ریسنگ گاڑیوں کا بلیک باکس
فرحان رضا
بلیک باکس عام طور پر ہوائی جہاز ( Aero plane) سے ایسوسی ایٹ کیا جاتا ہے ، خدانخواستہ کوئی حادثہ پیش آجائے، تو بلیک باکس کو ڈھونڈا جاتا ہے کیونکہ اس میں حادثے کی وجوہات ریکارڈ ہوتی ہیں ۔ بلیک باکس کوEvent Data Recorder(EDR)بھی کہا جاتا ہے ، خُدا نخواستہ حادثہ کی صُورت میں ہر چیز جل کے خاکستر ہو سکتی ہے مگر بلیک باکس ایسے کیمیا سے بنایا جاتا ہے جسے جلایا نہیں جا سکتا ، اس وجہ سے بلیک باکس میں موجود ڈاٹا مکمل محفوظ رہتا ہے ۔
اب جدید گاڑیوں میں بالعموم اور موٹر اسپورٹس گاڑی میں بالخصوص بلیک باکس استعمال کیا جاتا ہے۔بلیک باکس میں ایکسیڈنٹ گاڑی کا ریکارڈ Show ہو جاتا ہے ۔ جو کوئی حادثہ پیش آنے کی صورت میںInvestigation میں مدد گار ثابت ہوتاہے۔یہ ڈیوائس نہ صرف حادثات کی صورت حال سے آگاہ کرنےمیں مدد گار ثابت ہوتی ہے بلکہ ناگہانی واقعے کے رونما ہونے کےبعدبہت سے خدشات کو ختم کرتا ہے ۔بلیک باکس سے حاصل ہونےوالےموادکوبطورِ ثبوت کےعدالت میں مانےجانے سےاسکی اہمیت و افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔بلیک باکس نہ صرف Event ریکارڈ کرتا ہے ، بلکہ اسپیڈ ، بریکنگ اور ٹرنگ تک کا بالکل صحیح ریکارڈ فراہم کرتا ہے ۔
عام طور پر انشورنس کمپنیز Insurance Companies اس بات کو اچھا خیال کرتی ہیں کہ گاڑیوں میں بلیک باکس موجود ہونا چاہئے ۔سب سے پہلے بلیک باکس 1996 میں انسٹال Install کیا گیا اور آج کل 70فیصد سے 80فیصد تک جدید لگژری گاڑیاں بلیک باکس کے ساتھ آ رہی ہیں ۔موٹر اسپورٹس میں حادثہ کی وجوہات کو جاننے کے لئے گاڑیوں میں بلیک باکس کا ہونا ضروری تصور کیا جارہا ہے ۔
بلیک باکس عام طور پر سیٹوں کے سامنے ڈیش بورڈ میں چھپا ہوتا ہے ، ایئر بیگ کھلنے سے 5 سیکنڈ پہلے یہ Trigger کر جاتا ہے اور ریکارڈنگ شروع کر دیتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ائر بیگ کے کھلنے کی وجوہات جاننے کے لئےنصب کیاگیاتھا۔ بعد ازاں اسےضروری قرار دیا گیا اور یورپ میں بلیک باکس کا ریکارڈ عدالت میں بطور ثبوت کے پیش کیا جاتا ہے ۔ جبکہ کئی ترقی پذیر ممالک میں اس حوالے سے کوئی خاص قانون سازی نہیں ہو رہی ۔
بلیک باکس کی ایک ٹائپ VDER کہلاتا ہے جو ویڈیو ڈیٹا کو ریکارڈ کرتا ہے عام طور پر ریسر گاڑیوں میں ریس سے پہلے پرفارمنس کو چیک/ Evaluate کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ، مثال کےطورپر Accelerating ، Breaking اور Turning پرفارمنس کوچیک کیاجاتاہے۔جوایک اعلیٰ قسم کےکیمرہ اور GPS سسٹم پرمشتمل ہوتاہے۔یہ گاڑی کا Windscreenپر لگا دیا جاتا ہے۔تمام ریکارڈنگ ایک میموری کارڈ میں بھر دی جاتی ہے جو بعدمیں کمپیوٹر کی اسکرین پر دیکھی جا سکتی ہے ۔گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ حادثات میں بھی تیزی آرہی ہےجس کےباعث آنے والے چند ہی برسوں میں بلیک باکس ثبوت کےطورپراستعمال ہونا شروع ہو جائے گااور عدالتی کاروائی کے ساتھ معمول کی زندگی میں اسکی اہمیت مزید بڑھ جائےگی۔
NASCAR ایک مشہور کمپنی کار آٹو میشنگ کلب ہے جو دنیا میں کار ریسنگ میں ایک مقام رکھتا ہے جوہرریس میں بلیک باکس کو استعمال کرتے ہوئے اسکی افادیت سے فائدہ اٹھاتی ہے۔
Tom Gideom” “جو کہ سینٹر ڈائریکٹر فار سیفٹی اور NASCAR سے وابستہ ہیں وہ کہتے ہیں : ’’ ہم 2002 سے اب تک 6000 سے زائد Incident ریکارڈ کر چکے ہیں جس میں مشہور National Wide Car اور Coming World Truck شامل ہے‘‘۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ ہر ریس سے پہلے یہ Ensure کیا جاتا ہے کہ Recorder ایک ایلو مینم بریکٹ میں موجودہےیا نہیں ۔بلیک بوکس ایک Magnatic Sensor سے Activate ہوتا ہے۔ ڈرائیور اپنی گاڑی کی پرفارمنس 10000 ٹائم پر سیکنڈ معلوم کر سکتا ہے اور "NASCAR "کے ایکسپرٹ ہر ریس کے بعد بلیک باکس نکال کر تجزیےکےلئےڈیٹاCollect کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ بلیک باکس سے حاصل ہونےوالا ڈیٹا گاڑیوں کی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے لئے بہت مفید ہوتا ہے، جس کےباعث آنے والی نئی گاڑیوں کو اور بہتر بنانے میں بھی مددملتی ہےاس کے لئے وہReconstruct Incident کرتے ہیں جن کوڈی ماڈل کیا جاتا ہے ، جس کے بعدتمام Effect کوخاطرمیں لانےکےبعدنیو ماڈل کو اس طرح کے حادثوں سےبہتر طورپرنمٹنےکےلئے تیارکیا جاتا ہے۔
بلیک باکس نہ صرف حادثے کی معلومات اورواقعات کے رو پذیر ہونےکےبعدبہت سے شکوک و شُبہات کاازالہ کرتا ہے بلکہ گاڑیوں کی پرفارمنس کو Test کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے اور سب سے بڑی افادیت کہ بلیک باکس کے ڈیٹا Analysis سے نئی گاڑیوں کو جدید بنانے میں مدد ملتی ہے۔
پاکستان میں ’’وَن ڈے ریس‘‘ سے اب دو روزہ ریسوں کا رُجحان بن رہا ہے ، جوں جوں موٹر سپورٹس ترقی کرے گا شاید آنے والے دنوں میں اس سے بھی زیادہ طویل ریسوں کو فروغ ملے ۔ اِس لئے آف روڈ ریس کی پریپئرڈ کیٹاگری کی گاڑیوں میں اِسے نصب کرنا ایک مُفید عمل ثابت ہو سکتا ہے ۔