ہنڈائی سوناٹا پر طائرانہ نظر
Blog Single

ہنڈائی سوناٹا پر طائرانہ نظر

اسپورٹی   ڈیزائن، جدید خصوصیات ، مناسب قیمت اور زبردست فیچرز کے ساتھ

حماد حیدر علی

ہر سال تمام گاڑی بنانے والی کمپنیاں نئے ماڈلز لانچ کرتی ہیں- ہر کمپنی پوری کوشش کرتی ہے کہ اس کی گاڑی مارکیٹ میں اچھی جگہ بنائے اور کمپنی کو اس جدت کے دور میں آگے بڑھتے رہنے میں مدد دے- موجودہ سال جن گاڑیوں نے مارکیٹ میں اچھا کاروبار کیا ان میں سےایک ہنڈائی (Hyundai)کمپنی کی سوناٹا (Sonata) کار ہے- سوناٹا (Sonata) ایک درمیانے سائز کی کار ہے- جسے جنوبی کوریا کی آٹوموبائل بنانے والی کمپنی ہنڈائی(Hyundai) نے تیار کیا ہے - پہلی جنریشن(Generation) کی ہنڈائی سناٹا کا صارفین کا ردعمل اتنا بہتر نہیں تھا- کمپنی کو اسے مارکیٹ سے نکالنا پڑا-

آٹھویں جنریشن (8th Generation)سوناٹا کو 2019ء میں جنوبی کوریا میں لانچ کیا گیا تھا- اس میں اسپورٹی ڈیزائن (Sports Design)اور جدید خصوصیات ہیں- آٹھویں جنریشن سوناٹا کے پاکستان میں دو ویریئنٹسHyundai Sonata 2.0 (Variants)اور Hyundai Sonata 2.5 میں دستیاب ہیں

ہنڈائی سوناٹاکا بیرونی حصہ(Exterior)

نئی جنریشن اپنی منفرد اور مستقبل کی ڈیزائن کی زبان کےلیے مشہور ہے- کار کے اگلے حصے میں ایک پتلی تنگ گرل (Grill) ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی پروجیکشن ہیڈ لیمپس(LED Projection Head Lamps) ہیں جو بونٹ کی لمبائی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں- فرنٹ میں ایل ای ڈی ڈے ٹائم رننگ لائٹس(LED Day Time Running Lights)اور فرنٹ پارکنگ سینسرز(Front Parking Sensors)بھی ہیں- کار کے پچھلے حصے میں ایل ای ڈی ریئر کمبی نیشن ٹیل لائٹس (LED Rear Combination Tail Lights)ہیں، جس سے سوناٹا کو ایک جدید شکل ملتی ہے- کار 18 انچ کے الائے وہیل (Alloy Wheel) کے ساتھ آتی ہے- کار کے سائیڈ مررز الیکٹرک (Electric Side Mirrors) ہیں-جن میں ایل ای ڈی ٹرن سگنلز(LED Turn Signals)ہیں- کار کی چھت میں پینورامک سن روف (Panoramic Sun roof) ہے

ہنڈائی سوناٹا کا اندرونی حصہ (Interior)

سوناٹا کا اندرونی  حصہ پرتعیش ہے- اگلی نشستوں میں ایڈجسٹ ایبل بیڈریسٹ (Adjustable Bedrest) اور لمبر سپورٹ(Lumber Support) ہے- ڈرائیور کی سیٹ پاور ایڈجسٹ ایبل(Power Adjustable) ہے اور بہترین آرام فراہم کرتی ہے

پچھلی نشستیں کپ ہولڈرز(Cup holders) کے ساتھ بیڈریسٹ(Bed rest) اور آرمریسٹ(Arm rest) کے ساتھ آتی ہیں- پچھلی سیٹیں بوٹ اسپیس (Boot Space) کو بڑھانے کے لیے فنکشن بھی رکھتی ہیں- پچھلی سیٹوں میں USB چارجنگ پورٹ موجود ہے- اسٹیئرنگ ویل میں ٹیلی سکوپ ایڈجسٹمنٹ (Telescope Adjustment) کی سہولت موجود ہے-اسٹیئرنگ ویل کے پیچھے ایک 12.3 انچ ہائی ریزولوشن TFT LCD ہے جو گاڑی کی ضروری معلومات دکھاتی ہے- Hyundai Sonata 2.5 2022 میں پریمیئم خصوصیات کے طور پر ہیڈ اپ ڈسپلے (Head up Display) اور سپر ویژن بھی میسر ہے- سینٹر میں 8 انچ کی انفوٹینمنٹ اسکرین(Infotainment Screen)ہے- کار میں ریئر ویو کیمرہ بھی ہے- سوناٹا 2022ء میں کلائمیٹ کنٹرول(Climate Control) ، اور ریئر اے سی وینٹیلیشن (Rear AC Ventilation) جیسی معیاری خصوصیات ہیں- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ گاڑی کی بریکس کو جدت دے رہی ہیں- محفوظ اور زیادہ آسان پارکنگ کے لیے آٹو بریک ہولڈ(Auto break hold) اور الیکٹرانک پارکنگ بریک (EPB) بھی گاڑی میں دستیاب ہے

