پاکستان آف روڈ ریلیز کیلئے کیلنڈر تشکیل دینے کی ضرورت
کھیل سے لطف اندوز ہونا ہمیشہ سے انسان کو مرغوب رہا ہے- انسان نے وقت اور سہولیات کو مد نظررکھ کرمختلف اقسام کی تفریح اور کھیلوں کو اپنایا- کھیل اور کھیل سےلطف اندوزہونا لازم وملزوم ہیں ان کے آپس کےاس مضبوط رشتے کوکسی طرح بھی کمزور نہیں کیا جاسکتا- سائنس اور ٹیکنالوجی نےکھیلوں سے لطف اندوز ہونے کے نئے سےنئےطریقے اور ایپلیکیشنزمتعارف کروائیں جبکہ اسکے برعکس فزیکل کھیل نے نسل نو میں اپنی جڑیں مضبوط سے مضبوط تر کیں- کھیلوں کی اس بھیڑ میں آف روڈ ریلیز نے موجودہ صدی میں اپنے آپ کو نمایاں انداز میں پیش کیاہے
پاکستان میں اگر بات کی جائے موٹرسپورٹس کی تو اس وقت آف روڈ ریلیز کا کھیل اپنے عروج پر ہے-پاکستان کے مختلف صحراؤں اور ڈیزرٹ(تھل،چولستان،تھراور دیگر) میں سالانہ بنیادوں پراس کھیل کا انعقادکیاجاتاہے- یہ کھیل کٹھن ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیزرٹ کے چیلنجز کو برداشت کرکے وہاں کے لوگوں کو انجوائمنٹ کا ذریعہ فراہم کرتا ہے- یہ تفریحی کھیل ان لوگوں کے لیے ایک خواب کی مانند ہے جن تک ابھی اس کھیل کی تاریخ اور مقام کا پیغام نہیں پہنچااور اس کھیل کی اہمیت سے آگاہ نہیں ،کیسے یہ کتنی بڑی انڈسٹری ہے اورنہ صرف یہ خود ایک انڈسٹری ہے بلکہ اس کے ساتھ کئی دیگر انڈسٹریز بھی جڑی ہوئی ہیں
اس کھیل کی پاکستان میں پروموشن، آگاہی اور باضابطہ طور پر چلانے کےلئے سب سے اہم اور ضروری ہےکہ ایک تاریخ مقررکر دی جائے، مطلب اس کھیل میں ایک کیلنڈر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ دیہات اورصحرا کے لوگوں کی زندگی گزارنے اور کام کاج کا طرزعمل مختلف طرح کا ہوتا ہے اگر اس کھیل کے لیے ایک کیلنڈر پبلک کر دیا جائےتواس کھیل کی امپرومنٹ کے ساتھ زیاد ہ سے زیادہ لوگوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکتا ہے-کیلنڈر سے کھیل کی امپرومنٹ کا جو تعلق ہےاسکا کسی حد تک فصلوں سے بھی ہے- کیونکہ ٹریک کے روٹ میں فصلیں اور کھیت آتے ہیں- باقاعدہ کیلنڈر سے یہ ہو گا کہ آف روڈ ریلی کے ٹریک پر کسانو ں سے ایسی فصلیں کاشت کروائی جائیں جو مطلوبہ وقت سے پہلے کاٹی جا چکی ہوں تاکہ ایک بہترٹریک موجودہو
اس کے علاوہ عوام الناس میں ایک میسج موجود ہو گا کہ فلاں سے فلاں تاریخ کو ریلی منعقد ہونی ہےتاکہ اس کھیل سے متعلقہ لوگ، ادارے، ٹیمز اور شائقین لطف اندوز ہونے کے لئےاپنی پلاننگ کرسکیں- ایک مخصوص کیلنڈر کے ہونے سےشہر سے تعلق رکھنے والےبھی بھر پور شمولیت کر سکیں گے- مذکورہ کیلنڈرسے نہ صرف شائقین کو بروقت آگاہی اور فصلوں کے موسم کو سامنے رکھنا ضروری ہےبلکہ اس کو مرتب کرنے میں ریسرز کی رائے، آرگنائزر کی آسانی اور ریلی منعقد ہونے والے علاقہ کے موسم کو دیکھنا بھی بےحد ضروری ہے- مزید برآں! ایک ریلی سے دوسری ریلی کے منعقد ہونے کےدرمیان مناسب وقت ہونا چاہیئے تاکہ ہرایک ٹیم اور ریسر آسانی سے گاڑی اور ریلی کی تیاری کرسکیں
پاکستان میں ریلی کا کیلنڈر بنانے کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہاں چیلنجز بھی درپیش ہیں- ریلیز کی تاریخ میں دن فکس کرنا آرگنائزر اداروں (ٹی ڈی سی پی،ایم این ایس،پاک ویل اور دیگر) کے لیے مشکل ہو سکتا ہےکیونکہ ریلی عموما ًپاکستان میں جمعرات سے اتوار کے درمیان منعقدہوتی ہیں جبکہ مقررہ تواریخ تو ان ایام میں ہرسال نہیں ہوسکتی جس کےلئے ماہ اور عشرہ فکس کرناکوئی زیادہ مشکل نہیں ہے-ایک فکس مہینہ میں منعقد ہونے والی ریلیز میں دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ریلیز میں تھل ڈیزرٹ چیلنج کےسات سال سے ایک تسلسل کی ساتھ نومبر میں منعقد ہونے کی وجہ سے شائقین اور ریسرزکی تعداد میں خاصہ اضافہ دیکھا گیا ہے-اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی آف روڈ ریلیز کے لئے ایک کیلنڈر تشکیل دیا جائےتاکہ اس کھیل کو منظم و مربوط کیا جاسکے اور آف روڈ کمیونٹی وقت سے پہلے ایونٹ کی بہتر تیاری کرسکے