روڈ ٹریفک سے متعلق بین الاقوامی قوانین
(International Conventions on Road-Traffic)
(قسط اول)
ترتیب و ترجمہ:سیدعزیزاللہ شاہ
اقوام متحدہ کاتعارف:
پہلی جنگِ عظیم میں بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد اقوامِ عالم نےدنیا کےمتحدہ مقاصد کومد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ ایسی غضب ناک تباہی و بربادی سے بچانے کےلئےلیگ آف نیشنز کے نام سے ایک ادارہ قیام کیا جس کے اغراض و مقاصد میں شامل تھا کہ دوبارہ کوئی ایسی جنگ برپانہ ہونے پا ئے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہوپایا اور تاریخ عالم میں انسانیت کی اتنے بڑے پیمانے پر تباہی مختلف ممالک کے مفادات کی بھینٹ چڑھ گئی ۔دوسری جنگ عظیم جیسا تباہ کن اور افسوس ناک سانحہ پھرسے رونما ہوا۔جس کے بعد لیگ آف نیشنز جیسا ادارہ اپنا مینڈیٹ پورا کرنے میں ناکام رہااور پھر سے اقوام عالم نے ایسی تباہی سے بچنے اور انسانیت کو محفوظ بنانے کی خاطر جنیواکے مقام پر اقوام متحدہ کےنام سے ایک ادارہ قائم کرنےکا تہیہ کیا ۔ جوامن قائم رکھنے میں معاون ثابت ہو ، اور دنیا کو جنگ کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھ سکے۔ایک ایسا مرکزہو جس کے ذریعے قومیں رابطہ پیدا کر کے مشترکہ مقاصدکو حاصل کر سکیں۔یوں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سےمختلف ممالک نےمصمم ارادہ کیاکہ آنے والی نسلوں کو جنگ جیسی مصیبت سے بچائیں گے۔جس کے چارٹر میں اغراض ومقاصدکا تذکرہ یوں ملتا ہے کہ:
= مشترکہ کو ششوں سے بین الاقوامی امن اور تحفظ کی فضاپیدا کرنا ،
= انسانوں کے بنیادی حقوق کی ترویج اورنفاذ کےلئےکوشش کرنا،
= قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بڑھانا،
= آزادی کی ایک وسیع فضا پیداکرکے اجتماعی ترقی کی رفتار بڑھانا اورمعیارِزندگی بلندکرنا،
= تمام ممالک کوباورکراناکہ مشترکہ مفاد کے سوا طاقت کا استعمال بے سود ہے۔
= بین الاقوامی اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور انسانوں کو بہتری سے متعلق گتھیوں کو سلجھانے کی خاطر بین الاقوامی تعاون پیدا کرنا
= انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے لیے لوگوں کے دلوں میں عزت پیدا کرنا۔
= عہد ناموں اور بین الاقوامی معاہدات کی ذمہ داریوں کو نبھانا۔
روڈ ٹریفک کنونشن کا تعارف:
اقوام متحدہ نے مذکورہ بالامقاصد کو پورا کرنے اور انسانی معیار زندگی کو بہتربنانے کےلئےمختلف ادارے قائم کر رکھے ہیں ۔ جوتمام ممبرز ممالک کو مختلف کنونشن اورمعاہدات کے ذریعے بنیادی لائحہ عمل مہیا کرتے ہیں ۔مختلف ممالک میں ٹریفک کی بےضابطگیوں کی روک تھام کےلئےاقوام متحدہ نے ویانا کنونشن آن روڈ ٹریفک “Convention on road traffic” کےنام سے ایک کنونشن پاس کیا ہےجسےویانامیں8 نومبر 1968ء کو تشکیل دیاگیا۔