سسپینشن: آف روڈ ریس کا جزو لازم (گزشتہ سے پیوستہ )
Blog Single

سسپینشن: آف روڈ ریس کا جزو لازم (گزشتہ سے پیوستہ )

آخری قسط

(سسپینشن کی اقسام )

فرحان رضا

آف روڈ ریسرز، گاڑیوں کے فرنٹ اور بیک میں مختلف اقسام کے سسپینشن Suspensionاستعمال کرتے ہیں۔ جن میں سے چند زیادہ مشہور  اور قابل استعمال کا ذکردرج ذیل  میں کیاجائےگا۔

ڈی پینڈینٹ فرنٹ سسپینشن (Dependent Front Suspension)

ڈی پینڈینٹ فرنٹ سسپینشن، جیساکہ نام سے ظاہر ہے سامنے والے وہیلز( wheels)کے ساتھ لگایاجاتا ہے۔ یہ ایک مضبوط بار کی طرح ہوتاہے جِس میں لیف سپرنگ( Leaf Springs) اورشاک آبزاربر( Shock Absorber) استعمال کئے جاتے ہیں۔سسپینشن کی  یہ قسم آج کل کی جدید گاڑیوں میں بہت  کم استعمال کی جاتی ہے۔

اِنڈی پینڈینٹ فرنٹ سسپینشن (Independent Front Suspension)

اِنڈیپینڈینٹ فرنٹ سسپینشن سےسامنےکے وہیلز آزادانہ حرکت کر سکتا ہے۔سسپینشن کی یہ قسم 'جنرل موٹرز کمپنی' نے 1947ء میں متعارف کرائی تھی۔ جوعام طور پر  مغربی ڈیزائن کی گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہے۔ (تصویر 1)اس میںMacPherson  Strut اورشاک آبزوربر( Shock Absorber) کے علاوہ کوئل سپرنگ( Coil Spring)ایک ہی یونٹ میں اکٹھے ہوتے ہیں۔(تصویر 2)

ڈبل وِش بون سسپینشن(Double Wishbone Suspension)

ڈبل وِش بون سسپینشن کوڈبل اے آرمز(Double A-Arms)سسپینشن بھی کہتےہیں۔ یہ بھی اِنڈی پینڈینٹ فرنٹ سسپینشن کی طرح ہوتا ہے۔ اسکا ڈیزائن ڈبل وِش بون شیپڈ آرم( Two wishbone Shaped Arm) پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر ایک وِش بون کے پاس دوسپورٹ کےلئے پوزیشن فریم موجود ہوتے ہیں جوکارکے بنیادی ڈھانچے سے پیوستہ ہوتے ہیں۔ جس میں شاک آبزوربر(Shock Absorber)اورکوئل سپرنگ( Coil Spring)وائبریشن کوکنٹرول کرنے کےلئےاستعمال ہوتے ہیں۔(تصویر3)

4۔   رئیر سسپینشن (Rear Suspension)

رئیرسسپینشن کی یہ  قسمBody Wheels کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔رئیرسسپینشن کی Dependent  اور Independent دوا قسام بیان کی جاتی ہیں ۔(تصویر4)

(i)               ڈی پینڈینٹ رئیرسسپینشن (Dependent Rear Suspension)

(ii)             اِنڈی پینڈینٹ رئیر   سسپینشن (Independent Rear Suspension)

  • ڈی پینڈینٹ رئیرسسپینشن (Dependent Rear Suspension)

 ڈی پینڈینٹ رئیرسسپینشن،سولیڈایکسل( Solid Axle) پچھلے پہیوں کے ساتھ جڑاہوتا ہے جِس پر ایک سادہ قسم کے Formal Design میں لیف سپرنگ( Leaf Spring )یا کوئل سپرنگ( Coil Spring) استعمال کئے جاتے ہیں جوبراہ راست فریم کے ساتھ ملےہوتے ہیں۔(تصویر5)

  • اِنڈی پینڈنٹ  رئیر   سسپینشن (Independent Rear Suspension)

اگر فرنٹ اور بیک دونوں طرف کی سسپینشن انڈیپینڈینٹ ہو تو  تمام پہیے اور سپرنگ علیحدہ  لگائے جا تے ہیں۔ جس کے سبب Four Shells، انڈیپینڈنٹ سسپینشن سسٹم کہلاتاہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ ایک سادہ  ورژن ہے جودو آزادانہ سپرنگوں پر مشتمل ہو تا ہے جو پچھلے پہیوں کے ساتھ منسلک کیے جا تے ہیں۔ اس میں تمام پہیے اور سپرنگ علیحدہ علیحدہ نصب کیے جا تے ہیں تاکہ ہر پہیہ غیر متوازی سطح پر آزادانہ طور پر اوپر اور نیچے حرکت کر سکے ۔یہ موجودہ  جدید گاڑیوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔(تصویر6)

5۔سپیشلائزڈسسپینشن (Specialized Suspension)

سپیشل ا قسام کا سسپینشن  آف روڈ ریسنگ گاڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل سرخیوں میں تفصیلاًبیان کیا جائے گا کہ کس طرحBaja Bugs, Formula One اور  Hot Rodsمیں سسپینشن استعمال  ہوتی ہے۔

  • ۔باہا بگس (Baja Bugs)

The Volkswagen Beetle یا Baja Bugs ایک کارسپیشل طور پرآف روڈ ریسنگ کے لئے ڈیزائن کی گئی ہےلیکن اس میں آف روڈ ریسنگ کے لئے موڈیفیکیشنز( Modifications) کی جاتی ہے۔ Baja Bugs کے اوائل میں ٹورشن بارسسپینشن (Torsion-Bar Suspension)استعمال ہوتی تھی جسےبعدمیں Long Shock Absorber سےتبدیل  کردیاگیا اور Torsion-bar سسٹم کو Multiple سسٹم پر منحصر  کر دیا گیا۔(تصویر7)

  • فارمولا ون ریسرز (Formula-one Race Suspension)

مختلف اوقات میں فارمولا ونFormula one)  )ریسنگ کارمیں جدت پیدا کی  گئی اور کچھ حلقوں کا   کہنا ہے کہ یہ ہی آٹوموبائل (Automobile) انڈسٹری میں ارتقاء کا سبب بنا۔فارمولا ون میں وزن میں ہلکا وی ٹینV10) )ایڈوانس انجن رکھا گیا جو زیادہ طاقتور ،قابل بھروسہ اور کمپوزٹ مٹیریل سے تیار کیا جا تا ہے۔ فارمولا ون کی گاڑیوں میں Conventionally Spring ہوتا ہےلیکن یہ کمپیوٹرکنٹرول(Computer Control)نہیں ہوتا۔ فارمولاون(Formula-1)کی گاڑیوں میں ملٹی لنک سسپینشن(Multi-Link Suspension) استعمال کی جاتی ہیں جو ملٹی ٖراڈمکینکس   (Multi-Rod Mechanics) پر مشتمل ہوتی ہے ۔(تصویر8 اور 9)

  • ہاٹ راڈز(Hot Rods)

یہ Baja Bugsکی طرح ساختی امریکن ہے جو 1945ء میں متعارف کروائی گئی۔Bugs  Baja کی طرح  ہاٹ راڈزمیں بھی موڈیفیکیشنز (Modifications)کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ تاریخی  طرزپر ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس میں Stock Ford Suspension استعمال کی جاتی ہے جو سسپینشن کی اقسام میں سے ایک ہے ۔(تصویر10)

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