فورڈریپٹر :ایک شاہکار تخلیق
باسط ضیاء
فورڈریپٹر2017ء ایک ایسی شاہکارگاڑی ہےجس کو دیکھتےہی انسان کی نظریں اس پر جم جاتی ہیں۔ یہ گاڑی نہ صرف دیکھنے میں ایک شاہکار تخلیق نظرآتی ہے بلکہ فورڈ کمپنی نےبجا طورپراپنے اعلیٰ معیارکی گاڑیاں بنانے کی روایت کو برقراررکھتےہوۓ اس گاڑی کو اس طریقہ سے ڈیزائن کیا ہےکہ آپ اس گاڑی کونہ صرف روزمرہ کی گاڑی کےطوراستعمال کرسکتےہیں بلکہ اگرآپ آف روڈنگ کاشوق رکھتےہیں تو آف روڈنگ سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔یہ گاڑی ہر ٹریک کا ساتھ دینے کے لیے بنائی گئی ہےاوربغیر کسی فکرکےآپ کسی بھی جگہ اس کو لے جاسکتے ہیں۔
ایف سیریز کی گاڑیاں فورڈ کمپنی 1948ء سے بنارہی ہےاور اس میں درمیانے درجے کےٹرک بھی شامل ہیں۔ ایف سیریز کےدرمیانےٹرک امریکہ میں سب سےزیادہ بکنےوالےٹرک مانےجاتےہیں جوپچھلےکئی سال سےفورڈکمپنی بنارہی ہے اور اِن کو مارکیٹ میں فروخت کررہی ہے۔ جو ریپٹر ہے وہ بھی ایف سیریز گاڑیوں کی ایک کڑی ہے۔
فورڈ نے 2009ء کے آخرمیں ریپٹر مارکیٹ میں متعارف کروایا اور اس گاڑی نے آتے ہی اپنے مداحوں کے دل موہ لئے اور مارکیٹ میں ایک تہلکہ بپا کر دیا ۔ ریپڑکے شوروم تک پہنچنے کی دیرتھی کہ یہ گاڑی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونا شروع ہوگئ اور امریکہ کی ایک مشہوراوربہت زیادہ بکنے والی گاڑی بن گئی۔ باوجودیکہ ! ریپٹر ایک بڑی اوروزنی گاڑی ہے، انجن کی طاقت (Horse Power) زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ایندھن بہت زیادہ استعمال کرتی ہے۔ لیکن ان سب باتوں کے باوجود عوام میں اس کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ فورڈ نےریپٹر کے لانچ ہونے کے پہلے تین سال کے اندر ہی تیرہ ہزار گاڑیاں فروخت کردیں۔ ریپٹر نے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک اعلیٰ شاہکارہونے کےساتھ اپنےگاہکوں کی پسندیدہ کاربھی ہے۔اتنی بڑی تعداد میں فروخت ہونےپر ریپٹرنےاپنے تمام ناقدین کوسوچنےپرمجبور کردیا جن کے خیال میں یہ گاڑی بڑی ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں نہیں چل سکتی تھی۔فورڈ نےریپٹرکی مقبولیت کومدِنظررکھتےہوئے 2014ء میں ریپٹر کی سیکنڈ جنریشن لانچ کی ہےجو کہ حجم کےلحاظ سے پہلے والی سے بڑی اور زیادہ بہتر بھی ہے۔ ریپٹرکی دوسری جنریشن سات فٹ چوڑی، چھ فٹ اونچی اورایک وجیہ الجثہ لحیم شحیم گاڑی ہے۔
ریپٹر کا فریم Reinforced سٹیل سے تیارکیا گیااوراس کودوسائزمیں لانچ کیا گیا ایک 133ویل بیس کے ساتھ تھی اوردوسری 145انچ ویل بیس سپرکریو (Super Crew) کےساتھ تھی۔ فورڈ ریپٹر ۱۳۳ویل سپرکیپ میں بیک سپس زیادہ دی گئی جس کی وجہ سے آپ گاڑی کے پیچھے زیادہ سامان رکھ سکتےاور ترسیل کرسکتے ہیں جبکہ فورڈ ریپٹرون 145سپرکرو(Super Crew) کا کیبن کافی کھلاہے جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس میں زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش اور زیادہ آرام دہ طریقے سے لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ اندر بیٹھا شخص اپنے آپ کو ایئر بس (A380) کی بزنس کلاس سیٹ پہ محسوس کرتا ہے ۔