جوکہ56آرٹیکل پر مشتمل ہےجس کے آخر میں سات ضمیمے منسلک کئے گئے ہیں۔اس کنونشن میں ابھی تک دو دفعہ ترمیم ہوچکی ہے۔ جس پر2007ءتک 67ممالک نےدستخط کررکھےہیں جن میں اسلام جمہوریہ پاکستان بھی شامل ہےدوسرے الفاظ میں پاکستان مذکورہ کنونشن کونافذ کرنے کا معاہدہ کر چکا ہے، اسی معاہدے کے تحت ملکی قانون سازی کی جائیگی اور ان شرائط وضوابط کوپوراکرنے کےلئےملکی سطح پراقدامات اٹھائے جائیں گے-ذیل میں ہارس پاور میگزین کے قارئین کو اسی کنونشن کا ترجمہ پیش کیاجاتا ہے۔
روڈ ٹریفک سے متعلقہ کنونشن
معاہداتی جماعتیں،
بین الاقوامی روڈ ٹریفک میں یکساں ٹریفک قوانین کو اپناکرسہولت پیدا کرنے اور سڑک کی حفاظت میں اضافہ کرنے کی خواہش مند ہیں،
درج ذیل شرائط پر اتفاق کیا ہے:
باب اول
عمومی دفعات
آرٹیکل 1
تعریفات
اس کنونشن کے تحت مختلف الفاظ کےاظہار کےلئے مندرجہ ذیل معانی تفویض کئے گئے ہیں:
(a)معاہدے میں شامل ممالک کی "ملکی قانون ساز"کامطلب ہےوہ ملکی ومقامی سطح پرمتعلقہ کنونشن کے قواعد وضوابط کواپنی حدود میں نافذ کریں گی:
(b) ایک ریاست کےکسی بھی علاقے میں ایک گاڑی "بین الاقوامی ٹریفک" تسلیم کی جائے گئی اگر:
(i) یہ کسی ایسے شخص یا،کمپنی کی ملکیت ہو جو عام طور پر اس ریاست سے باہر رہتا ہے یا ،موجود ہو؛
(ii) یہ اس ریاست میں رجسٹر نہیں ہے؛ اور
(iii) عارضی طور پر اسے ریاست میں درآمد کیا جاتا ہے؛
تاہم ،بشرطیہ ، معاہدے میں شامل ریاست کسی ایسی گاڑی کو"بین الاقوامی ٹریفک " کی حیثیت میں شمار کرنےسے انکار کر سکتی ہے جو گاڑی اسکےعلاقے میں ایک سال سے زائد عرصے تک مسلسل بغیر کسی رکاوٹ کےرہی ہو،یہ عرصہ معاہدے میں شامل ریاست اپنےملکی قوانین کے تحت بھی مقرر کرسکتی ہے۔
گاڑی "بین الاقوامی ٹریفک " میں شمارکی جائےگااگروہ کم از کم کسی ایک مذکورہ بالاتعریف سےمطابقت رکھتی ہو؛
(c)بلٹ اپ ایریا" Built-up area" کا مطلب ہے اندراج واخراج کا ایسا علاقےجو سائن بورڈ سے مزین ہو ، یا جس کی ملکی قانون سازی میں کسی دوسری صورت میں وضاحت کی گئی ہے؛
(d)"روڈ" سےمراد کسی بھی راستےکی مکمل مسطح یاعوامی ٹریفک کےلئے کھلی سڑک ہے؛
“Carriageway”(e) سےمرادسڑک کا وہ حصہ جو عام طور پر ٹریفک گاڑیوں کےلئے استعما ل ہو؛ ایک سڑک کئی Carriageway پرمشتمل ہوسکتی ہےجنھیں واضح طور پر ایک دوسرے سے الگ کیاجاتاہے، مثال کے طور پر، پٹی سےتقسیم کرکےیاسطح کےفرق سے؛
(f)جب سڑک پرموجود لین یا ٹریک کو بعض گاڑیوں کےاستعمال کےلئے محفوظ کیا گیا ہو تو، سڑک کا بقیہ حصہ ، سڑک کے دوسرے صارفین کے لئے ہوگا؛
(g)"لین" کا مطلب کوئی ایسی طویل پٹی جس کے ذریعے سڑک تقسیم شدہ ہو،اگرچہ طولائی سڑک کی نشاندہی بیان کی گی ہے یا نہیں،جو موٹر گاڑیوں کےلئے موٹر سائیکلوں کےعلاوہ ایک لائن سے دوسری میں جانے کےلئےکافی بڑی ہو؛
