ٹیلی میٹکس: حیاتِ انسانی کانئی سمت سفر
Blog Single

ٹرافی ٹرک اور آف روڈ ریسنگ: ایک تعارف

ملک حسن احمد

دُنیا کا ہر خطہ اپنے، کلچر اور روایات کے اعتبار سے مختلف طرز کے کھیلوں کا اِمتزاج تصور کیا جاتا ہے- دورِجدید میں دُنیا جہاں سمٹ کر ایک گاؤں کی صورت اختیار کر چُکی ہے وہیں کھیلوں میں بھی کافی بدلاؤ آیا ہے- شائقین اپنے من پسند کھیل کو دیکھنے کے لئے دُنیا کے طول و عرض سے ایک جگہ اکھٹے ہو تے ہیں جو عالمی سطح پر ہر طرح کے کلچر میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے- کھیل کی مناسبت سے اُس کی تیاری کی جاتی ہے، کہیں گراؤنڈ تیار کئے جاتے ہیں تو کہیں ریسنگ ٹریک، کہیں بیٹ تیار کئے جاتے ہیں تو کہیں گاڑیاں، اور تو اور، فُٹ بال ہو یا ہینڈ بال ہرکھیل اپنی نوعیت کے اعتبار سے اپنے کھلاڑی سے سخت محنت اور تیاری ڈیمانڈ کرتا ہے- باقی کھیلوں کی طرح دُنیا بھر میں ریسنگ کے بھی لاکھوں شائقین ہیں جن کے شوق کی تکمیل کے لئے بڑی بڑی کمپنیاں مختلف طرز کی گاڑیاں ریسنگ ٹریک کے اعتبار سے تیار کرتی ہیں- دُنیا میں آف روڈ ریسنگ کے لئے مختلف قسم کی گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں جِن میں ایک گاڑی "ٹرافی ٹرک " بھی ہے- ٹرافی ٹرک ایک اوپن کلاس ٹرک ہے اسکوٹِرک ٹرک (trick truck) اور باھا ٹرک بھی کہا جاتاہے- ٹرافی ٹرک بنیادی طور پرہائی سپیڈ آف روڈ ریسنگ گاڑی ہےجوخاص طور پر صحرا اور بےہنگم راستوں پر دوڑائی جاتی ہے- ٹرافی ٹرک ہر طرح کے آلات سے لَیس آف روڈنگ گاڑی ہے جو ریسنگ تنظیم کے دیئے گئے اصولوں کے عین مطابق تیار کی جاتی ہے- ٹرافی ٹرک کی سب سے خاص اور بنیادی چیزیں " لانگ ٹریول سسپینشن" اور "ہائی پاور انجن" ہیں-

ٹرافی ٹرک کو 1994 ء میں متعارف کروایا گیااور اسکی ترقی آج تک جاری ہے- یہ "اوپن کلاس "ٹرک "ٹرافی ٹرک" کے نام سے تب سے مشہور ہے جب (SCORE International south California off road enthusiasts) میں پہلی دفعہ دوڑ کےلئے شامل ہوا-اور ٹِرک ٹرک(trick truck)کے نام سے تب سے مشہور ہےجب BITD(Best In the Desert Race) بیسٹ اِن دی ڈیزرٹ رَیس میں دوڑ کے لئے شامل ہوا- ‌یاد رہے کہ SCORE INTERNATIONAL اور BITD دونوں بہت بڑی آف روڈ ریسنگ آرگنائزیشنز ہيں-

ہر ریسنگ باڈی کے اپنے خاص قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح BITD اور SCORE یہ دونوں ریسنگ آرگنائیزنگ باڈیز ہیں جن کی منعقد کردہ ریسز میں صرف وہ گاڑیاں حصہ لے سکتی ہے جِن کی تمام تر چیزیں مثلاً گاڑی کا فریم، سسپینشن ، سیفٹی آلات وغیرہ اِن ریسنگ باڈیز کے معیارات اور قواعد ضوابط پر پورا اتریں -

