سلطان محمد بہادرعزیز: پاکستان آف روڈریسنگ کےفلک پرچمکتا و دمکتاستارہ
پاکستان آف روڈ ر ریلیز میں اپنی فتوحات کےباعث مسٹر کنسسٹنٹ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں
بلال شفیع
مختصر تعارف:
سلطان محمد بہادر عزیز کی شخصیت پاکستان آف روڈ ریسنگ میں کسی تعارف کی محتاج نہیں– سلطان بہادر عزیز کاتعلق جنوبی ایشیاء کے مشہور صوفی بزرگ اور فقر و تصوف کے درخشندہ آفتاب سلطان العارفین حضرت سلطان باہوؒ کے خانوادے سےہے- صوفیانہ خاندان سے تعلق کی بدولت تحرک، مجاہدہ اور مستعدی کی زندگی گزارنا ورثہ میں ملا اسی روش کو اپناتے ہوئے سلطان بہادر عزیز نے بہادرانہ کھیل اپنا رکھے ہیں- بچپن سے ہی گھڑسواری آپ کی خاندانی روایت ہے جس نے آپ کےآف روڈ ریسنگ کے سفرمیں اہم کردار ادا کیا - آپ کے والدِ بزرگوار حضرت صاحبزادہ سلطان محمد اصغر علی ؒ کا قائم کردہ محمدیہ حیدریہ سلطانیہ اعوان ہارس کلب پاکستان کی پہچان ہےجو سب سے بڑا پرائیویٹ ہارس کلب ہے اور پاکستان کا واحدنیزہ باز کلب ہے جو پاکستان میں سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی کے نام سے سالانہ ٹورنامنٹ منعقد کرواچکا ہے-آپ کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں- سلطان محمدبہادر عزیز صاحب ایک خوب رونوجوان ہیں- آپ پاکستان آف روڈ چئمپین صاحبزادہ سلطان کےبھائی ہیں- آپ کو موٹر سپورٹس سے بہت لگن ہے اور ٹیم سلطان کے لیڈریسرشمار ہوتے ہیں - آپ نے بہت کم عرصے میں جس تسلسل اور مہارت سے پاکستان آف روڈ ریلیز کے میدان میں اپنی صلاحیت وقابلیت کا لوہا منوا یاہے وہ اپنی مثال آپ ہے- صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز نہ صرف آف روڈ ریسنگ کی مہارت رکھتے ہیں اور بہت سی پوزیشن اپنے نام کر چکے ہیں بلکہ گھڑ سواری کے میدان میں بھی پیش پیش ہیں اور اب تک نیزہ بازی کے بہت سے ملکی مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں اور کئی انعام اپنے نام کئے ہیں- آپ پاکستان انٹرنیشنل ٹینٹ پپیکنگ کے سوار بھی ہیں اور عالمی سطح پر نیزہ بازی کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرکے اپنے فن شہسواری کے جوہر دکھائے ہیں اور پاکستان کو ایوارڈ دلوایا ہے-
سلطان بہادر عزیز محمدیہ حیدریہ سلطانیہ اعوان ہارس کلب کے
مایہ ناز شہسوار اور "ٹیم سلطان" کے'لیڈ' ریسرہیں
آف روڈریلیز میں فتوحا ت پر ایک نظر:
سلطان محمد بہادر عزیز صاحب نے 2016ء میں پہلی بارٹیم سلطان کی جانب سے آف روڈ ریلیزکاباقاعدہ آغاز کیا- آپ کی فتوحات کا مختصر جائزہ ذیل میں پیش کیا گیاہے:
2018ء
بی سٹاک کیٹیگری
جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج (دوسری پوزیشن)
تھل آف روڈریلی (تیسری پوزیشن)
2019ء
بی سٹاک کیٹیگری
جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج (دوسری پوزیشن)
تھل آف روڈ(پہلی پوزیشن اورFTD)
نائٹ فلڈ لائٹ لاہور (دوسری پوزیشن)
چکوال (پہلی پوزیشن )
چولستان (پہلی پوزیشن )
حب ریلی(دوسری پوزیشن)
2020ء
بی سٹک کیٹیگری
جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج (پہلی پوزیشن )
تھل آف روڈ(پہلی پوزیشن )
چولستان جیپ ریلی(دوسری پوزیشن)
2021ء
بی سٹک کیٹیگری
ڈیرہ جات ریلی(دوسری پوزیشن)
حب ریلی کراس(دوسری پوزیشن) بی پریپیرڈکیٹیگری
چولستان جیپ ریلی(دوسری پوزیشن)
گوادرآف روڈریلی(دوسری پوزیشن)
تھل آف روڈ ریلی (پہلی پوزیشن)
سلطان بہادر عزیز کی ان مسلسل فتوحات کی وجہ سے گزشتہ سال جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج میں آپ کو (Mr. consistent) کا خطاب دیا گیا اور حال ہی میں ہونے والی گوادر ریلی میں تقریبِ تقسیمِ انعامات کے دوران آپ کو (Mr. Cool) کا خطاب بھی ملا- آپ ایک محبِ وطن شخصیت ہیں جو پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے- مزید برآں! پاکستان کی خدمت اور پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا میں اجاگر کرنے کا جزبہ لیےاپناتعمیری کردار ادا کررہے ہیں -