ٹویوٹا یارس 1.5 ATIV X – ایک ماہرانہ تجزیہ
ٹیم پاک ویلز
ٹویوٹا پاکستان نے مارچ 2020 میں ٹویوٹا یارس(Toyota Yaris) لانچ کی جو کافی کامیاب گاڑی ثابت ہوئی- پچھلے چند ماہ سے ٹویوٹا یارس نے سیل کی دوڑ میں سوِک (Civic)اورہنڈا سٹی جیسی معروف گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا - یہ کومپیکٹ سیڈان پاکستانی سڑکوں پر بڑھتے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے- لہذا یہ گاڑی تنگ سڑکوں پر ڈرائیونگ کیلئے بہترین ہے- ٹویوٹانے اس گاڑی کے چھ ویرینٹس لانچ کیے ہیں جن کی قیمت 25 سے 30 لاکھ کے درمیان ہے-
فرنٹ:
گاڑی کی فرنٹ گرِل میں سفید اور کالا رنگ دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ یہ ٹویوٹا کی گاڑی ہے- اسی طرح بڑے سائز کی ہیڈلائٹس بھی اس گاڑی کے فرنٹ کا مخصوص فیچر ہے- اس کے علاوہ گاڑی کے بمپر میں فوگ لیمپس اورڈی آر ایلز DRLs بھی دیکھی جا سکتی ہیں جس سے گاڑی کا فرنٹ بھرا ہوا اور خوبصورت نظر آتا ہے- گاڑی کو سائیڈ سے دیکھا جائے تو 15 انچ الائے ویلز، سائیڈ ویو مررز پر لگے انڈیکیٹرزاور کرومے ہینڈلز پر سمارٹ انٹری کا آپشن جیسے فیچرز دیکھنے کو ملیں گے- آپ کو بتاتے چلیں کہ سمارٹ انٹری کا آپشن صرف ٹویوٹا یارس کے ٹاپ لائن ویرینٹ میں دیا گیا ہے-
ٹویوٹا یارس کا سائیڈ پروفائل دیکھیں تو یہ ذرا اوپر کی جانب اٹھی ہوئی محسوس ہوتی ہے کیوں کہ اس گاڑی میں سائیڈ سکرٹ اور مڈ فلیپس نہیں دئیے گئے- فرنٹ لائٹس کی طرح بیک لائٹس بھی LED بارز کی وجہ سے کافی نمایاں ہیں-
ڈِگی کی گنجائش:
اگرچہ ٹویوٹا یارس ایک کومپکٹ سیڈان Compact Sedan) (ہے لیکن اس کی ڈِگی کی گنجائش ٹویوٹا XLI اور GLI کے برابر ہے جس میں لوئر پلر لگایا گیا ہے- یہ پلر گاڑی میں سامان کی جگہ کو بھی کافی کھلا بناتا ہے- اس کے علاوہ یہاں ایک سپئیر سٹیل ٹائر بھی دیا گیا ہے-
داخل ہونا/نکلنا (پچھلی سیٹوں سے):
ایک اوسط قد کے شخص کیلئے پچھلی سیٹس پر انٹری اور ایگزٹ آسان ہو سکتا ہے لیکن چھ فٹ قد کے شخص کے لیے تھوڑی مشکل ہو سکتی ہے- اسی طرح بیک سیٹس پر کافی لیگ سپیس دی گئی ہے- چونکہ یہ گاڑی ایک کومپیکٹ سیڈان ہے اسی لیے اس کی پچھلی سیٹس پرصرف دو افراد ہی آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں البتہ ایک بچے کو درمیان میں بٹھایا جا سکتا ہے-
انٹیرئیر:
اگرچہ یہ ایک کومپیکٹ کار ہے لیکن خاکی رنگ کے انٹیرئیر کی وجہ سے کافی کشادہ نظر آتی ہے- اس کی فرنٹ سیٹس میں انٹری اور ایگزٹ ہر قد کے شخص کیلئے کافی آسان دہ ہے- اس کے علاوہ فرنٹ سیٹس کافی پرسکون ہیں- کیوں کہ آپ ان کو دائیں سے بائیں ایڈجسٹ کرسکتے ہیں لیکن ان کی اونچائی کو تبدیل نہیں کرسکتے ہیں- گاڑی کا ڈیش بورڈ اور دروازے میں دو رنگوں کا امتزاج گاڑی کے انٹیرئیر کو پریمیم شکل دیتا ہے- اس کا سٹیرنگ بالکل کرولا آلٹس جیسا ہے- اسی طرح MID ڈسپلے تمام ضروری معلومات دیتا ہے جن میں فیول ایوریج، سپیڈ، درجہ حرارت، منزل سے فاصلہ- اس کے علاوہ یہ آپ کو فیول رینکنگ یعنی مختلف رفتار پرفیول ایوریج بھی بتاتا ہے-
