معاون ڈرائیور کا معاون جیو نیو(Geo Nav)

معاون ڈرائیور کا معاون جیو نیو(Geo Nav)
ندیم اقبال
کھیل کوئی بھی ہو کھلاڑی کا حوصلہ، ہمت، شوق اور ولولہ ہی اُس کھیل کو زندہ رکھتا ہےجس کا اختتام ہار یا جیت پر منحصر ہے کچھ کھیلوں میں جیت بڑے مارجن سےحاصل ہوتی ہے اور کچھ میں نینو سیکنڈز کے مارجن سے -موٹر سپورٹس وہ واحد کھیل ہے جس میں جیت کا دارومدار نینوسیکنڈز پر ہوتا ہے جس کا فیصلہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں ریسنگ کے دونوں فارمیٹ آن روڈ اور آف روڈشامل ہیں-پاکستان میں آن روڈ موٹرسپورٹس کو وہ پذیرائی حاصل نہیں جو گزشتہ سات سالوں میں آف روڈ موٹرسپورٹس کو حاصل ہوئی -آف روڈ موٹر سپورٹس میں جہاں حکومتی مددحاصل ہے وہاں انفرادی طور پر لوگوں کی توجہ اور ریسرز کی محنت بھی شامل ہے-پاکستان میں آف روڈ موٹر سپورٹس کارجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جسکی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی ڈرائیورز آف روڈ ریلیز میں شمولیت اختیار کرنا اپنا اعزاز سمجھتے ہیں
آف روڈ موٹر سپورٹس میں حصہ لینے والے ہر ڈرائیور کیلئے کچھ اصول اور پیرامیٹر واضع ہیں جس پر عمل کر کے وہ ریلیز میں شمولیت کر تے ہیں- عام الفاظ میں ہم اسے یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ ہر کھیل کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور اسی طرح آف روڈ موٹر سپورٹس کے بھی کچھ اصول و ضوابط ہیں- آف روڈ ریسنگ مقابلہ میں حصہ لینے والے دونوں افراد ڈرائیور اور معاون ڈرائیور (نیوی گیٹر) کا ریس جیتنے میں بہت اہم کردار ہوتا ہے جیپ /گاڑی کا کردار تو اپنی جگہ بہت اہم ہے جس سے راہِ فرار اختیار نہیں کیا جاسکتا البتہ دونوں افرادکا ٹارگٹ انڈ پوائنٹ ہوتا ہے جس کیلئے ہمت، حوصلہ ، لگن اور جُرات مثالی کام سر انجام دیتےہیں
پاکستان میں آن روڈ موٹرسپورٹس کو وہ پذیرائی حاصل نہیں جو گزشتہ سات سالوں میں آف روڈ موٹرسپورٹس کو حاصل ہوئی
سوال یہ ہے کہ معاون ڈرائیور (نیوی گیٹر )کو یہ راستہ کیسے معلوم ہوتا ہے جس سے وہ ڈرائیور کو آگاہ کرتاہے ؟ آپ نے اکثر ویڈیوز میں دیکھا ہوگا کہ معاون ڈرائیور (نیوی گیٹر) کے ہاتھ میں ایک ٹیب (Tablet) ہوتا ہےجس میں موجود نقشہ(Map) سے راستہ کا تعین کیا جاتا ہے اور ڈرائیور کو ہر آنے والے ٹرن ، جمپ، ہمپ کے بارے میں بروقت آگاہ کرتا ہے جس سے ڈرائیور الرٹ ہو جاتا ہے اور اپنی رفتار اور ذہن کو اُس جانب فوکس کر لیتا ہے
ریس کے دوران استعمال ہونے والی ڈیوائسز
