بیاک بی جےفورٹی (BAIC BJ 40)پر ایک نظر
Blog Single

بیاک بی جےفورٹی (BAIC BJ 40)پر ایک نظر

محمد امیرحمزہ

مختصر تعارف
 (Beijing Automobile International Corporation)BAIC BJ40کو 2010ء میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے انٹر نیشنل آٹو شو میں پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا- لیکن اس گاڑی کا مکمل پروڈکشن کا آغاز 2013ءکے انٹر نیشنل انگزو آٹو شو میں ہوا -یاد رہے کہ پاکستان میں BAIC BJ40 کو لانچ کرنے والے ساز گارانجینئرنگ  کمپنی کے پارٹنر تھے-انہی کی کاوش اور محنت سے ہی یہ گاڑی پاکستان میں لانچ کی گئی - لیکن ہمیں یہ سب کچھ جاننے سے پہلے لفظ (BJ) پر غور کرنا ہوگا- (BJ) سے مراد بیجنگ ہے-جو اس وقت ایک بہت بڑا برانڈ اور چائنہ کا دارالحکومت ہے-اسی لئے اس گاڑی کو چائنہ کے دارالحکومت بیجنگ کے شہر سے منسوب کیا گیا ہے

گاڑی کی اندرونی ساخت:

گاڑی کی اندرونی ساخت کی بات کی جائے تو یہ ایک کی لیس انٹری کی ضامن گاڑی ہے دروازہ کھولتے ہی اند رسے آپ کو ایک حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے- آپ کو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ ایک لگژری برینڈ میں بیٹھ رہے ہیں-جس میں خود کار کھڑکیا ں اورسب سے پہلی چیز جو آپ کو ملتی وہ گاڑی کا ڈی شکل میں بنایا گیا اسٹیرنگ ویل ہےجو کہ بہت ہی خوبصورت لک دیتا ہے- اسی اسٹیرنگ ویل کے اوپر آپ کو گاڑی کے کلائیمٹ کنٹرول کے بٹن اور انفوٹینمنٹ کنٹرول سسٹم کے بٹن ملتے ہیں- اسٹیرنگ کے بائیں جانب آپ کو تقریبا 11 انچ کا ڈسپلے ملتا ہے اسی کے اندر سے آپ اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈکی سیٹنگ گاڑی کے تمام فیچرز کی سیٹنگ کر سکتے ہیں اورجسے دوران سفراپنے آپ کو محظوظ کرنے کے لئے سونگز، مووییز اور ڈرامہ دیکھنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں- ڈیش بورڈ کے سنٹر میں گاڑی کا آن آف کا بٹن دیا گیا ہے اگر اوورآل ڈیش بورڈ کی بات کی جائے تووہ ایک نہایت ہی آؤٹ کلاس  لیدر کا بنا ہوا ہے- BAIC BJ40 میں شدت تپش کو کم کرنے کے لئے ائیر کنڈیشن کا بہترین نظام مہیا کیا گیا ہے

گاڑی کی بیرونی ساخت
بیرونی ساخت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس گاڑی کا ڈیزائن رینگلر جیپ(wrangler jeep) سے لیا گیاہے- جس طرح رینگلر جیپ کے تمام دروازے اور چھت اتر جاتی ہے- اسی طرح BJ40کےتمام دروازے اور چھت بھی آپ اتارنا چاہیں تو اتار سکتے ہیں یہ فیچر اس گاڑی کو دوسری تمام گاڑیوں سے منفرد کرتا ہے- گاڑی کی لمبائی 4350ملی میٹر،چوڑائی  1843 ملی میٹر اور اونچائی 1834ملی میٹر ہے-یہ پانچ کھڑکیوں پر مشتمل گاڑی ہےجس کے تمام دروازے ایک دوسرے کے پیچھے کھلتے ہیں - BAIC BJ40 میں17 انچ کا ٹائر استعمال کیا گیا ہے -ایک اورچیز جو اس گاڑی کو دوسری گاڑیوں سے منفرد کرتی ہے وہ اس گاڑی کا مونوگرام ہے جو گاڑی کے بونٹ کے فرنٹ پہ دیا گیا ہے حالانکہ اکثر گاڑیوں کے مونو گرام گاڑیوں کی فرنٹ گرل پر دیئے ہوتے ہیں -گاڑی کی فرنٹ گرل انتہائی خوبصورت ہے ایسے لگتا ہے کہ گاڑی کی فرنٹ گرل مارخور کے سینگھوں سے بنائی گئی ہے-گاڑی کا ٹوٹل وزن 1830کلو گرام ہے

