پاکستانی بایئکرز کے-ٹوبیس کیمپ پہنچنےکوتیار
ترجمہ: ایم شہباز عزیز
عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے پاکستانی بائیکرز نے بائیک کے ذریعے کے-ٹو پہاڑی تک پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں گوبی پینٹ (Gobi's Paints)بائیک چلانے والوں کے لیے ماحول دوست بائیکس سمیت پورے پروگرام کو اسپانسر کرے گا- اس سلسلے میں گوبی پینٹ والوں نےفلیٹی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں گوبی پینٹ کے سی ای او عمر آصف ملک، بائیکر عمر روکھڑی اور زعیم چوہان نے میڈیا کو بریفنگ دی- گوبی پینٹ کے سی ای او نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے اور دنیا کے سامنے پاکستان کا روشن چہرہ لانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے-
ملک عمر آصف نے یہ بھی بتایا کہ:
” ہم اپنی نوعیت کا ایک انوکھا اور شاندار ایونٹ منعقد کرانے جا رہے ہیں- اس ایونٹ میں ہمارے قومی سطح کے بائیک ہیرو عمر روکھڑی اور زعیم چوہان بائیک پر کے-ٹو بیس کیمپ جائیں گے اور عالمی ریکارڈ قائم کریں گے- آج تک کوئی گاڑی کے-ٹو بیس کیمپ تک نہیں پہنچ پائی- کے-ٹو بیس کیمپ جو کہ سطح سمندر سے 5200 کلو میٹر کی بلندی پر ہےاس کو پہلی دفعہ موٹر سائیکل سے سر کیا جائے گا-“
عمر روکھڑی اور زعیم چوہان بائیک پر کے-ٹو بیس کیمپ جائیں گے اور عالمی ریکارڈ قائم کریں گے- آج تک کوئی گاڑی کے-ٹو بیس کیمپ تک نہیں پہنچ پائی-
ان کا کہنا تھا کہ: بائیکرز اپنا ریکارڈ توڑنے کا سفر اسکردو سے شروع کریں گے اور تین دن میں اسکولیAskole))پہنچیں گے- اسکولی سے 110 کلومیٹر طویل، مشکل ترین ٹریک کے-ٹوبیس کیمپ پر اختتام پذیر ہوگا- 65 کلومیٹر کا سفر مکمل طور پر گلیشیرکاہو گا جو 7 دنوں میں مکمل ہو جائےگا- دستاویزی شواہد کے لیے میڈیا ٹیمیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ ہمراہ ہوگا- موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں بھی دستیاب ہوں گی- اس سے پہلے پاکستانی بائیکرز فیری میڈوز اور نانگا پربت کے بیس کیمپوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں-
ملک عمر نے مزید بتایا کہ: یہ پروگرام بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں امن، محبت اوراس کے سافٹ امیج کا شاندار طریقے سے پیغام دےگا اور یہ کہ انکی کمپنی پچھلے دس سالوں سے پاکستان میں ایڈونچر، سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اسپانسر شپ فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ملک کے ہر بڑے شہر میں مختلف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کفالت کا مقصد باصلاحیت افراد کو ملک میں لانا ہے تاکہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر جانا جا سکے-
گوبی پینٹ نے اس سال چولستان، حب اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جیپ اور موٹر سائیکل ریلی جیسے بڑے ایونٹس بھی منعقد کیے ہیں- میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عمر روکھڑی اور زعیم چوہان نے کہاکہ:
انہوں نے 2015ء میں بائیک کے ذریعے کے-ٹو بیس کیمپ پہنچنے کا منصوبہ بنایا تھا جس پر عمر صاحب فوری طور پر عمل اور اسپانسر کرنے کو تیار تھے- ان کا مزید کہنا تھا بائیکس جوانکو جدید ترین آلات کے ساتھ فراہم کی گئی ہیں وہ ماحول دوست ہیں- اس کے علاوہ کے-ٹو بیس کیمپ تک پہنچنے سے پہلے، انہیں مشکل راستے کو کیسے عبور کرنا ہے اس پر بھی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے-
(نوٹ: مذکورہ مضمون انگریزی تحریر کا ترجمہ ہے جس کا حوالہ درج ذیل ہے:)
https://www.pakistantoday.com.pk/2021/07/04/pakistani-bikers-ready-to-reach-k2-base-camp-by-bikes/