ٹرافی ٹرک بنانے والی مشہور کمپنیاں

دنیا میں ٹرافی ٹرک بنانے والی تین مشہور کمپنیاں ہیں اِن کمپنیز میں گاڑیوں کے پارٹس تیار کئے جاتے ہیں جو باآسانی دستیاب ہوتے ہیں ان کمپنیوں کو one stop shop"" کہا جاتا ہے- چند مشہورکمپنیاں درج ذیل ہیں:

1 TSCO American based company one stop shop

2 Brenthel Industries American Based one stop shop

3 Jimco Racing InC American Based one stop shop

مشہور ٹرافی ٹرک

ٹرافی ٹرک از خود کوئی بَرانڈ یا کمپنی نہیں ہے، ٹرافی ٹرک زیادہ تر اُس کے مینوفیکچرر یا اس کے ڈرائیورز کے نام سے مشہور ہوتے ہیں-  ڈرائیور ٹرک کی تیاری کے لئے چیسسز(chassis) سے لے کر مکمل تیاری تک اپنی مرضی کا ٹرک تیار کرواتے ہیں اور اپنے نام سے ہی موسوم کرتے ہیں-Brain Deegan اور Rob Maccachren دنیا کے مشہور آف روڈ ریسرز ہیں جِن کے نام سے موسوم ٹرافی ٹرک بہت مقبول ہیں-

ٹرافی ٹرک کی بناوٹ

  1. ڈھانچہ: چیسسز(chassis)

ٹرافی ٹرک کو اِس کے ٹریک کے مطابق تیار کیا جاتا ہے اور اِس کی بناوٹ میں پہلی کوشش یہ کی جاتی ہےکہ اس کے ہر ایک جزو کا وزن کم سے کم لیکن مضبوط تر ہو- اِس کے لئے کیڈ سافٹ وئیر استعمال کیا جاتا ہے ،ٹرافی ٹرک کی بناوٹ اورڈھانچےکی اگربات کی جائےتواِسے مکمل طور پر پرکھا جاتا ہے-

چیسسز کےڈیزائن میں سب سے بہترین چیز 4130 کرومولوجی پلیٹنگ ٹیوبز ہیں جو کہ ایک سب سے بہترین انتخاب مانا جاتا ہے جس سے گاڑی کے ڈھانچے کا وزن تقریباً 5000سے 6000 lbs تک ہوتا ہے-

4130کرومولوجی پلیٹنگ ٹیوبز کچھ خصوصیات کی وجہ سے استعمال کی جاتی ہیں- پہلی چیز اس کی غیر معمولی طاقت ہے دوسرے نمبر پر اس کی بناوٹ جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جا سکتا ہےاور آخری خصوصیت اس کی بیرونیساخت کا معیار ہے-

  1.  (Shocks Absorber) شاکس آبزاربر

ٹرافی ٹرک میں اگرShocks Absorber کی بات کی جائے تو یہ عام طور پر ایک یا دو استعمال کئے جاتے ہیں- پرانی یا عام گاڑیوں میں Single Shocks Absorber استعمال کئے جاتے تھے جو کہ عام سپرنگ کی شکل کا ہوتا ہے، جسے جدید زبان میں کوائل اوور بھی کہتے ہیں لیکن آج کل ٹرافی ٹرک میں ایک یا دو اکٹھے شاک ابزاربر استعمال کئے جاتے ہیں چونکہ ٹرافی ٹرک کٹھن ٹریکس پر دوڑتا ہے جہاں ایک شاک ابزاربر زیادہ دیر نہیں چل سکتا، لہذا دو استعما ل کئے جاتے ہیں- شاک ابزاربر کے دو حصے ہوتے ہیں، پہلا coil over اور دوسرا by pass کہلاتا ہے سب سے پہلے کوئل اوور کی بات کرتے ہیں-

