گاڑی کے چنداہم اور ٹیکنیکل پارٹس: مختصر تعارف
Blog Single

 

گاڑی کے چنداہم اور ٹیکنیکل پارٹس: مختصر تعارف

عبدالخالق

ہر گاڑی اپنی ساخت، بناوٹ، مضبوتی، خوبصورتی اور انجن کے اعتبار سے مارکیٹ میں اپنی پہچان بناتی ہے- پارٹس کے اعتبار سے سب گاڑیاں مختلف ہوتی ہیں جس کی بنیار پر اِن کی کارگردگی کو جانچا جاتاہے- ان پارٹس کی بنیادی پہچان ہر گاڑی رکھنے والے کو ہونی چاہیے- گاڑی کی مکمل ورکنگ جاننے کیلئے اس بات کا علم ہونا انتہائی ضروری ہے کہ گاڑی کے مختلف پارٹس مل کر کس طرح کام کرتے ہیں اور کسی بھی خرابی کی صورت میں گاڑی کو فوراً کس طرح ٹھیک کیا جا سکتا ہے- پارٹس کے بارے میں معلومات نہ صرف آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرے گا بلکہ آپ سروس ٹٰیکنیشن کو بھی اِن پارٹس کے بارے بتا سکیں گے جن میں خرابی محسوس ہوگی-

انجن:

گاڑی میں انجن دل کی مثل ہے جو بنیادی طور پر فیول (ڈیزل ،پٹرول ) میں موجود ہیٹ انرجی(Heat energy) کو مکینیکل انرجی میں تبدیل کرتا ہے- انجن کہ دو اہم حصے انجن بلاک (engine block)اور انجن ہیڈ(Engine head) ہوتے ہیں جو درج ذیل پارٹس پر مشتمل ہوتے ہیں- انجن ہیڈ انجن بلاک کے اوپر نسب ہوتا ہے جس کا بنیادی کام انجن میں دھماکہ (Combustion) کرنا ہو تا ہے- ہیڈ کےدو اہم حصے کیم شافٹ(camshaft) اور ان لَیٹ ایگزاسٹ(Inlet exhaust) والو (valve)ہوتے ہیں جن کے ذریعے فیول اور اِئیرانجن بلاک میں داخل اور خارج ہوتے ہیں- پٹرول انجن کے ہیڈ میں سپارک پلگ(spark plug) نسب ہوتے ہیں جو پٹرول کو جلانے میں مدد دیتے ہیں- اس کے علاوہ انجن ہیڈ میں فیول انجیکٹر(Fuel injectors) نسب ہوتے ہیں جن کے ذریعے ڈیزل یا پیٹرول انجن بلاک میں داخل ہوتا ہے- جبکہ انجن کا دوسرا اہم حصہ انجن بلاک ہوتا ہے جو کہ انجن ہیڈ کے نیچے ہوتا ہے- انجن بلاک سلنڈرز(cylinders)، پسٹن(pistons)، کنیکٹنگ راڈ(connecting rod) کرینک شافٹ(crankshaft) اور مختلف گیلریوں (Galleries) پر مشتمل ہوتا ہے جن میں پانی اور آئل چلتے ہیں- بلاک میں سلنڈر ز (Cylinders)کے اندر پسٹن(piston) اوپر نیچے حرکت کرتا ہے جس سے کرینک شافٹ(Crankshaft) گھومتی ہے جو فلائی وہیل (Flywheel)کے ساتھ کنیکٹ ہوتے ہوئےمختلف طریقوں سے گئیر باکس (Gearbox)کےساتھ اور گئیر باکس ڈرائیو شافٹ (Driveshaft)کے ساتھ جُڑا ہوتا ہے جو شافٹ ڈیفرینشل (Differential)کے ذریعے ایکسل کے ساتھ اور ایکسل گاڑی کے پہیوں کو گھماتا ہے- انجن بلاک پر دیگر اسسریز (Accessories)بھی لگی ہوتی ہیں جن میں جنریٹر، کمپریسرسلف (Starter)، پاور پمپ، ڈیزل پمپ، آئل فلٹر، واٹر پمپ، ٹربو چارجر(Turbocharger)اور دیگر پارٹس انجن ڈیزائن کے مطابق نسب ہوتے ہیں- انجن ہیڈ اور بلاک کے درمیان ہیڈ گیسکٹ(Head Gasket) موجود ہوتی ہے جو کہ دونوں بڑے پارٹس میں سیل کا کام سر انجام دیتی ہے- ہیڈ گیسکٹ انجن بلاک اور ہیڈ کے درمیان لیکج کو روکتی ہےاگر ہیڈ گیسکٹ میں کوئی لیکج ہو جائے تو انجن اوور ہِیٹ(Overheat) ہو جاتا ہے -

