ یہ بات بہت سے لوگوں کیلئے بڑے معنی رکھتی ہے

 مگر میں بس پرسکون اور صبر سے رہوں گا کیونکہ اگر آپ کوشش کرتے اور چیزوں میں جلد بازی کرتے ہیں تو اس کا اختتام اچھا نہیں ہوگا –اسلئے یہ سب میرے لیے ہر قدم بروقت اٹھانا اور خودکو پریشر (دباؤ) میں نہ آنے دینا ہے

پیئرسن نے کہا 

ہمارے پاس ایک اچھی ڈرائیور لائن اپ ،ایک اچھا عملہ اور کا ر کیلئے ایک اچھا انجینئر ہے –یہ ہم پر ہے کہ ہم اسے کیسے انجام دیتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے یہ ہمارے پاس واقعی ایک اچھا موقع ہے

نوٹ: بدقسمتی سے پیئرسن گاڑی میں ٹیکنکل مسائل ہونے کی وجہ سے کم عمر فاتح ریسرکا  ریکارڈ نہ بنا پائے-  مذکورہ مضمون 9 جون 2022ء کو نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے آٹیکل کاچنداضافہ جات کے ساتھ ترجمہ ہے جس کا حوالہ درج ذیل ہے

https://www.nytimes.com/2022/06/09/sports/autoracing/josh-pierson-le-mans.html

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