ریلی پروفائل" سعید احمد شاہوانی"
Blog Single

ریلی پروفائل" سعید احمد شاہوانی"

پاکستان آف روڈریلیزکی اسٹاک کیٹگری کا ایک مشہور نام

ہارس پاور ٹیم

نام: سعید احمد شاہوانی

پیشہ: جاگیردار، ٹرانسپورٹ سی ای او؛ ہنڈائی کوئٹہ-

ریسنگ کیریئر کا آغاز: 1994ء میں ابتدا کی لیکن ریلیز باقاعدہ نہ منعقد ہوئیں، 2014ء سے اب تک

تعلیم: ایم اے، بلوچستان یونیورسٹی-

ریلیز میں دلچسپی کیسے ہوئی؟ بچپن سے آف روڈ ڈرائیونگ کی تو شوق پیدا ہوا-

پاکستان/بین الاقوامی ریسر میں پسندیدہ؟ ناصر العطیہ (قطر)

پاکستان میں پسندیدہ ریسنگ ٹریک؟گوادرآف روڈ ریلی کا ٹریک

ایسا پسندیدہ قول جس سے تحرک  لیتے ہیں؟ محنت کرنی چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ  محنت کا پھل ضرور دیتاہے-

ریس کے علاوہ مشغلہ؟ ملکی اور غیر ملکی سیروسیاحت

آپ کا ریسنگ کی طرف رجحان کب سے ہے؟ بچپن سے ہی- سمجھیں کہ آف روڈنگ خمیر میں شامل ہو چکی -

ریسنگ کار بنانا مشکل ہے یا ریس کرنا؟ پری پیئرڈکار بنانا مشکل ہے اور اسٹاک ریس کرنا مشکل ہے-

ریسنگ میں کیا مشکلات ہیں؟ شروع شروع میں گاڑی بنانے اور پرزہ جات کو ترتیب دینے میں مشکلات پیش آئیں-

دورانِ ریس گاڑی خراب ہو جائے تو کیا احساسات ہوتے؟ کار کی خرابی، کار الٹنا ریس کا حصہ ہے، کوئی خاص مایوسی نہیں ہوتی-

نئے ریسرز کے لیےپیغام؟ یہ کہ ریس میں کوئی خطرہ نہیں- ریس میں آپ کو بہت اچھے دوست ملتے ہیں- آپ کو نئی جگہیں دیکھنے اور نئے لوگوں سے مل کے بہت سی معلومات ملتی ہیں-

کن ریلیز میں شرکت کی اور کتنے میں پوزیشن حاصل کی؟

تقریبا پاکستان کے تمام ٹریک پر ریس کی- جھل مگسی، چولستان، گوادر، بولان، دشت ریلی، کوئٹہ اور تھل میں شرکت کی- جھل مگسی، گوادر، دشت اور کوئٹہ میں ریسز جیتیں-

ریسنگ کا یادگار واقعہ:

جھل مگسی آف روڈ چیلنج میں گاڑی الٹ گئی، سیٹ بیلٹ نہیں کھل رہے تھے جس سے کافی پریشانی ہوئی، لوگ مدد کے لیے آئے اور گاڑی کو سیدھا کیا- ہم مستقبل میں اس مسئلے سے بچنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں-

2014ءسے پاکستان آف روڈریلیز میں درج زیل پوزیشنزحاصل کیں:

  1. 2014ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج (پہلی پوزیشن) (ڈی سٹاک کیٹگری )
  2. 2016ء گوادر آف روڈ ریلی(  پہلی پوزیشن) (ڈی  سٹاک کیٹگری )
  3. 2017ء جھل مگسی آف روڈ چیلنج (دوسری پوزیشن) (اے سٹاک کیٹگری )
  4. بولان آف روڈ چیلنج2017ء(دوسری پوزیشن)بی سٹاک کیٹگری
  5. دشت آف روڈ دیزرٹ چیلیج2017ء(تیسری پوزیشن)
پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