مرے وطن کا حسین پرچم
Blog Single

مرے وطن کا حسین پرچم

یہ عالی شان پرچم ہے،
یہ پاکستان کا پرچم،
ہمیں یہ جاں سے پیارا ہے،
ہمارا شوق ہے اور ناز ہے اس بات پر ہم کو،
کہ اس پرچم کی عِصمت اور حُرمت پر اگر قربان ہو جائیں !

اس عالی شان پرچم کی بلندی کےلئے 
دھرتی کے متوالوں کی فوجیں دوڑ کی خاطر
سکردو کی چٹانوں پر پہنچتی ہیں ،

کبھی اس سبز پرچم کی بلندی کےلئے 
مٹی کے متوالے،
گوادر کے حسیں اور سبز میدانوں میں
اپنی گاڑیاں دوڑانے آتے ہیں ،
وہ پیغام محبت لے کے چلتے ہیں
محبت کا ثمر ان کو اِسی صورت میں ملتا ہے
کہ وہ اس سبز پرچم کا ستارہ بن کے آتے ہیں،
کسی کو کامیابی کا کریڈٹ ایسے ملتا ہے
کہ وہ خود چاند بنتا ہے !

کبھی فراٹے بھرتی گاڑیاں صحرائے چولستان میں یوں آ نکلتی ہیں
کہ ان کے سینہ و دامن وطن کے سبز پرچم سے مُزیّن ہیں
چولستاں کے ذرے
پرچموں کو بوسہ دیتے ہیں
چومتے ہیں ، رقص کرتے ہیں !

میرا یہ خوب رُو پرچم 
جھل مگسی کی دھرتی پر قدم جیسے ہی رکھتا ہے
تو جھل مگسی کے دریا " مولہ '' 
کی لہروں میں مستی پھیل جاتی ہے !

یہ میرا سبز پرچم
وادئ بولان کی وادی میں استقبال کےلئے 
جیسے ہی آتا ہے 
تو پھر بولان کی سب وادیوں میں خطرہ و مشکل کے بادل چھٹتے جاتے ہیں !

یہی بے مثل پرچم
جب میرے پنجاب کے میداں کی زینت بن کے آتا ہے
تو ذروں میں چمک اور روشنی کا نور لاتا ہے
وہ ذرے شوق و مستی سے دمکتے اور مہکتے ہیں
کہ اس پرچم کے رکھوالے،
میرے سینے پہ پاؤں رکھنے آئے ہیں !

اے میرے دیس کی میٹھی حَسیں مٹی 
وہ سارے لوگ ہیں تحسین کے قابل
جو جاں پر کھیل جاتے ہیں
اور اپنے جذبہ و کوشش سے میڈل جیت جاتے ہیں
تیری مٹی کے عاشق ہیں
بہت سے خوب رو بیٹے ہیں
اور کچھ بیٹیاں بھی ہیں !

بلوچستان کا سردار 
بہت عشروں سے تیرے پاک پرچم کا محافظ ہے
لگن اور شوق سے معمور ہے
اس نے
یہی اک شوق پالا ہے
کہ وہ فراٹے بھرتی گاڑیوں کے کھیل کا راہی نرالا ہے !

اک سلطان بھی میدان میں تیری محبت لے کے آیا ہے،
رگوں میں جس نے خونِ حیدرِ کرّار پایا ہے
اِسی کے قافلے کو جیت کا کردار کہتے ہیں
اِسی کا قافلہ ہے کامیابی کی علامت اب
یہ کھیل اور پاک مٹی سے محبت کا نتیجہ ہے

نوجواں سلطان نے تھوڑی ہی مدت میں 
لگن اور شوق سے ہر ایک میداں میں 
جیت کے اور کامیابی کے
عَلَم ہر سمت گاڑے ہیں 
وہ اپنی پاک مٹی کی حسیں پہچان رکھتا ہے
مہارت خاص (Races) میں یہ اک سُلطان رکھتا ہے 

شاعر:مستحسن جامی

 

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