(g1) "سائیکل لین" کا مطلب سڑک کا وہ حصہ جوسائیکل کے لئے نامزدکیا گیا ہو۔ سائیکل لین کوسڑک کےباقی طویل حصےکی نشاندہی سےنمایاں کیاجاتاہے؛ (کئی ترقی یافتہ ممالک میں سائیکل سواروں کی الگ لین ہوتی ہے جس میں گاڑی لیجانا قانوناً جرم ہے)
(g2) "سائیکل ٹریک" کا مطلب ایک آزاد سڑک یا سائیکل کےلئے سڑک کانامزدحصہ ، جسے نشان کندہ سے واضح کیا گیا ہو۔ایک سائیکل ٹریک دوسری سڑکوں یا اسی سڑک کے دیگر حصوں سے ساختی ذرائع کے ذریعہ الگ طور پہ واضح ہوتا ہے؛
(h)"چوراہا “Intersection”مطلب کسی بھی طرح کاچوراہا،سنگم ،جوڑ،دوطرفہ روڈ، بشمول کھلے علاقےمیں وضع کیاگیا اس طرح کاچوراہا،سنگم یادوطرفہ روڈ؛
(i)لیول- کراسنگ “Level-crossing” مطلب سڑک اور ریلوے کےمابین کسی بھی طرح کاانٹر سیکشن یااپنی ترتیب پر مبنی ٹرام وے ٹریک ؛
(j)"موٹر وے" مطلب وہ روڈجو موٹر ٹریفک کے لئے مخصوص طور پر ڈیزائن اورتعمیر کیا گیا ہو،جس کی سرحد پرکاروباری ضروریات نہ ہوں ، اور جسے:
(i)بشرطیکہ: سوائےخاص یاعارضی پوائنٹس پر،دوطرفہ ٹریفک کو جداگانہ سڑک کے ساتھ، ایک دوسرےسے یا تو تقسیم کرنے والی پٹی سے علیحدہ کیا گیا ہو یا،استثنائی حالت میں، دوسرے ذرائع کے ذریعہ؛
(ii) کسی بھی طرح کی سڑک، ریلوے (پٹڑی) یاٹرام وے ٹریک اور پیدل چلنےوالوں کےلئے کراس کرنےکا راستہ موجودنہ ہوے؛اور
(iii) خاص طور پر موٹر وے کا نشان لگا یاگیا ہو؛
(k) ایک گاڑی کہی جاتی ہے:
(i)"اسٹینڈنگ" اگریہ افراد کواٹھانے یا اتارنے، سامان کو لوڈ کرنے یا اتارنے کےلئے درکار وقت میں ساکن ہو؛ اور
(ii)"پارک" اگریہ کسی وجہ سےسڑک صارفین کے ساتھ مداخلت یاتصادم سے بچنے یا ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی تعمیل کے علاوہ ساکن ہو،اوراگراس عرصہ کےدوران گاڑی افراد یا سامان اٹھانے یااتارنے کے درکار وقت میں ساکن نہ ہو ؛
(l)"سائیکل" کا مطلب کوئی گاڑی جو کم سے کم دو پہیےپر مشتمل ہواور اس گاڑی کوانسان کےپٹھوں کی توانائی سے مکمل طور پر چلایاجاتا ہے، خاص طور پرہاتھ اورپاؤں کے ذریعہ؛
(m)"موپڈ" سے مراد کوئی بھی دو پہیوں یا تین پہیوں والی گاڑی جس میں “Internal Combustion engine” کےساتھ 50 سی سی سے زیادہ صلاحیت رکھنےوالا سلنڈرنصب نہ کیا گیا ہو اورحدِ رفتار 50 کلومیٹر (30 میل) فی گھنٹہ سےزیادہ نہ ہو ۔معاہد ہ میں شامل ریاستیں آزاد ہیں، تاہم، موپڈ کے طور پر نہ جانے والی گاڑیاں،ان کی ملکی قانون سازی کے تحت،وہ گاڑیاں جو استعمال کی نسبت سے ایک سائیکل کی خصوصیات نہیں رکھتی،بلخصوص ان کی خصوصیت ہو کہ وہ پیڈلز سے چلتے ہیں، یا جو زیادہ تیز رفتار ہو، جس کا حجم بڑاہو، یا جس کے انجن کی خصوصیات مخصوص حدود سے تجاوز کر تی ہوں۔اس (موپڈزکی )تعریف میں معاہدہ میں شامل ریاستوں کوروڈٹریفک سےمتعلق اپنی ملکی قانون سازی کرنےمیں موپڈزکو مکمل سائیکل پراطلاق کرنےمیں رکاوٹ نہ سمجھا جائے؛