  1. کوائل اوور

کوائل اوور بنیادی شاک ابزاربر کے گرد ایک سپرنگ /کوائل رول ہوتا ہے جسکی وجہ سے اسکو کوائل اوور کہتے ہیں یہ انتہائی مضبوط ہوتا ہےاورمختلف طرح کے جھٹکوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

  1. (By pass)بائی پاس

بائی پاس بنیادی طور پر شاک ابزاربر ہی ہوتا ہے جس میں شاک ابزاربر کے ساتھ ایک ٹیوب لگی ہوتی ہے جس میں اضافی آئل جمع ہوتا ہے جس کی خصوصیت یہ ہے کہ جب گر م ہوتا ہے تو پھیلتا ہے- شاک ابزاربر کے ساتھ سمال ٹیوب ٹینک ہوتا ہے جوکہ آئل کو ٹھنڈا رکھنے کے علاوہ شاک میں آئل کااوور فلو جسکو لیکج بھی کہا جاتا ہے اس سے محفوظ رکھتاہے اور آئل کی سطح کو برقرار رکھتا ہے- اس کی وجہ سے شاک لمبے عرصے تک خراب نہیں ہوتے - بائی پاس شاک ابزوربر کی absorption range تین سے چار انچ تک ہوتی ہے- شاکس بنانے والی مختلف کمپنیز ہیں جِن کے مشہور شاک درج ذیل ہیں:

1- کنگ شاک (king Shock)

2- بِلسٹین شاک (Bilstein Shock)جو اپنی سٹیل کوالٹی کی وجہ سے بہت مشہور ہیں-

3- فاکس ریسنگ شاک (Fox Racing Shock)

پاکستان میں آف روڈ گاڑیوں میں کنگ شاک استعمال کئے جاتے ہیں جو یہاں باآسانی دستیاب ہیں اوراُن کی مرمت بھی کی جا سکتی ہے-

  1. سسپینشن

سسپینشن سپرنگ نما حصے کو کہا جاتا ہے جو کہ Shock Absorbar کے ساتھ استعمال ہوتا ہے- جو ہر ٹائر کے ساتھ الگ لگا ہوتا ہے تاکہ ڈرائیور کو زیادہ آرام دہ ڈرائیو مل سکے- ٹرافی ٹرک نے چونکہ ہر سطح پر چلنا ہوتا ہے تو اسکا سسپینشن زیادہ لچکدار (Fully Extendable) اورموو ایبل ہوتا ہےجوکہ 30 سے 40 انچ تک حرکت کر سکتا ہےاسکی سسپینشن میں چار اِنڈیپینڈنٹ سسپینشن Independent Suspension استعمال کئے جاتے ہیں جو کہ موو ایبل(Moveable)اور ایکسٹینڈبل (Extendable)ہوتے ہیں- ویسے تو ٹرافی ٹرک میں مختلف اقسام کے سسپینشن استعمال کئے جاتے ہیں لیکن زیاددہ تر A کی شکل کا سسپینشن استعمال کیا جاتا ہے جس کے ساتھ سنگل یا ڈبل شاک ابزاربر استعمال کئے جاتے ہیں-

  1. بمپ سٹاپ (Bump Stop)

ٹرافی ٹرک میں آخری دفاعی لائن بمپ سٹاپ ہوتی ہے جو ایک چھوٹا رَبر ٹِپڈ ہائیڈرالِک شاک ابزاربر (Rubber Tipped Hydraulic Shock Absorber)ہے- یہ ٹرک کی باڈی اور باقی حصوں کے ساتھ جڑا ہوتا ہے جو کسی بھی بڑے جمپ کی صورت میں ٹرک کے ایکسل اور باقی حصوں کو نقصان سے محفوظ رکھتا ہے-

  1. لِمٹنگ سٹراپس (Limiting Straps)

لِمٹنگ سٹراپس گاڑی کے سسپینشن کے حصوں کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے یہ پٹی نما ہوتی ہے -

  1. وہیلز (Wheels)