فورڈ ریپٹرنے اپنی سیکنڈ جنریشن گاڑیاں 2017ءتک بنانا جاری رکھیں ۔ اس سے پہلےفورڈ V8انجن 5400سی سی اورV8انجن 6200 سی سی کےاستعمال کرتا تھا یہ دونوں انجن زیادہ طاقتوراور بلحاظِ حجم سائز بڑا ہونے سے زیادہ پٹرول استعمال کرتے تھے اسی چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے2017ء میں V6 انجن 3500 سی سی متعارف کروایا۔
فورڈ کا V6انجن اپنےسے پہلے آنے والے دونوں انجن کے مقابلے میں زیادہ ہارس پاوراورٹارک فراہم کرتا ہےاورفورڈ کاV8 انجن 6200 سی سی 411ہارس پاور مہیاکرتا تھا جبکہ ٹارک 434 پاؤنڈفیٹ مہیا کرتا تھا۔جبکہ فورڈ کا V8انجن 5400 سی سی 310 ہارس پاور مہیا کرتا تھا اور یہ بھی 334 V6انجن 3500 سی سی دونوں سے چھوٹا ہونے کے باوجود450 ہارس پاور اور 510 ٹارک مہیا کرتا ہے۔
فورڈ ریپٹرنےدوسری جنریشن کی گاڑیوں سےگاْڑی کی ڈرائیوٹرین ڈرائیولائنز میں ایک بڑی تبدیلی کی جس میں سب سے بڑی تبدیلی چھ سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کودس ٹرانسمیشن میں تبدیل کردیا گیا اس کے ساتھ ہی فورڈ نےایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جس کوٹیرن مینجمنٹ سسٹم کا نام دیا اور اس کےلیے ایک نئی قسم کا ٹرانفرکیس بھی لگایا گیا ۔ اس دس سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی وجہ سے فورڈ ریپٹروہ پہلی گاڑی بن گئی ہے جس نے اپنے کسٹمر کودس سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی آپشن مہیا کی اور اسی دس سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی وجہ سےاس کے ڈرائیوموڈز میں بہت زیادہ ورائٹی آگئی۔ آپ اس کے ڈرائیوموڈ زکو مختلف انداز میں مختلف ٹریک پر ایک بٹن دبانےسےاس کی ڈرائیونگ موڈتبدیل کرسکتے ہیں۔
فورڈ کے نئے ٹیرم منیجمنٹ سسٹم کے متعارف ہونے کے ساتھ ہی فورڈ میں چھ ٹریولنگ موڈبھی متعارف کردیے گئے جن میں نمبر ایک نارمل موڈ، نمبر دوسپورٹس موڈ ،نمبر تین موسمیاتی موڈ، نمبر چار ریتلا یا پانی والا (کیچڑ ) ٹریک کےلئے،نمبر پانچ باجا موڈ اور آخری چھ نمبرکرال موڈمتعارف کروایا گیا۔
گاڑی کےپہلے تینوں موڈعام طورپرہموارروڈیا پختہ راستےپراستعمال ہوتے ہیں جبکہ باقی تین موڈ آف روڈمیں استعمال ہوتے ہیں یہ گاڑی آف روڈنگ کےشوقین اورسپیڈ کےشوقین کےلیےایک اعلیٰ امتزاج ہے۔جب گاڑی سپورٹس موڈ میں ہوتی ہے تویہ گئیرشفٹنگ میں زیادہ وقت لیتی ہے جس کی وجہ سے انجن پوری پاور ٹرین کو دیتا ہےاورانجن گاڑی کو پوری طاقت مہیا کرتاہےاور گاڑی پورےطریقےسے سپورٹس موڈ میں آجاتی ہے باجا موڈزگاڑی فوربائی فورکوچالوکردیتاہےجس کی وجہ سے گاڑی پورے طور پر تیارہوجاتی ہےاس موڈ میں بھی گاڑی کی ٹرانسمیشن شفٹنگ میں تھوڑا ٹائم لگتا ہےتاکہ گاڑی کی پک اَپ بڑھ سکے۔
