فارمولا ون اورکووڈ- 19
محمد بلال شفیع
مختصر تعارف:
فارمولا ون، ورلڈ چیمپئن شپ آٹو موبائل فیڈریشن کی سنگل سیٹر موٹر سپورٹس ریسنگ کی سب سے بڑی ریس ہے-اِسے عُرفِ عام میں فارمولاون اور گرینڈ پری بھی کہا جاتا ہے۔
دنیا کی تیز ترین ریس کار"فارمولا ون" کی ہے ،جوریس کے دوران عموما ً 370 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتی ہے جِس کی بنیادی وجہ بڑی تعداد میں پیدا ہونے والی ایرو ڈائینامِیک ڈاؤن فورس ہے جو گاڑی کو زمین کی طرف دھکیلتی ہے -جیسا کہ فارمولا ون کے مشہور ڈرائیور لیوس ہیلٹن نے کہا کہ:
"فارمولا ون گاڑی اُلٹے ہوائی جہاز کی طرح ہے ، جو رفتار زیادہ ہونے پَر زمین سے چِپک کر دوڑتی ہے"۔
فارمولا ون انتظامیہ نے 2021 ءسیزن کے لئے نیا کیلنڈر ترتیب دیا ہے جس کے مطابق 2021 ء کا سیزن 23 ریسز پر مشتمل ہوگا-
کورونا وباء کے پیشِ نظر سفری پابندیوں کی وجہ سے رواں سال چینی گرینڈ پری ریس اپنی مقرر ہ تاریخ پر منعقد نہیں ہو گی۔ اس وجہ سےفارمولاون کیلنڈر میں تبدیلیاں متوقع ہیں- جس کیلئے چینی پروموٹرز اور اعلٰی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ سیزن کے آخر میں ریس کو دوبارہ ترتیب دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کیے جا ئیں-
2021ء کے سیزن میں فارمولا ون کی مندرجہ ذیل ریسز منعقد ہوں گی۔
1۔بحرین ( 26-28مارچ) |
9۔آسٹریا (4 2- جولائی) |
17۔جاپان (10-8 اکتوبر) |
2۔اٹلی (1816- اپریل) |
10۔ برطانیہ (1816-جولائی ) |
18۔امریکہ (24-22 اکتوبر ) |
3۔پُرتگال (مئی 230- اپریل) |
11۔ ہنگری (30جولائی-یکم اگست) |
19۔میکسیکو (31-29 اکتوبر ) |
4۔سپین (9 7-مئی ) |
12۔ بیلجئم (29- 27اگست ) |
20۔برازیل (7-5 نومبر ) |
5۔موناکو (23 20- مئی) |
13۔ نیدر لینڈ (05-03ستمبر ) |
21۔آسٹریلیا،میلبورن (21-19 نومبر) |
6۔آذربائیجان (6 4-جون) |
14۔ اٹلی (12- 10ستمبر) |
22۔سعودیہ عرب ،جدہ (5 -3دسمبر) |
7۔ فرانس (18-20 جون) |
15۔ روس (26- 24 ستمبر) |
23۔ابوظہبی (12-10دسمبر ) |
8۔آسٹریا (27 25- جون) |
16۔سنگاپور (03-01 اکتوبر) |
|
2020
ء میں فارمولا ون کوویڈ-19 کے پھیلنے کے بعد دوبارہ شروع ہونے والا پہلا بین الاقوامی کھیل ہے –ا گرچہ کورونا وباء سے جو تجربہ حاصل ہوا اسکی وجہ سے حفاظتی اقدامات میں گذشتہ سال کی نسبت 2021ءکے فارمولا ون میں کافی بہتری آئی ہے۔ کوویڈ-19 کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے میلبورن میں فارمولاون سیزن کا آغاز ممکن نہیں ہے-
تاہم خوشخبری یہ ہے کہ آسٹریلوی حکام کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت آسٹریلیا میں گرینڈ پری فارمولا ون 19 نومبر سے سے 21 نومبر تک منعقد ہو گی-
فارمولا ون تو قع کرتا ہے کہ شائقین 2021 ء سیزن کیلئےگرینڈ سٹینڈز) (Grandstands اورخصوصی پیڈاک کلب ((Paddock Club میں واپس آئیں گے-
فارمولاون کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیفانو ڈومینیکی Stefano Domenicali)) نے کہا ہے :