ٹرافی ٹرک میں فارجڈ ویل (Forged Wheel) استعمال کیےجاتے ہیں جوکہ عام ویل کی طرح نہیں ہوتے- عام ویل کو پگھلا کر ویل کی شکل میں ڈھالا جاتا ہے جبکہ فارجڈ ویل کو پگھلایا نہیں جاتابلکہ گرمائش کے ذریعے پگھلانے کے عمل کے بغیر پہیے کی شکل میں ڈھالا جاتا ہے اس لئے یہ مضبوط اور مہنگا ہوتا ہے- یہ ویل انتہائی سخت ہوتے ہیں جو ناہموار اور سخت ٹریک کے لئے بہترین انتخاب ہیں- ویل کا سائز 30انچ ہوتا ہے جو 17انچ کےالائےرِم پر چڑھائے جاتے ہیں- ایمرجنسی کی صورت میں ٹرافی ٹرک میں دو اضافی ٹائر بھی رکھے جاتے ہیں-

  1. انجن

ٹرافی ٹرک کے انجن کی بات کریں تو عام طور پر اِس میں WD 2 اورWD4 استعمال کئے جاتے ہیں جن کی کچھ خاص وجوہات ہیں:

    1. اگر 4ڈبلیو ڈی سے موازنہ کیا جائے تو 2ڈبلیو ڈی کم پیسوں میں تیار ہو جاتے ہیں
    2. 2ڈبلیو ڈی انجن کی مرمت کا خرچ کم ہوتا ہے-
    3. 4ڈبلیو ڈی سے موازنہ کیا جائے تو 2ڈبلیو ڈی انجن کا وزن کم ہوتا ہے چونکہ اس کے پارٹس کم ہوتے ہیں-
    4. 4ڈبلیو ڈی انجن چونکہ کافی بڑا ہوتا ہے لہذا یہ اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے-

یہ انتہائی مضبوط انجن ہےجو ہائی سپیڈ کے لئے بہت موزوں ہے- 4ڈبلیو ڈی ٹرک موڑ کاٹتے وقت 2ڈبلیو ڈی کے مقابلے میں بہت کم ڈرفٹ کرتا ہے-

  1. ٹرانسمیشن

ٹرافی ٹرک میں چونکہ زیادہ تر 2ڈبلیو ڈی انجن استعمال کیا جاتا ہے تو اسکی کارگردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹرک میں اچھی ٹرانسمیشن استعمال کی جاتی ہے- مختلف قسم کی ٹرانسمیشنزہیں جیسا کہTh 400 (turbo hydra- metic)، E40D/4R100 اور Albins st6-i شامل ہیں-

  1. رول کیج

رول کیج بنیادی طور پر ایک سٹیل کا ڈھانچہ ہوتا ہےجو کہ چیسسز کو مضبوط کرنے کے لئے گاڑی کے اندر لگایا جاتا ہے- یہ رول کیج کسی بھی حادثہ کی صورت میں ڈرائیور کو محفوظ رکھتا ہے جو کہ 4130سٹیل سے تیار کی جاتی ہے-

اضافی خصوصیات

ٹرافی ٹرک میں مندرجہ بالا فیچرز کے ساتھ ساتھ بہترین کمیونیکیشن سسٹم، ڈیجیٹل میپنگ سسٹم، ائر بیگ، ٹول کٹ، اضافی ٹائرز، سیٹ بیلٹس، اچھی لائٹس، نَٹ اور بولٹس (Nut and Bolts)، جنریٹر Generators، اضافی فیول، Fluids، Hoses(pipe for engine)، Belts(timing belts)،  Rod Ends اور Fire extinguisher شامل ہوتےہیں-

کسی بھی گاڑی میں اوپر بیان کی گئی تمام خصوصیات اگر موجود ہو ں تو اُسے ٹرافی ٹرک یا Trick Truck کی کلاس میں شامل کیا جاسکتا ہے-

  1. فوٹو کریڈٹ: http://tscoracing.com/
  2. فوٹو کریڈٹ: https://www.jimcoracing.com

 

  1.  

 

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