ریپٹر کا 2017 ماڈل اپنے سے پہلے آنے والے ماڈلز کی نسبت تقریباً 500پاؤنڈ وزن میں ہلکا ہےلیکن فورڈ کمپنی نے اس کی مضبوطی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا ۔ ریپٹرکا پورا فریم ملٹری گریڈ ایلومینیم سے بنایا گیا ہے اس لیے یہ ٹرک گاڑی کوکھینچنے اور وزن لے جانے کے لیے بہترین کار کےطورپربھی استعمال کیا جاتا ہے اس کی وزن اُٹھانے کی صلاحیت 1200پاؤنڈ تک ہے جبکہ آٹھ ہزار پاؤنڈ کا وزن اپنے پیچھے باندھ کر کھینچ سکتا ہے۔ فورڈ ریپٹرکے نئے ماڈل میں وزن ہلکہ ہونے اور انجن کی طاقت زیادہ ہونے کی وجہ سےیہ گاڑی صفر سےساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار پر صرف 5.3 سیکنڈ میں جا سکتی ہے۔جبکہ اس کی ایندھن استعمال کرنے کی اوسط پہلے والے ماڈل سے بہت بہتر ہوچکی ہے۔
ریپٹر چونکہ آف روڈ اور آن روڈ دونوں جگہ پراستعمال ہونے کےلئے بنائی گئی ہے اس لئے گاڑی میں اس پہلو کو پوری طرح سے مد نظر رکھا گیا ہے کہ آن روڈ اس کی ڈرائیو بہت آرام دہ رہےاور آف روڈ میں بھی یہ گاڑی کسی طرح سے بھی دھوکہ نہ دے اس مقصد کےلئے فورڈ کمپنی نے اس کی سسپنشن میں’’ فاکس‘‘ کے شاک کااستعمال کیا ہےجوکہ نئے ماڈل میں تین انچ ڈایا میٹر کے لگائے ہیں جبکہ پرانے ماڈلز میں2.5انچ ڈایا میٹر کے شاک لگائے گئے تھے۔ اس گاڑی کے سٹیرنگ ویل پرمختلف قسم کے کنٹرول دئیے گئے ہیں جن سے ڈرائیور گاڑی کے اندرونی ماحول ،ملٹی میڈیا اور بہت ساری چیزیں کنٹرول کر سکتا ہے۔گاڑی کااندرونی حصہ بڑی خوبصورتی اور نفاست سے ڈیزئن کیا گیاہے تاکہ ڈرائیور کو دورانِ ڈائیو کسی قسم کی مشکل در پیش نہ آئے۔
فورڈ ریپٹرکمپنی نےسسپنشن اور ڈرائیونگ کی خصوصیات اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے ٹائروں کے انتخاب میں بہت احتیاط سے کام لیا ہے۔اس کی ڈرائیونگ کے پیشِ نظر اس میں T/A KO2 آل ٹیرن ٹائر استعمال کئے گئے ہیں جو کہ آن روڈ دورانِ ڈرائیونگ معاون اور آرام دہ ثابت ہوتے ہیں اور آف روڈ پر ہر قسم کے ٹریک کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ریپٹر میں فورڈ کمپنی نے (Dual Exhaust)استعمال کیا ہےجس سے آؤٹ فلو بہت آسانی سے ہوتا ہے اور انجن کے اوپر ایگزاسٹ سسٹم کا لوڈ بالکل نہیں آتا۔اس میں انجن سے ہی دو علیحدہ علیحدہ پائپ نکلتے ہیں جو مفلر تک بڑی آسانی کے ساتھ اس کے ایگزاسٹ کولےجاتے ہیں اور انجن بغیر کوئی لوڈ لئے پوری کارکردگی کے ساتھ کام کرتا ہے ۔
ریپٹر کا اندرونی حصہ بڑی خوبصورتی سے ڈایزئن کیا گیا ہے اس میں آٹو میٹک(Key Less) انٹری دی گئی ہے سوارکو گاڑی میں داخل ہونے کےلئے کسی قسم کا بٹن دبانے کی ضرورت نہیں ہوتی اگر چابی آپکی جیب میں ہے تو گاڑی کے خودکار سسٹم سے لاک (قفل) کھل جائےگا اور آپ اس میں سوار ہو سکتے ہیں۔
فورڈ ریپٹر ایک بہترین گاڑی ہے جو آپ کو ناہموار اور پختہ دونوں سڑکوں پر سفری آرام اور راحت مہیا کرتی ہے۔یہ آپ کو اس بات پر آمادہ کرتی ہے کہ آپ سیاحت پرنکلیں اور’’ کام چَک دیں ‘‘ (make thrill) ۔یہ ایک ایسی کارہےجوآپ کےاندر مہم جوئی کےشوق کو چیلنچ کرتے ہوئےنظر آتی ہے۔ یہ گاڑی ایسے بڑے جگرے والے ، دلیر اور نڈر آدمی کیلئے ہے جس پہ تیز رفتاری بھی ناز کرتی ہو ۔