" فارمولا ون کا یہ سال مصروف رہا ہے اور ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئےنہایت خوش ہیں کہ سیزن کے لئے تیار کردہ ریسز کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔"
"عالمی وبانے ابھی تک زندگی کو معمول پر لوٹنے کی اجازت نہیں دی لیکن ہم نےسال 2020 ء میں ظاہر کیا کہ واپس آنے والے پہلے بین الاقوامی کھیل (ریسز) کی کِس طرح ہم بحفاظت کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمارے پاس ایک سیزن کا تجربہ اور منصوبہ بندی موجود ہے-"
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش خبری ہے کہ ہم پہلے ہی نومبر میں آسٹریلوی گرینڈ پری) (Grand Prix کے لئے طے شدہ تاریخ سے اتفاق کرنے میں کامیاب ہوئے اور اگر کچھ تبدیلی واقع ہوئی توہم 2021 ء میں وہاں ریس کا حل تلاش کرنے کے لئے اپنے چینی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے-
"ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ فامولا ون 2021ء کے سیزن میں واپسی کرے گا- ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پرستار موسم سرما کے وقفے کے بعد فارمولا ون کی بحالی اور بحرین میں ہمارے تبدیل شدہ سیزن کے منتظر ہوں گے- بظاہر وباء کی خطرناک صورتحال بدستور برقرار ہے لیکن ہمارے پاس اپنے سارے شراکت داروں اور پروموٹرز کے ساتھ گذشتہ سیزن کا تجربہ ہے کہ وہ اس کے مطابق مزیدمحفوظ طریقے سے 2021 ء میں ریسزکریں گے"۔
مزید یہ کہ2021 ء فارمولاون کے شیڈ و ل میں تبدیلی کی گئی ہے چونکہ کووڈ-19 کے پیشِ نظر ترکی اس میں ڈراپ ہوگیا جہاں 11سے 13 جو ن تک ریس منعقد ہونی تھی اب اس کی جگہ ایک ریس آسٹریا کی شامل کی گئی ہے جو 25 سے 27 جون منعقد کروائی جائے گی -
مزید برآن! فارمولاون کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیفانو ڈومینیکی نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ:
"ہم سب ترکی میں ریسنگ کے منتظر تھے لیکن سفری پابندیوں کی وجہ سے ہم یہ ریس جون میں نہیں کروا سکتے۔ ہم خوش ہیں کہ آسٹریا میں ہمارے پاس ڈبل راؤنڈ ہوگا، یعنی کہ ہمارا سیزن 23 ریسز پر ہی مشتمل ہوگا-"
انہوں نے مزید کہا کہ :
" حالیہ ہفتوں میں ترکی کے پروموٹرز اور حکام کی طرف سے کی گئی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جبکہ فرانس اور آسٹریا میں شائقین کے جوش و خروش کے لئے ان کا بے حد مشکور ہوں۔"
ان کا مزید کہناتھا کہ ! "ترکی کے پروموٹر نے درخواست کی تھی کہ فارمولاون انتظامیہ استنبول میں ریس کے ممکنہ مواقع پر نظر ڈالیں اور اگر ممکن ہوتو سیزن کے آخر میں اِسے دوبارہ شیڈول میں شامل کیا جائے ۔ جبکہ چین نے بھی اِسی سال کے اوائل میں یہی درخواست دی تھی-
یہ بھی اعادہ کیا گیا کہ فارمولاون کمیونٹی سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اِس سیزن کا سفر بھی جاری رکھے گی- اِس سیزن میں اَب تک 15 مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ 17,000 ٹیسٹ کئے گئے جس کی شرح 0.1 فی صد رہی -
- فوٹو کریڈٹ: www.motorsportmagazine.com