گاڑی کے سنٹرل کونسول، اے سی یونٹ اور ڈور پینلز میں پیانو بلیک رنگ استعمال کیا گیا ہے- ایک نئی کار میں یہ رنگ کافی اچھا لگتا ہے لیکن اس کو صاف رکھنا کافی مشکل ہو سکتا ہے- سنٹرل کونسول میں دو کپ ہولڈر اور 12V چارجنگ پورٹ دئیے گئے ہیں- گاڑی میں دیا گیا آرم ریسٹ کافی چھوٹا ہے جس کی وجہ سے ایک ہی شخص اس پر کہنی رکھ سکتا ہے- ان تمام فیچر کے ساتھ آپ کو ڈور پینل پر لاک/ان لاک بٹنز میں ایمبینٹ لائٹ کا فیچر نہیں دیا گیا-
اے سی:
گاڑی کے سنگل زون ڈیجیٹل کلائمیٹ کنٹرول اے سی کی کارکردگی کافی اچھی ہے اور پاکستان میں پڑنے والی گرمی کے دوران بھی بہترین طور پر کام کرتا ہے-
ڈرائیونگ کا تجربہ:
ٹویوٹا یارس کا یہ ویرینٹ 1496 سی سی انجن رکھتا ہے جو کہ 106 ہارس پاور اور 140Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے- آپ سٹیرنگ کی اونچائی کو بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں- گاڑی کا انجن درمیانی طاقت رکھتا ہے یعنی یہ نہ ہی انڈر پاور ہے اور نہ ہی اوور پاور- فیول ایوریج کی بات کریں تو اے سی چلائے بغیر شہر کے اندر فیول ایوریج 12.5/13 کلومیٹر فی لیٹر ہے جبکہ ہائی وے پر اس کی فیول ایوریج 14.5/15 کلومیٹر فی لیٹر ہے- اے سی کے ساتھ یہ ایوریج کم بھی ہو سکتی ہے-
یہ گاڑی 7 سپیڈ CVT رکھتی ہے جس کو پہاڑی علاقے میں سفر کرتے ہوئے آپ ٹرِپ ٹرانک میں بدل سکتے ہیں- اس کے علاوہ یہاں تین ڈرائیونگ فیچرز (Standard, Eco and Sports) جن کو آپ ایک پُش بٹن کی مدد سے تبدیل کر سکتے ہیں- شہر کے اندر اور ہائی وے پر گاڑی کی ڈرائیو انتہائی پرسکون ہے- اس کے علاوہ گاڑی کی روڈ گرِپ اور ہینڈلنگ بھی انتہائی عمدہ ہے- اہم بات یہ ہے اس گاڑی کا انجن ساؤنڈ زیادہ ہے جسے ایک منفی فیچر کہا جا سکتا ہے-
انفوٹینمنٹ یونٹ:
گاڑی میں 7 انچ کا انفوٹینمنٹ یونٹ دیا گیا ہے جس میں بلیو ٹوتھ، آکس اور فون کنیکٹیویٹی کا آپشن دیا گیا ہے- تاہم آوٹ لُک تھوڑی پرانی نظر آتی ہے-
سیفٹی:
گاڑی کے تمام ویرینٹس میں دو ائیر بیگز، ABS + EBD، ٹریکشن کنٹرول، بریک اسسٹ اور ہِل اسسٹ جیسے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں جو کہ اس گاڑی میں سفر کو کافی محفوظ بناتے ہیں-
0-100:
یہ گاڑی صرف 11.14 سیکنڈز میں 0 سے 100 کی رفتار حاصل کر لیتی ہے-
بریک اور گراؤنڈ کلیئرنس:
ٹیسٹنگ کے بعد ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ گاڑی کی بریکس بہترین طور پر کام کرتی ہیں جبکہ اس کی گراؤنڈ کلیرنس بھی عمدہ ہے-