(n)"موٹر سائیکل" کا مطلب ہے کہ کوئی بھی دو پہیے والی گاڑی،سائیڈکار کے ساتھ یا بغیر،جو ایک پروپیلنگ انجن "propelling engine"سے لیس ہو۔ معاہدہ میں شامل ریاستیں تین پہیوں کی گاڑیوں کوملکی قانون سازی میں موٹر سائیکلوں کے طور پر شمار کرسکتے ہیں جس کاوزن 400 کلو سے زائدنہ ہو؛
“Power-driven vehicle” (o) کامطلب self-propelled گاڑی ہے،موپڈز کے علاوہ معاہدہ میں شامل ریاستوں کی ریاستی حدود میں جو موپڈز کو بطور موٹر سائیکل شمار نہیں کرتے ،اور rail-borne گاڑی کے علاوہ؛
(p)"موٹر گاڑی"“Motor vehicle” کا مطلب کسی بھی پاورپر مبنی گاڑی جسے عام طور پر افرادکولےجانے یا سامان کھچنے کےلئے بذریعہ سڑک استعمال کیا جاتا ہے؛
(q)"ٹریلر" کا مطلب ہرگاڑی جو ہیوی وزن لے جانے کے لئے تیارکی گئی ہواورجس میں سیمی ٹریلرز شامل ہیں؛
(r)"سیمی ٹریلر" “Semi-trailer” کا مطلب ایسی گاڑی جو ٹریلر کو موٹر گاڑی سے جوڑنے کےلئے تیار کی گی ہو جس کا بقیہ حصہ موٹر گاڑی پر ہوتا ہےجو اسکاایک بڑا حصہ ہوتاہے اور جس کے بوجھ کا بڑا حصہ موٹر گاڑی سے اٹھایا جاتاہے؛
(s)"لائٹ ٹریلر" کا مطلب کسی ٹریلر کا وزن زیادہ سے زیادہ750 کلوسےزائد نہ ہو؛
(t)"گاڑیوں کے مجموعہ" کا مطلب سڑک پر ایک یونٹ کے طورپرمل کر گاڑیوں کاسفر؛
“Articulated vehicle” (u) کا مطلب موٹر گاڑی پر مبنی گاڑیوں کا مجموعہ اور موٹر گاڑی سے ملانیم ٹریلر" semi-trailer"؛
(v)"ڈرائیور" کا مطلب کوئی بھی شخص جوموٹر گاڑی یا دوسری گاڑی چلاتا ہے (بشمول سائیکل) ، یاجو سڑک پر مویشی، اکیلا جانور یا پورا ریوڑ، یا مسودہ، پیک یا سیڈل جانوروں کو ہانکتا ہے؛
(w)"منظور شدہ بڑے حجم" “Permissible maximum mass” کا مطلب لیس گاڑی کے زیادہ سے زیادہ وزن کےلئے ریاست کی صاحبِ اختیار اتھارٹی کی طرف سے اجازت دی گئی ہے جس ریاست میں گاڑی رجسٹرڈ ہو؛
“Unladen mass”(x) کا مطلب گاڑی کاوزن بناعملے، مسافر یا لوڈ کے ، لیکن ایندھن اور ان آلات کی مکمل موجودگی کے ساتھ جوعام طور پرگاڑی میں موجودہوتےہیں ؛
“Laden mass” (y) مطلب گاڑی کا اصلی وزن جیسی وہ لوڈہوتی ہے ،عملےاورمسافروں کے ساتھ بھری ہوئی؛
(z)"ٹریفک کی سمت" اور "ٹریفک کی موزوں سمت "کا مطلب دائیں ہاتھ کی سمت ہے ، بائیں ہاتھ ڈرائیونگ میں ڈارئیورپیچھےسےآنےوالی گاڑی کو آگےنکلنےکےلئےاپنےبائیں طرف سےلازمی راستہ مہیا کرے گا،دائیں ہاتھ ڈرائیونگ میں ڈارئیورمذکورہ حالت میں اپنےدائیں طرف سےلازمی راستہ مہیا کرے گا؛
(aa)ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈرائیور دوسری گاڑیوں کو"راستہ" دے مطلب وہ اپنی پیش رفت نقل و حرکت کو جاری یا،یکایک دوبارہ برقرار اور شروع نہ کرےاگر ایسا ہوتا ہےتو مجبوراََباقی ڈرائیورز کو فوراََ اپنی رفتار یا سمت تبدیل کرنا پڑے گی۔
(جاری ہے )