پاکستان آف روڈ کی ڈی پری پیئرڈ کیٹگری کےمایہ ناز ریسر "عمر اقبال کانجو" کی ریلی پروفائل
Blog Single

پاکستان آف روڈ کی ڈی پری پیئرڈ کیٹگری کےمایہ ناز ریسر "عمر اقبال کانجو" کی ریلی پروفائل

مستقل مزاج ، محنتی اور آف روڈنگ کو لگن کی حد تک  اپنائے ہوئے

ہارس پاور ٹیم

نام: عمر اقبال کانجو

پیشہ: کھیتی باڑی

تعلیمی بیک گراؤنڈ: بی ایس (IT)

ریسنگ کیرئیر کی ابتداء:  2018ء

ریسنگ کے علاوہ شوق: شکار، سیر و سیاحت

پسندیدہ ریسر: پاکستانی میر نادر خان مگسی اور اویس خاکوانی جبکہ بین الاقوامی ناصر العطیہ (قطر)

پسندیدہ آف روڈ ریسنگ ٹریک: چولستان500جیپ ریلی، تھل ڈیزرٹ چیلنج

پسندیدہ قول یا شعر جس سے موٹیویشن لیتے ہیں:

علامہ اقبال کا یہ شعر پسندیدہ اور بہت موٹیویشن دیتا ہے

کی محمّدؐ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں

ریسنگ کاشوق کیسے لگا؟ والد صاحب کوریس کرتےدیکھ کر شوق لگا-

ریسنگ میں مشکلات کیا آئیں؟ اپنے بل بوتے پر ریس کرنا بہت مشکل ہے جب تک حکومت یا کسی کمپنی کی سپانسرشپ نہ ملے-

ریسنگ کیرئیرکاکوئی یادگار واقعہ: ایک مرتبہ گاڑی الٹی تھی وہ نہیں بھولتا-

دورانِ ریسنگ  کیا مسائل درپیش آئے؟ گاڑی کا کلٹی ہونا، ریکوری، ٹائر پھٹنا، گاڑی کو آگ لگناوغیرہ جیسے مسائل-

زندگی میں ایسی کامیابی جس پر فخرہو: ڈیرہ جات میلہ2021ء  میں جب  پہلی پوزیشن ڈی پری پیئرڈ کیٹگری میں لی تھی-

جب ناکامی ہوئی توکیسے کنٹرول کیا؟ اللہ پاک کے فضل سے ناکامی آج تک نہیں ہوئی جب بھی فنش کیا الحمدللہ پوڈیم اٹھایا-

نئے آنے والوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گے؟ بہت ہی اچھا اور صحت مند شوق ہیں زندگی جینی ہو تو اس شوق کو اپنائیں-

جن ریسز میں شمولیت اختیار کی ان میں 3ریسز میں گاڑی خراب ہوئی جبکہ باقی ہر ریس میں پوزیشن حاصل کی- تفصیل درج زیل ہیں:

  1. بولان آف روڈ چیلنج2018ء (DNF)
  2. سرفرنگاکولڈ  ڈیزرٹ ریلی 2018ءپہلی پوزیشن
  3. تھل ڈیزرٹ چیلنج 2018ءدوسری پوزیشن
  4. چولستان500 جیپ ریلی2019ء پہلی پوزیشن
  5. لیک ڈسٹرکٹ چکوال ریلی2019ء دوسری پوزیشن
  6. سرفرنگاکولڈ  ڈیزرٹ ریلی 2019ءپہلی پوزیشن
  7. تھل ڈیزرٹ چیلنج2019ء تیسری پوزیشن
  8. جھل مگسی آف روڈچیلنج 2019ء  (DNF)
  9. چولستان500 جیپ ریلی2020ء تیسری پوزیشن
  10. تھل ڈیزرٹ چیلنج2020ء دوسری پوزیشن
  11. جھل مگسی آف روڈ چیلنج2020ء(DNF)
  12. چولستان500جیپ ریلی2021ء تیسری پوزیشن
  13. ڈیرہ جات میلہ2021ء پہلی پوزیشن
  14. تھل ڈیزرٹ چیلنج 2021ء دوسری پوزیشن
  15. تھر ڈیزرٹ ریلی 2022ء تیسری پوزیشن
  16. چولستان500جیپ ریلی2022ء دوسری پوزیشن
  17. ڈیرہ جات میلہ2022ء تیسری پوزیشن
  18. تھل ڈیزرٹ چیلنج 2022ء تیسری پوزیشن
  19. تھر ڈیزرٹ چیلنج 2023ء تیسری پوزیشن
پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