ریکی کی ضرورت، درپیش مسائل اورقانون: ایک جائزہ
Blog Single

ریکی کی ضرورت، درپیش مسائل اورقانون: ایک جائزہ

 

انسان کو اپنے مستقبل کا علم ہوجائے کہ کیا آگے کیاہونے والا ہے یاآنے والی ساعت کیسی ہو گی تو وہ اسی کے مطابق اپنی حکمت علمی (Strategy)تشکیل دے اور اسی کے مطابق ردعمل کرے- بالخصوص اگرآنے والے امتحان میں کیا آرہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے تو ہر ایک کی تیاری تو اس کو بہتر کرنے کےلئے ہی ہوگی- لیکن یہ اختیار انسان کو صرف محدودسے امتحان اور معاملات میں ہی ہوتا ہےجیساکہ آف روڈ ریلیزمیں ہوتاہے جس کےلئے ریکی کا لفظ استعمال ہوتا ہے-

لفظ ریکی“Recce” انگریزی زبان کا ہے جس کے لغوی معنی کسی چیز کے بارے میں جاننا، معائنہ کرنا، جائزہ لینا، معلومات اکٹھی کرنا، کسی چیز کا بنیادی سروے کرنایا تحقیق کرنا ہے جبکہ اصطلاحی معنی میں کسی علاقہ کا عسکری انداز میں مشاہدہ کرنا جو دشمن کی جائے پناہ ہویا اسکے تزویراتی فیچرزکی روشنی میں جائزہ لینا- المختصر یہ کسی جگہ کے ایسے معائنےکا نام ہے جو آپ اس سے واقفیت کے لیے وزٹ کرتے ہیں- آف روڈ ریلیز میں ریسنگ ٹریک کو ریس کے دن سے پہلےریسر کا جاکر دیکھنا اور ریس والے دن کے لئے"ٹریک مارکنگ" ( (Pacenotes کرنےکو ریکی کہا جاتا ہے- پاکستان آف روڈریسنگ میں ریکی کی اجازت ہےجبکہ بیرون ممالک کی کئی ریسزمیں ریکی کی اجازت نہیں بلکہ ریلی شروع ہونے سے چند گھنٹےقبل ٹریک کھولا جاتا ہے اور جی پی ایس(GPS)سسٹم کے تحت ریس کرنی ہوتی ہے- پاکستان میں یہ سسٹم نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں-

پاکستان آف روڈ ریلیزمیں ریسنگ ٹریک مکمل طورپرکھلا(Open)رہتا ہےکیونکہ پاکستان میں آف روڈنگ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے تواس میں کوئی زیادہ سخت قوانین لاگو نہیں کئے جاتے تاکہ ہر ایک زیادہ سے زیادہ سیکھ سکے اور اپنے پوٹینشل کو بروئےکار لاسکے- اس موقع سے ریسرز مکمل طور پر مستفید ہوتے ہیں اور اپنے اپنے حساب سے دوران ریکی ٹریک مارک کرتے ہیں- ریکی پرانے اور نئے ریسرز دونوں کے لئے اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن نئے آنے والے ریسرز کے لئے بہت ہی زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے- پرانے ریسر تقربیاََ ڈیزرٹ کی نیچر اورصحرا کا تجربہ رکھتے ہیں کیونکہ زیادہ تر ہر دفعہ ٹریک میں گزشتہ سال کی نسبت معمولی رودوبدل ہوتی ہےجس کی وجہ سےپرانے ریسرز کیلئے صرف نئی ٹیکنیک کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوتا ہے لیکن نئے آنے والے ریسر کے لئے ضروری ہے کہ وہ ٹریک کی کم ازکم ایک دفعہ سلو اور دو دفعہ ہائی سپیڈ ریکی کریں- یاد رہے یہ تعداد کم سے کم ہے زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد مقرر نہیں-

پچھلے چند سالوں سے پاکستان آف روڈنگ میں بڑی تیزی سے ترقی ہورہی ہے اور اسکی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے- جہاں ریس کےلیے بنیادی سامان کسی حد تک پاکستان سے ہی بآسانی دستیاب ہے وہیں نئے ریسرز بھی کافی تعداد میں شامل ہوئے ہیں- جس سے ریکی بھی زیادہ ہوتی ہےاوراس کے نتیجہ میں ٹریک کی حالت کافی خراب ہوجاتی ہے- پچھلی کئی ریسز کے دوران سے ریسرز نے ہارس پاور(Horsepower) کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ ریکی کی وجہ سے ٹریک کافی خراب ہوجاتا ہےجس کےلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے- پاکستان آف روڈنگ اب اپنے ابتدائی مراحل سےاگلے درجہ میں داخل ہو چکی ہے جس کےلئے کنٹرول ریکی ہونی چاہیئے-اس سلسلے میں ریسنگ کمیونٹی کو باہمی مشاورت اور اتفاق سے ضابطہ طے کرنا ہوگا-

 

 

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