رول کیج:تحفظ کی ضمانت
فرحان رضا
دورِ حاضر میں" Intelligent-Transportation "اور "Vehicle-Technology "بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں جوکہ ایندھن سے لے کر اس کے استعمال تک، سپیڈ سے لیکر مضبوطی تک اپنی مثال آپ ہیں۔آنے والےدنوں میں انسان اپنی گاڑی کو آسمانوں میں جہازوں کے ساتھ اُڑتا دیکھ رہا ہے جاپان میں کئی کمپنیاں اس پر کام کرہی ہیں۔ اس سب ترقی کیساتھ حفاظت کا معیار بھی بُلند ہوتا جا رہا ہے تاکہ انسانی جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
موٹر سپورٹس خاص کر آف روڈ ریسنگ گاڑیوں میں حفاظتی اقدامات کا بہت خیال کیا جاتا ہے ۔ جس میں ایک اہم چیز رول کیج(Roll Cage) کو تصور کیا جاتا ہے ۔ رول کیج ایک فریم بیلٹ ہے جو کہ مسافر کیبن (Passenger compartment) کی حفاظت کیلئے استعمال ہوتی ہے ۔ گاڑی الٹنے کی وجہ سے چھت اور کھڑکیاں اندر کی طرف دھنس اور چپک جاتی ہیں جس سے شدید جانی نقصان کا خدشہ ہوتا ہے ، لیکن اگر مضبوط رول کیج گاڑی میں نصب ہو تو وہ کیبن کو چپکنے سے محفوظ رکھتا ہے اور جانی نقصان کا خطرہ کم سے کم ہو جاتا ہے ۔ رول کیج کا زیادہ تر استعمال ریسنگ گاڑی میں ہوتا ہے جس کا مقصد کسی بھی حادثہ کی صورت میں ڈرائیوراور معاونِ ڈرائیور کا تحفظ ہوتا ہے ۔ کئی انٹرنیشنل کمپنیاں اپنی گاڑیوں میں یہ فریم نصب کرتیں ہیں اور بعض لوگ خود اپنی گاڑیوں میں نصب کرواتے ہیں ۔ خصوصاً ریسنگ گاڑیوں اور جیپ ریلیوں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لئے رول کیج لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتا ہے۔استعمال کے مطابق رول کیج لگوایا جاتا ہے مختلف ریسنگ ایونٹس میں انتظامیہ خود بتاتی ہے کہ آپ کس قسم کا رول کیج اپنی گاڑی میں نصب کروا سکتے ہیں ۔
رول کیج کا ایک اور حصہ Roll-Hob کہلاتا ہے جو ڈرائیورزکے کندھوں کے پاس لگا ہوتا ہے۔ Roll-Hob پر انی طرز کی گاڑیوں میں دیکھا جا سکتا ہے چیسی اور رول کیج میں واضح فرق ہے چیسی گاڑی کا اوو ر آ ل Structure ہے ، اس میں گاڑی کی تمام چیزیں ہوتی ہیں یہ مکمل طور پر گاڑی کا ڈھانچہ ہے،اسے گاڑی کا فریم بھی کہتےہیں۔ جبکہ رول کیج وہ فریم ہے جو ڈرائیورز کو حفاظت فراہم کرتا ہےعام طور پر یہ مضبوط دھاتی پائپ سے بنا ہوتا ہے جو آپس میں ویلڈ ہوتے ہیں۔
سب سے پہلے 1960میں Brlan Wilkinsonنے پہلا رول کیج ایک حفاظتی ڈیوائس کے طور پر متعارف کروایا ۔رول کیج کی مختلف اقسام مندرجہ ذیل ہیں:۔
1) اسٹریٹ رول بار(Street Roll Bar) :۔
اسٹریٹ رول بار اکثر کاروں میں ٹوپ اور ڈرائیور کی اسپیڈ کے ساتھ پائپوں سے بنایا جاتا ہے ، یہ چار پوائنٹس پر مشتمل ہوتا ہے ، اپنی نوعیت کا یہ سب سے سادہ رول کیج ہے۔
2) اسٹریٹ سپورٹ رول بار(Street Support Roll Bar) :۔
اس میں ڈرائیور اور ونڈ اسکرین کے ساتھ اسپوٹنگ پائپ شامل ہوتےہیں جو کہ افقی ( Horizontal ) پائپوں کے ساتھ ویلڈ کئے جاتے ہیں جو ڈرائیور کے سر اور سامنے کے حصہ کو حفاظت فراہم کرتے ہیں ، اس کے بھی چار پوائنٹس ہوتے ہیں ۔
3) آپشنز کیساتھ رول بار (Roll Bar With Options):۔
یہ ماؤنٹ ٹیوب پائپ کے طور پر استعمال ہوتی ہیں اس میں بھی ڈرائیور کے فرنٹ کو حفاظت دی جاتی ہے، اس کےساتھ ڈرائیور کے سر اور کندھوں کو بھی حفاظت مہیا کی جاتی ہے۔
4) بولٹ ان رول کیج (Bolt In Roll Cage) :
یہ مشہور رول کیج ہے جو ریسر کاروں میں استعمال ہوتا ہے ، ڈرائیور کو ہر سمت سے حفاظت مہیا کرتا ہے اور ایک جال کی صورت میں ڈرائیور کے اردگرد نصب ہوتا ہے ۔
5) یو-ڈبلیو سی ایل سی فرنٹ ایج کٹ (U-W clc Frontage Kit):
یہ ایک طاقتوررول کیج ہے جوانتہائی مضبوط پائپ کے ساتھ ویلڈکیاجاتاہے،یہ رول کیج کٹ ڈرائیورکوچاروں اطراف سے حفاظت فراہم کرتی ہے اور اسے ہر قسم کے ایکسیڈنٹ سےمحفوظ رکھتی ہے ۔
6) یو-ویل فال کیج کٹ) (U-Well Fall Cage Kit:
یہ رول کیج کِٹ پانچ پوائنٹس پر مشتمل ہوتی ہے جو عام طور پر ریسر جیپوں میں استعمال کی جاتی ہے ، یہ وزنی اور بھاری ہوتی ہے اور ڈرائیور کو مکمل طور پر حفاظت فراہم کرتی ہے ۔
7) ریلی رول کیج کِٹ (Rally Roll Cage Kit ) :۔
یہ خاص طور پر ڈیزرٹ جیپ ریلی میں استعمال ہوتی ہے ، اس میں اسٹیل ٹیوب استعمال ہوتی ہے ۔یہ ایک انتہائی مضبوط جال کی صورت میں نصب ہوتی ہے ، جو گاڑی کے الٹنے پلٹنےمیں ڈرائیور کو کسی بھی متوقع خطرے سےمحفوظ رکھتی ہے ۔
رول کیج گاڑیوں میں لگنے سے گاڑیاں بھاری ہو جاتی ہیں ، اس سے گاڑیوں کی فیول کھپت بھی متاثرہوتی ہے،دنیا بھرمیں مشہور جیپ اور گاڑی ریسزز میں رول کیج کِٹ خصوصی آرٹ کے طورپر شامل ہوتی ہے ، پاکستان میں منعقد ہونے والی جیپ ریلیوں میں شامل ہونے والی گاڑیوں میں رول کیج کا استعمال کثرت سے دیکھاجا سکتا ہے ۔ پاکستان میں آف روڈ ریسنگ میں رول کیج کے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے ۔