گئیر باکس:

گئیر باکس(Transmission) مختلف گراریوں پر مشتمل ہوتا ہے جو آپس میں انٹر لنک ہوتی ہیں- گئیر باکس انجن ٹارک (torque)کے ذریعے گئیر تبدیل کرتا ہے جس سے گاڑی کو پاور ملتی ہے-

بیٹری:

بیٹری کابنیادی مقصد گاڑی کو سٹارٹ کرنا ہے -گاڑی کی بیٹری اسٹارٹر یعنی سلف کے ساتھ کنیکٹ(connect) ہوتی ہے جو گاڑی کے سوئچ کے ذریعے اسٹارٹر کو آن یا آف کرتی ہے جس کے ذریعے گاڑی سٹارٹ ہوتی ہے- گاڑی کے تمام الیکٹریکل پارٹس (Electrical parts) کو بیٹری کے ذریعے کرنٹ مہیا ہوتا ہے- بیٹری کیمیکل انرجی(Chemical energy) کو الیکٹریکل انرجی (Electrical energy)میں تبدیل کرتی ہے- زیادہ تر گاڑیوں میں بیٹری انجن روم کے اندر رکھی جاتی ہے-

جنریٹر:

جنریٹر(Generator) انجن بلاک کیساتھ نسب ہوتا ہے جو کہ کرینک شافٹ(Crankshaft) کی بیلٹ کے ذریعے مکینیکل انرجی کو الیکٹریکل انرجی میں تبدیل کرتا ہے اور بیٹری کی مدد سے گاڑی کے الیکٹریکل پارٹس کو کرنٹ مہیا کرتا ہے- انجن کے چلنے سے جنریٹر کرنٹ بناتا ہے جس سے بیٹری چارج ہوتی ہے -

اسٹارٹر:

اسٹارٹر(Starter)موٹر یا سلف گاڑی کے فلائی وہیل(Flywheel) کو گھمانے میں مدد دیتا ہے-سٹارٹر موٹر صرف ایک مرتبہ انجن کو سٹارٹ کرنے کیلئے چلتی ہے جس کہ بعد انجن اپنی پاور (Power)کے ذریعے چلتا رہتا ہے- سٹارٹر موٹر گاڑی کی بیٹری سے الیکٹریکل کنیکشن (Electrical connection)کے ذریعے گاڑی سٹارٹ کرنے پر چلتی ہے -

ریڈی ایٹر:

ریڈی ایٹر(Radiator)انجن کے اگلی طرف باڈی میں نٹ اور بولٹ کے ذریعے نسب کیا جاتا ہے- ریڈی ایٹر انجن کولنٹ (Coolant) کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے- یہ انجن کے کولنگ سسٹم(Cooling system) کا حصہ ہوتا ہے- ہوز پائپ(Hose pipe)کے ذریعے کولنٹ ریڈی ایٹر سے انجن کی گیلریوں میں گھومتا ہے- انجن کے کولنگ سسٹم میں پنکھا اور تھرموسٹیٹ والو(Thermostat valve) لگا ہوتا ہےجو انجن میں کولنٹ کے ٹمپریچر کو کنٹرول رکھتا ہے -

ایکسل:

ایکسل(axle) گاڑی کے پہیوں کو گھمانے میں مدد دیتا ہے- انجن کی پاور پہیوں تک پہنچنے میں ایکسل کا کلیدی کردار ہے- انجن کی کرینک شافٹ پر پیدا ہونے والا ٹار ک گئیر باکس تک اور گئیر باکس سے پہیوں تک ایکسل کے ذریعے منتقل ہوتا ہے-

اسٹیئرنگ اور سسپینشن سسٹم:

گاڑی کا اسٹیرنگ اور سسپینشن(Suspension) دو ایسے مختلف حصے ہیں جو مل کر گاڑی کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتے ہیں- اسٹیرنگ وہیل(Steering wheel) اسٹیرنگ گئیر باکس (steering gearbox)کے ساتھ جڑا ہوتا ہے جو گاڑی کو دائیں بائیں موڑنے میں مدد دیتا ہے- سسپینشن سسٹم گاڑی کا وزن اٹھانے کے ساتھ غیر متوازن راستوں پرآرام دہ سفر، سڑک پر گاڑی کا کنٹرول، ڈرائیونگ اور ہینڈلنگ میں مدد دیتا ہے- فرنٹ سسپینشن (Suspension)عمومی طور پر شاکس، کوائل سپرنگ(Coil spring)، چمٹے اور بال جوائنٹس پر مشتمل ہوتا ہے-

