ریڈ بُل:فارمولاون ریس اپنےنام کرنے کےلئے پُرعزم
Blog Single

ریڈ بُل:فارمولاون ریس اپنےنام کرنے کےلئے پُرعزم

آن پارکس

ترجمہ: مہرمحمد عقیل

فارمولا-ون کی ریس میں مرسڈیز کار سات سال تک غالب رہی تاہم اب یہ بات بھی مانی جا رہی ہے کہ اِس ریس کا پُرخطر کھلاڑی میکس ورسٹاپین اب شاندار انداز میں گاڑی چلا رہا ہے- گرینڈ پرکس کے اِس سیزن میں اب تک ریڈ بُل ڈرائیور میکس ورسٹاپین اور مرسڈیز ڈرائیور لیوس ہملٹن کا غلبہ رہا- دونوں ڈرائیورز ہر ریس میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے ہیں-

فارمولا ون شدت کے ساتھ انتظار کے بعد اب مقابلہ کے لئے تیار ہے-

سال 2014ء سے اِس ریس میں مرسڈیز غالب رہی ہے جس نے پچھلے سیزن میں مسلسل ساتویں کامیابی سمیٹ کر ریکارڈ بنایا اور ٹائٹل اپنے نام کیا- اس کے ڈرائیور لیوس ہملٹن اپنی ٹیم کے ہمراہ سات کامیابیوں کے بعد اب آٹھویں بار بھی کامیابی حاصل کرنے کے تعاقب میں ہیں، لیکن مرسڈیز اور ہملٹن کو اس سال ریڈ بُل اور میکس ورسٹاپائن کی جانب سے چیلنج مِلا ہے- مرسڈیز کے غلبہ سے قبل 2010ء سے 2013ء کے دوران ٹیم نے لگاتار چار ٹائٹل جیتے جس میں سبیٹین وٹیل نے بھی بہترین ڈرائیور کا ٹائٹل جیتا-

 ایک انٹرویو میں ریڈ بُل کے ٹیم پرنسپل کرسٹن ہارنر نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ یہ ریس اپنی منزل کی طرف جا رہی ہے"- ریکارڈ میں 23 ریسوں کا سیزن دسمبر میں ابوظہبی میں اختتام پذیر ہوگا- یہی وہ ریس ہے جس کے دیکھنے والے اور پسند کرنے والے شائقین کی تعداد بہت ذیادہ ہے اور جس کا انہوں نے بے صبری کے ساتھ انتظار کیا، کرسٹن ہارنر نے کہا کہ "میں نہیں جانتا کہ میں اِس ریس کو دیکھنے کے لئے مزید کتنا صبر کر سکوں گا- لیوس ہملٹن کی ریس سے زیادہ دلچسپ کچھ نہیں ہے اور یہی وہ ہدف ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں-

تین دن کی پیشگی آزمائش کے بعد، مارچ میں بحرین انٹرنيشنل سرکٹ میں ریڈ بُل تیز ترین گاڑی کے ساتھ اُبھر کر سامنے آئی- ایروڈائنامک(Aerodynamics) قواعد میں بدلاؤ آنے کی وجہ سے مرسڈیز نے سردیوں میں اپنی کاروں کے اندر تبدیلی کرنے کے بعد مشکل حالات کا سامنا کیا جس کی وجہ سے مِلے جُلے نتائج برآمد ہوئے- گزشتہ سیزن کی نسبت اس سیزن میں زیادہ گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں، پس ایسے مقام پر ریس کا انعقاد ہونا کہ جہاں پر ایروڈائنامک کے قواعد و ضوابط ایک اہم کردار ادا کرے گا- ایسا لگتا ہے کہ ریڈ بل اِس قواعد کے اندر بہتر انداز میں ڈھل گیا ہے- ہارنر کا کہنا تھا کہہمارے ہاں سخت سردی تھی اور قواعد و ضوابط میں تبدیلی ہمارے لئے قدرے مثبت رہی- ہم نے اپنی گاڑیوں کی کچھ کمزوریوں کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی، جیسا کہ گاڑیوں کی حالت بھی یہی بتا رہی تھی اور یہ کامیابی بنیادی طور پر ایروڈائنامک قواعد کی وجہ سے بھی ہے-

اِس کے برعکس ہُنڈا ٹیم کے پاور یونٹ سپلائر نے طاقت اور اپنے اعتماد کو بڑھانے کیلئے انجن، ٹربائن اور توانائی کی بحالی کے نظام میں کافی تبدیلیاں کیں- ہارنر نے ہُنڈا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہاُنہوں نے بہترین کام سرانجام دیا ہے- یہ ریس مختلف حکمتِ عملی کا مجموعہ رہی- پھر بھی مارچ میں ہونے والی بحرین کی پہلی پیشگی اور آزمائشی ریس میں ہملٹن جیت گیا اور ورسٹاپین ریس کے آخری راؤنڈ کے بعد دوسرے نمبر پر رہے- تین ہفتوں بعد اٹلی کے اندر ایمیلیا رومگنہ گرینڈ پرکس میں آخری پوزیشن کی ترتیب کا اُلٹ ہو گیا-