بوٹ کپیٹی
بوٹ کپیسٹی کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس میں آپ تقریبا پانچ بڑے بیگ رکھ سکتے ہیں- اگر آپ گا ڑی کو سامان رکھنے کے لئے اچھی طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پچھلی نشستیں فولڈ کر کے آپ اسے پوری طرح سامان رکھنے کے لئے استعما ل کر سکتے ہیں

انجن
BIAC BJ 40میں 2000سی سی ٹربو پیٹرول انجن دیا گیاہے- جو 5500آر -پی -ایم پر 218 ہارس پاور اور4500آر-پی-ایم پر 320 نیوٹن میٹر آف ٹارک کا متحمل انجن ہے -اس میں دو ٹرانسمیشن آتی ہیں

1: فائیو سپیڈ مینول ٹرانسمشن (پیٹرول)

2: سکس سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمشن (پیٹرول)

گاڑی کی اونچائی
گاڑی کی زمین سے باڈی تک کی اونچائی 210 ملی میٹر ہے

اسپیڈومیٹر(0سے100)
اس گاڑی کا ٹوٹل اسپیڈو میٹر 240 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے- اگر رفتار کی بات کی جائے تو 0سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ 09منٹ اور 20 سیکنڈز  میں طے کرتی ہے

پیٹرول کی اوسطا کھپت

گاڑی کواگرشہر میں چلا یاجائے تو یہ تقریبا ایک لیٹر میں 6 کلو میٹر جبکہ ہائی وے 8 کلومیٹر اوسطاًدیتی ہے- اس کے باوجود 2000 سی سی پیٹرول انجن کے ساتھ مذکورہ کھپت مناسب معلوم ہوتی ہے

سیٹنگ کیپسٹی 
گاڑی میں ٹوٹل پانچ نشستیں ہیں اور پانچوں کی پانچوں نشستیں ایڈجسٹیبل ہیں آپ جیسے چاہیں اپنے حساب سے ایڈ جسٹ کر سکتے ہیں- پچھلی نشستوں پر تین افراد بیٹھیں تو لیگ روم کم ہونے کی وجہ سے ان کے لئے ان کمفرٹیبل ہےکیونکہ اگلے مسافروں کو اپنی نشستیں آگے کرنی پڑتی ہیں - اگر تین نوجوان(Adult) بیٹھیں توان کے لئے بہت آرام دہ ہے

آف روڈ کیپبلٹی
آف روڈ کے حساب سے دیکھا جائے تو بنیادی طور پر یہ گاڑی آف روڈ کے لئے نہیں بلکہ آن روڈ کے حساب سے بنائی گئی ہے-لیکن اگر اسی گاڑی کوآف روڈ کے لئے استعمال کرنا چاہیں تو کم خرچ کے اندر آپ ایک اچھی ریلی وہیکل تیار کر سکتے ہیں- اگر تیار کئے بغیر آپ گاڑی کی اونچائی کو مد نظر رکھیں تو آپ اسے صحرا میں یا کہیں بھی اونچے نیچےٹریک پر لے جاناچا ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں - کیونکہ گاڑی اپنے قد کے حساب سے زمین سے کافی اونچی ہے

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