اے پری پیئرڈ کےمایہ نازاورمعروفریسر "محمد اشرف" کی ریلی پروفائل
پاکستان آف روڈریسنگکےبزرگ ، تجربہ کار، خوش طبع ،ملنسا ر،مضبوط اعصاب کے مالک، ریسنگ کابے مثال شوق اور ڈرائیونگ کنٹرول لاجواب رکھنے والے
ہارس پاور ٹیم
نام: محمد اشرف-
پیشہ: کاروبار-
پہلی ریلی : 1981، بحرین میں بین الاقوامی ریلی-
تعلیم: بی ایس سی آنرز-
ریسنگ میں آنا شوق یا اتفاق؟ جذبہ-
کوئی پسندیدہ ریسر ملکی یاغیر ملکی: خاص طور پر کوئی نہیں-
پسندیدہ ریس: تمام آف روڈ ریسز، چولستان بہترین ٹریک ہے، لیکن TDCP کے تنظیمی نظام میں ہر سال کم کمی آ رہی ہے -
کوئی ایسا شعرجس سے تحرک لیتے ہوں:
جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
ریسنگ کے علاوہ کوئی اور مشغلہ؟ سفر کرنا(ٹریولنگ کرنا)-
آپ کو ریسنگ میں دلچسپی کیسےہوئی؟ ریسنگ ان بلٹ ہے-
ریس کار بنانا مشکل ہے یا ریس کرنا؟ گاڑی کی تیاری کرنا-
ریسنگ میں کیا مشکلات ہیں؟ ریسنگ ہمیشہ تفریح کا باعث ہے-
ریس کے دوران گاڑی خراب ہونے پر کیا محسوس ہوتا ہے؟ کافی مایوس کن لمحات ہوتے ہیں-
ریسنگ کا یادگار واقعہ: جھل مگسی، 2008ء میں ریس کو 3 پہیوں پر ختم کیا- صحرا میں 20-25 کلومیٹر تک 3 پہیوں پر گاڑی چلائی، پھر بھی دوسری پوزیشن حاصل کی اور حب ریلی میں 2 پہیوں پر فنشنگ کی اس کے باوجود بھی پہلی پوزیشن حاصل کی-
نئے آنے والوں کےلئےپیغام؟ ہمارے پاس پاکستان کے نوجوان ڈرائیوروں میں بہت ٹیلنٹ ہے- آپ کو مستقل رہنا ہوگا، اپنی پہلی ریس جیتنے کی توقع نہ کریں، حالانکہ یہ ممکن ہے-
پاکستان آف روڈریلیز میں درج زیل پوزیشنزحاصل کیں:
- 2005ءچولستان 500 جیپ ریلی(پہلی پوزیشن)
- 2008ءچولستان جیپ ریلی(پہلی پوزیشن)
- 2009ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج (پہلی پوزیشن)
- 2010ءحب ریلی کراس(پہلی پوزیشن)
نوٹ: ریسر محمد اشرف نے مختلف ریلیز میں کئی دوسری اور تیسری پوزیشنزاپنے نام کیں-