پھر پرتگال اور سپین میں آخری دو ریسیں ہملٹن نے جیت لِیں جبکہ ورسٹاپین رنر اپ رہا- اتوار کو موناکو میں پانچویں ریس سے پہلے، ہملٹن کو ورسٹاپین پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل رہی، مرسڈیز، ریڈ بُل سے 29 پوائنٹس آگے رہی-

ہارنر نے مارچ کی آزمائشی ریس کے بارے میں کہا کہوہاں مرسڈیز کا ایک خراب امتحان تھا، جبکہ میڈیا کے اندر اِس بارے میں ایک بہت ہی خطرناک جوش و خروش گردش کر رہا تھا- ہارنر نے کہاآپ جانتے ہیں کہ جگرناٹ جو کہ مرسڈیز ہے کے جانے سے پہلے یہ صرف ایک وقتی معاملہ تھا-

ریس ون میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پہلے سے مقابلہ کر رہے تھے- ہم پورا زور لگا رہے تھے کہ اُن پر دباؤ کو برقرار رکھیں اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے- ابھی تک تو یہ بہت مشکل مرحلہ رہا-

کیا مرسڈیز جگرناٹ کو اس سیزن میں جیتنے سے روکا جا سکتا ہے؟

ہارنر کا کہنا تھا کہآنے والے کچھ ٹریکس ایسے ہیں جو ہمارے لیے مناسب رہیں گے اور کچھ ایسے ٹریکس بھی ہیں جو مرسڈیز کے لیے مناسب رہیں گے- مجھے یقین ہے کہ اس چیمپئن شپ میں اُتار چڑھاؤ آئے گا-

گزشتہ سات سالوں میں ہملٹن کا مقابلہ خاص طور پر اپنے ایک ٹیم میٹ سے رہا ہے- 2016ء میں مرسڈیز کے نیکو روزبرگ نے ہملٹن کو 5 پوائنٹس سے ہراتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا تھا- اِس سال، ہملٹن ،ورسٹاپین کے ساتھ لڑائی کا لطف اُٹھا رہا ہے- ہارنر کا کہنا تھا کہآپ کچھ وقت سے کانٹے دار مقابلہ دیکھ رہے ہیں اور میکس بہترین کارکردگی دِکھا رہا ہے- کسی شک کے بغیر اُسکے پاس چیمپین شپ جیتنے والی ٹیم اور چیمپین شپ جیتنے والی گاڑی بھی ہے جو واقعی ہمیں ناکوں چنے چبوا سکتا ہے اگر ہم نے نہ چبوائے-

ہملٹن اور ورسٹاپین نے 4 ریسوں میں 94 اور 80 پوائنٹوں کے ساتھ سیزن کی بہت اچھی شروعات کی- ہملٹن کا کہنا تھا کہیہ میرا پسندیدہ نقطہ نظر ہے کہ ہم کسی دوسری ٹیم کےخلاف اچھا مقابلہ کر رہے ہوں، جبکہ حریف ٹیم ہم سے بعض مخصوص حالات میں آگے بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہو-مکس اب پہلے کی نسبت زیادہ تجربہ کار ہے، جسے زیادہ سے زیادہ ریسیں جیتنے اور چیمپئن شپ جیتنے کا بے صبری سے انتظار ہے- اِسی لئے ہم سب یہاں ہیں، تاکہ ریس لگا کر جیت کے لئے لڑ سکیں-

ورسٹاپین سترہ سال کی عمر میں 2015ء کے اندر فارمولا 1 میں مقابلہ کرنے والا سب سے کم عمر ترین ڈرائیور بنا، اب 23 سال کی عمر میں، 6 سیزنز کے بعد پہلا ٹائٹل جیتنے کیلئے اُس کے پاس گاڑی موجود ہے- انہوں نے کہا کہمیں ہر مقابلہ دیکھنے کا بے حد منتظر ہوں، چیمپئن شپ کے اِس مقابلہ کیلئے ہمارے پاس آخرکار ایک ایسی گاڑی موجود ہے جو ہر ہفتے بہترین نتائج حاصل کرنے کی صلاحيت رکھتی ہے-

"اس مقابلہ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کا انحصار ٹریک پر مشتمل ہے، جس کا اندازہ لگانا تھوڑا مشکل ہے، بہرحال ابھی تک اِس سال ہمارے پاس کچھ اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں- ہملٹن اور ورسٹاپین تمام چار ریسز میں برابر رہے- مقابلہ سخت لیکن ٹھیک ہے"- مرسڈیز ٹیم کے پرنسپل ٹوٹو وولف کا کہنا تھا کہدونوں ڈرائیورز انعام کے جارحانہ ڈرائیونگ کے دوران ممکنہ حادثے کے خطرہ سے بھی آگاہ تھے- مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹریک پہ لائن اِس لئے پار نہیں کر رہے تھے کیونکہ اُنہیں اِس صورتحال میں پوائنٹس کے کھونے کا خطرہ بھی تھا- مرسڈیز اور ریڈ بُل کے درمیان بھی مقابلہ آف ٹریک رہا-