ہنڈائی سوناٹا انجن

ہنڈائی سوناٹا دو انجن ویرئنٹس میں دستیاب ہے جو کہ Hyundai sonata 2.0 اور Hyundai sonata 2.5 ہیں-  2.0 ویرینٹ میں 2000سی سی اسٹینڈرڈ انجن ہے جو 192/4500 Nm/Rpm کے زیادہ سے زیادہ ٹارک پر 152/6200 Hp/Rpm کی زیادہ سے زیادہ طاقت پیدا کرتا ہے- ٹاپ آف دا لائن ویرنٹ 2500 سی سی انجن کے ساتھ دستیاب ہے- جو 232/4000 Nm/Rpm کے زیادہ سے زیادہ ٹارک پر 180/6000 Hp/Rpm کی زیادہ سے زیادہ طاقت پیدا کرتا ہے- دونوں ویرئنٹس آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھWD2(Two Wheel Drive) ہیں

سواری اور ہینڈلنگ(Handling)

 اگرچہ گاڑی باہر سے اسپورٹی نظر(sports look) آتی ہے، تاہم اس کا انجن آرام دہ اور ہموار سواری فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے- اس کی ہینڈلنگ بہت ہی آسان ہے- گاڑی کے سسپنشن(Suspension)بہت ہی معیاری ہیں- مختصر یہ کہ مجموعی طور پر سواری کا معیار بہت اچھا ہے

 سوناٹا سیفٹی

نیا ماڈل سنٹرل ڈور لاکنگ(Central Door Locking)، سپیڈ سینسنگ ڈور لاک(Speed Sensing Door Lock)اور چائلڈ سیفٹی لاک(Child Safety Lock)کوسپورٹ کرتاہے- گاڑی سمارٹ انٹری کوسپورٹ کرتی ہے، اس میں ایک اموبائلائزر(Immobiliser)اور چور الارم ہے- گاڑیISOFIXاینکرز کو سپورٹ کرتی ہے اور کئی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ آتی ہے جیسے ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول(HAC)، ٹریکشن کنٹرول سسٹم(TCS)، ریئر آکوپنٹ الرٹ، سامنے اور پیچھے پارکنگ سینسرز، آٹو کروز کنٹرول اور سیٹ بیلٹ وارننگ گاڑی کی خصوصیات میں سر فہرست ہیں

سوناٹا منٹیننس(Maintenance)

گاڑی کی دیکھ بھال آسان ہے لیکن جیسا کہ یہ کار حال ہی میں لانچ کی گئی ہے، اس کے آٹو پارٹس مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب نہیں ہیں

سوناٹا کے مدمقابل

سوناٹا پاکستان کی مقامی طور پر اسمبل شدہ پہلی ڈی سیگمنٹ سیڈان(D Segment Sedan)ہے، اس لیے اس کا کوئی براہ راست مقابلہ نہیں ہے- تاہم، یہ کار دو دیگر درآمد شدہ ڈی سیگمنٹ سیڈان، ہونڈا ایکارڈ(Honda Accord)اور ٹیوٹا کیمری (Toyota Camry) کی فروخت کو متاثر کرے گی- ہونڈا ایکارڈ کی تقریباً تمام خصوصیات سوناٹا سے ملتی جلتی ہیں تاہم ایکارڈ ایک لگژری کار ہے اور سوناٹا سے بہت زیادہ مہنگی ہے جس کی وجہ سے سوناٹا ایک بہترین آپشن ہے- ٹیوٹا کیمری بھی ایک لگژری کار ہے اور اس کی قیمت بھی سوناٹا سے دوگنا ہے- انہی وجوہات کی وجہ سے اتنے کم وقت میں سوناٹا مارکیٹ میں بہترین آپشن کے طور پر سامنے آئی ہے

فوٹو کریڈٹ: https://www.pakwheels.com/new-cars/hyundai/sonata/

 

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