بریک:

بریک سسٹم چلتی گاڑی کو آہستہ کرنے اور روکنے میں مدد دیتا ہے- بریک پیڈل دبانے سے مکینیکل سسٹم کے ذریعے بریک سلنڈر میں موجودبریک آئل باریک پائپوں کے ذریعے گاڑی کے پہیوں پر موجود بریک سسٹم تک پہنچتا ہے اس سے جو فورس پیدا ہوتی ہے وہ بریک پیڈ اور بریک ڈسک کے درمیان رگڑ پیدا کرتی ہےجو گاڑی کو رُکنے میں مدد دیتی ہے- جن گاڑیوں کے رئیر(rear) سائیڈ پربریک ڈسک نہیں ہوتی ان میں بریک ڈرم ہو تے ہیں وہ بھی اسی طرح سے گاڑی کو روکنے میں مدد دیتے ہیں- بریک سسٹم گاڑی کا انتہائی اہم ترین حصہ ہوتا ہے-

کیٹالیٹک کنورٹر(Catalytic convertor):

یہ سسٹم انجن کے ایگزاسٹ (exhaust)سے نکلنے والی زہریلی گیسوں کوفضامیں جانے سے پہلے کیمیکل ری ایکشن(Chemical reaction) کے ذریعے تبدیل کر کے ماحول دوست بناتا ہے جو آلودگی سے بچاتا ہے -عمومی طور پر انجن کے ایگزاسٹ سے کاربن مونوآکسائیڈ(Carbon monoxide)، نائیٹرک آکسائیڈ(Nitric oxide)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ(Nitrogen dioxide)اور ہائیڈروکاربن (Hydrocarbon)نکلتے ہیں جن کو کیٹالیٹک کنورٹر کاربن ڈائی آکسائیڈ (Carbon dioxide)اور پانی یا سٹیم میں تبدیل کرتا ہے -

مفلر(Muffler):

انجن کے ایگزاسٹ سسٹم میں کیٹالیٹک (Catalytic)کے بعد مفلر لگا یا جاتا ہے جو انجن ایگزاسٹ کے شور کو کم کرتا ہے -

ٹیل پائپ (Tail pipe):

یہ پائپ پیدا ہونے والے دھوئیں کو مفلر سے آگے فضا میں خارج کرتا ہے-

فیول ٹینک:

فیول ٹینک عمومی طور پر رئیر ایکسل کے ساتھ محفوظ جگہ پر نسب کیا جاتا ہے جس میں گاڑی کا فیول (پٹرول یا ڈیزل) بھرا جاتا ہے جو فیول پمپ اور فیول لائن کے ذریعے انجن تک پہنچتا ہے- فیول ٹینک میں فیول سٹور کرنے کےلیے ٹینک کا سائز گاڑی کے مطابق بنایا جاتاہے-

رئیر ایکسل (Rear axle):

رئیر ایکسل گاڑی کے بیک سسپینشن کا بنیادی حصہ ہوتا ہے جو رئیر وہیل گاڑیوں کوڈیفرینشل (Differential)کے ذریعے پاور مہیا کرتا ہے-

رئیر سسپینشن(Rear suspension):

فرنٹ سسپینشن کی طرح رئیر سسپینشن بھی گاڑی کی ڈرائیونگ اور ہینڈلنگ(Handling) میں مدددیتی ہے- سسپینشن کی مختلف اقسام ہوتی ہیں لیکن زیادہ تر سسپینشن سسٹم شاکس اور کوائل اسپرنگز (Coil springs)پر مشتمل ہوتا ہے -

مندرجہ بالا تمام پارٹس کی اچھی حالت میں موجودگی گاڑی کی کاردگردگی میں چار چاند لگا دیتی ہے- آن روڈ نگ ہو یا آف روڈنگ ہر طرح کے ڈرائیور کو گاڑیوں کے متعلق بنیادی انفارمیشن ہونی ضروری ہےتا کہ بوقت ضرورت آسانی ہو سکے- اچھے ڈرائیور اپنی گاڑی کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھتے تاکہ اچھی ڈرائیو کا مزا لیا جا سکے- گاڑی کا باقاعدگی سے چیک اَپ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچاؤ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے-

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