گزشتہ سال ہُنڈا نے اعلان کیا کہ اس سیزن کے اختتام پر وہ فارمولا 1 چھوڑ دیں گے- جب فارمولا 1 کے نئےقوانين پاور پوائنٹس کو تبدیل کریں گے تو ریڈ بُل 2025ءکیلئے اپنی یونٹ کو ترقی دینے سے پہلے، اپنے ہُنڈا انجن کو بحال کریں گے- ریڈ بُل انگلینڈ کے اندر ملٹن کینیز میں اپنے کیمپس کے اندر ایک نئے پاور ٹرین شعبے کی تعمیر کر رہا ہے- اس نے مرسڈیز کے نقش قدم پہ چلنے کے ساتھ ساتھ مرسڈیز پاور ڈیپارٹمنٹ سے چھ کارکنوں کو بھی بھرتی کیا- ریڈ بُل کے مشیر ہیلمٹ مارکو نے اس مہینے جرمن میڈیا کو بتایا کہ مرسڈیز کارکنوں کو برقرار رکھنے کے لئےدوگنی تنخواہپیش کر رہا تھا-

وولف نے کہامرسڈیز پاور یونٹ میں کام کرنے والوں کی تعداد 900 افراد پر مشتمل ہے جوکہ ایک بہت بڑی تنظیم ہے، جس میں 10 یا 15 افراد اگر اس گروپ کو چھوڑ بھی دیں تو اسکی اجتماعی طاقت کو بدل نہیں سکتے- ایک طرح سے یہ قدرتی انتخاب کی طرح ہے البتہ یہ لوگ نوجوانوں کو منظر عام پر لانے کیلئے کوشاں ہیں- انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کیلئے اسے ایک بڑے موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں- کامیابی اجتماعی طاقت سے ملتی ہے نہ کہ فرد واحد سے- ہارنر نے کہا کہکارکنوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ آن ٹریک تنازعہ کا ایک دلچسپ رخ ہے- اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں کیلئے ٹوٹو بہت آسان رہا ہے، اس وقت اسکو کچھ کرنا تھا-

یہاں مزید پیچیدہ صورتحال کو بھی شامل کرنا ہو گا، وہ یہ کہ اس سال پہلی بار ٹیمیں 145 ملین ڈالر کے بجٹ کے تحت کام کر رہے ہیں- وہ دو ترقیاتی کاموں پر بھی کام کر رہے ہیں- اگلے سیزن کےلیے موجودہ گاڑیاں (جو نئے قواعد و ضوابط کے مطابق تیار کی جائیں گی) مرسڈیز اور ریڈبُل کا فیصلہ کرنا ہو گا کہ ٹائٹل کی دوڑ کو چھوڑنا ہے یا 2022ء کی گاڑیوں میں اپنے تمام تر وسائل کی سرمایہ کاری کرنی ہے- میکلرن اور فیراری (جن کا تیسری پوزیشن کے لئے مقابلہ کرنے کا امکان ہے) کی طرف دوسری ٹیمیں جلد ہی متوجہ ہو سکتی ہیں لیکن اگر یہ پیچھے ہٹ جائیں تو-

ہارنر کا کہنا تھا کہ "دو چیزوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا اِس وقت مشکل ہے- ہمارے پاس وسائل کا مکمل اختیار بھی ہےاور بلاشبہ اس سال ہمارے پاس موقع بھی ہے تو ہم اِس ٹائٹل کیلئے پوری کوشش کے ساتھ ریس ٹریک پر لازمی جائیں گے"- ہم کوئی بھی جگہ نہیں چھوڑ رہے بلکہ ہم پاور یونٹس کی کارکردگی، ایرو ڈائینمک میں ترقی، اعتبار، حکمتِ عملی اور ریس کی شروعات سمیت ان تمام عناصر کی ضرورت پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہوں گے جو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں-

ہارنر نے ٹائٹل جیتنے کے لئے آٹھ سال کا ایک طویل عرصہ انتظار کیا- اُنہوں نے کہا کہہم نے اس ٹیم کو اُسی پوزیشن پر واپس لانے کیلئے بہت محنت کی- ہارنر نے کہا کہاس ٹیم کے اندر ریسنگ کا ایک جذبہ اور جنون ہے، یعنی لطف اور جوش و ولولے کے جذبات سے بھرپور ہے، جسے کہتے ہیں کہسب کچھ ہے- اِس کے ساتھ ساتھ یقیناً یہ ایونٹ بہت لطف اندوز تجربہ ہوگا، جب کہ آپکو یہ بھی معلوم ہو کہ اِس ریس کے آپ صرف ایک حصہ لینے والوں میں سے ہی نہیں ہیں بلکہ آپ کو ریسنگ مقابلے میں جیت حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع بھی مِل رہا ہے-

 

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