گارمن ڈیوائس(ٹریکر) ونڈ سکرین پر نیوی گیٹر کے سامنے نصب کیا جاتا ہے اور ٹیب (Tablet) /آئی پیڈ (IPad) میں GeoNavigation ایپ انسٹالٹ ہوتی ہے جسے بلوٹوتھ کے ذریعے گارمن ڈیوائس سے Connect کیا جاتا ہے - گارمن ڈیوائس ٹریک کی نشاندہی کرتے ہوئے GeoNavigation پر نقشہ (Map) بناکر گاڑی کی لوکیشن انفارمیشن کو ٹیب میں محفوظ کرتا ہے-ایک جانب تو ٹیب پر ٹریک بن جاتا ہے اور دوسری جانب نیوی گیٹر ٹریک پر ہمپ، جمپ، شارٹ ٹرن ، لونگ ٹرن اور سپیڈی ٹریک وغیرہ بارے ریمارکس محفوظ کرتا ہے- ریس ڈے میں نیوی گیٹر کے مارکنگ کیے ہوئے پوائنٹس ریسر کو راستہ بتا نے اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں-لیجنڈ ریسرز کا کہنا ہے کہ "اچھا نیوی گیٹر اچھےپوائنٹس نوٹ کرتا ہے اور ذہن نشین بھی کر لیتا ہے"
ریسرکوگارمن ڈیوائس کی مدد سےمعاون ڈرائیور ہر آنے والے ٹرن ، جمپ، ہمپ کے بارے میں بروقت آگاہ کرتا ہے
ریکی کیا ہے؟
ریکی سے مراد ریس والی جگہ پر ریس سے پہلے ریسر کاٹریک کا اندازہ لگانا اور اسکا وزٹ کرنا ہےکہ وہ سٹارٹ پوائنٹ سے فنش لائن تک بہتر ڈرائیو کرکے کیسے پہنچ سکتا ہے اس کو ریکی کہتے ہیں- ریس ڈے سے کچھ دن قبل ریسنگ ٹریک کو فائنل کر لیا جاتا ہے- ارگنائزز کی جانب سےریسرز جنہوں نے ریس میں شمولیت کرنی ہوتی ہے گاڑی کی مدد سے ٹریک کی ریکی اور مارکنگ کرتے ہیں جوریس ڈے میں اگر گاڑی خراب نہ ہو تو ڈرائیور کو ٹریک مکمل کرنےاور فتح میں معاون ثابت ہوتی ہے
ریسرز کی فتح کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟
اگر ونرز کے درمیان ٹف صورتحال کا سامنا ہواور انعام کا حق دار ثابت کرنے میں دشواری پیش آئے تو گارمن ڈیوائس ریسر سے حاصل کرکے اُس گاڑی کی ٹرن لولیکشن چیک کی جاتی ہے اور موڑ(ٹرن ) کی نوعیت کے مطابق شارٹ ٹرن کی رعایت دی جاتی ہے- آف روڈ موٹر سپورٹس میں ایک شارپ ٹرن سے,60,50 100 میٹر دائیں جانب اور بائیں جانب تک ڈرائیور شارٹ کٹ کر سکتا ہے اگر گاڑی نے رعایت سے زیادہ شارٹ ٹرن کیا ہو تو اُس ریسر کو چند سیکنڈز کے حساب کی پنلٹی برداشت کرنا پڑتی ہے جس کے بعد اُس کی پوزیشن کا اعلان کیا جاتا ہے
لیزر گائیڈڈ سنسرز
ریس کے سٹارٹ پوائنٹ پر جہاں سےریس کا آغاز ہوتا ہے وہاں ایک لیزر گائیڈڈ سنسرر موجود ہوتا ہے جب گاڑی اُس سنسرر کو کراس کرتی ہے تو سنسرز کے ساتھ لگا ہوا ٹائمر اُس گاڑی کے ٹیگ(ریس نمبر)کو کمپیوٹر میں محفوظ کر لیتا ہے- اور جب ریسرز ٹریک مکمل کر کے فنش/اختتامی پوائنٹ پرپہنچتا ہے تو وہاں بھی لیزر گائیڈ سنسرز نصب ہوتا ہے جب گاڑی فنش پوائنٹ سے گزرتی ہے تو اختتامی ٹائم سنسرز اُسی ٹیگ نمبر کا سٹارٹ ٹائم اور اختتام ٹائم منفی کرکے کل ٹائم ایک سکرین پر دیکھا دیتا ہے جس سے اُس گاڑی کا کُل ٹائم حاصل ہوجاتا ہے اسی طرح تمام ڈرائیور کا ٹائم کمپیوٹر میں محفوظ ہوتا رہتا ہے اور جس نے ٹریک کم ٹائم میں مکمل کیا ہوتا ہے تو وہی ریسرر اُس ریس کا چیمپئن ٹھہرتا ہے