جنرل موٹرز کمپنی :گاڑیوں کی ملکہ
جی ایم سی سِیرا اے ٹی فور-2019
(2019 GMC Sierra AT4-2019)
عبدالباسط
تعارف:
تاریخ کےاوراق کا بغور جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ میکس گریبو سکائے Max Grabowsky اور مورس گریبو سکائے Morris Grabowsky دونوں بھائیوں نے 1902ء میں ریپڈ موٹر وہیکل کمپنی Rapid Motor Vehicle Co کی بنیاد رکھی۔ جِسے 1909ء میں وِلیئم سی ڈورینٹ Durant William C نے خرید کر جنرل موٹرز میں ضم کر دیا۔ اِس سے پہلے 1908ء میں ڈورینٹ Durant نے ریلائنس موٹر کار کمپنی Reliance Motor Car Company کو بھی خرید لیا اور جنرل موٹر(GM) میں ضم کر دیا۔ جنرل موٹرز ٹرک کمپنی(General Motors Truck Company)، جنرل موٹرز کی ایک ذیلی کمپنی ہے جو امریکہ کی ریاست مِشی گن (Michigan) کے شہر ڈیٹریوٹ (Detroit) میں واقع ہے۔ جِس کی بنیاد وِلیئم سی ڈورینٹ نے 1911ء میں رکھی اور مندرجہ بالا دونوں کمپنیوں کی شناخت ختم کرتے ہوئے گاڑیاں بنانا شروع کر دیں۔
جنرل موٹرز کی یہ ڈویژن مِنی اور ہیوی ٹرک بنانے کے حوالے سے خاصی مشہور ہوئی۔ 1998ء میں GMC’s نے اپنے برینڈ ٹیگ کو مختصرکرتےہوئےجی ایم سی ٹرک "GMC Truck"سے"GMC" میں تبدیل کر دیا جو آج بھی جنرل موٹرز کی گاڑیوں پرلگایا جاتاہے۔ جی ایم سی پک اپ ٹرک، ایس یو ویز SUV’s، وینز Van’s، اور لائیٹ ڈیوٹی ٹرک بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی جبکہ ماضی میں بھی جی ایم سی فائر ٹرک، ایمبولینسز، ہیوی ڈیوٹی ٹرک، ملٹری ٹرک اور میڈیم ڈیوٹی ٹرک بناتی رہی ہے۔ اِس کے علاوہ جنرل موٹرز دیگر بہت سارے برینڈز کے ساتھ بھی گاڑیاں بناتی ہے جن میں بُک Buick، کیڈی لیک Cadillac، چیورولٹ Chevrolet، ہولڈن Holden اور ولنگ Wulling وغیرہ شامل ہیں۔ جنرل موٹرز دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ گاڑیاں بنانے والا اِدارہ ہے جو مندرجہ بالا برینڈز کے علاوہ بھی مارکیٹ میں گاڑیاں متعارف کروا رہا ہے۔ جی ایم سی کے پوری دنیا میں بے شمار کمپنیاں کام کرتی ہیں جو جنرل موٹرز کی گاڑیوں کو بہتر، خوبصورت، دلکش اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
موٹرسپورٹس:
جنرل موٹرز کی چمچماتی، تیز رفتار، خوبصورت، مضبوط اور جاندار گاڑیاں کھیل کی دنیا میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ آن روڈ ہو یا آف روڈ، ہرطرح کےٹریک کےمطابق گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں۔ جنرل موٹرز کے چیورولٹ برینڈ کے تیار کردہ منی ٹرک بے شمار ٹیمیں نیس کار NASCAR ریسز میں دوڑاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جنرل موٹرز کی گاڑیاں (منی ٹرک، کاریں) مختلف ریسز میں حصہ لیتی ہیں اور اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں۔ جن میں ورلڈ ٹورنگ کار چیمپئن شپ (WTCC)، 24 ہاورآف لی مین (24 Hour of Li Man)، نیس کار ، سپورٹس کار آف امریکہ (SCCA) اور سپر کار چیمپیئن شپ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنرل موٹرز اپنے کسٹمرز کی ڈیمانڈ کے مطابق گاڑیوں کو بہتر، تیز رفتار اور مضبوط بنانے کے لئے بھی کام کرتی ہے اور ڈرائیورز کو آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنے میں بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی۔ سو سال سے زائد عمر میں جنرل موٹرز نے بے شمار گاڑیاں متعارف کروائیں اور جو پوری دنیا میں نہ صرف مشہور ہوئیں بلکہ بیسٹ ایوارڈز بھی حاصل کئے۔ نیس کار ریس میں سب سے زیادہ مرتبہ جیتنے کا سہرا بھی جنرل موٹرز کے سر ہے۔
جنرل موٹرز جہاں دیگر گاڑیاں تیار کرتی ہے وہیں آف روڈ ڈرائیورز کے شوق کو مدِنظر رکھتے ہوئے آف روڈ پک اَپ ٹرک بھی تیار کرتی ہے جو جنرل موٹرزکمپنی کا شاہکار تصور کئے جاتے ہیں۔ جنرل موٹرز کا ہر ماڈل جدید، خوبصورت اور پُرآسائش ہوتا ہے۔ اگرسالِ نو کےمختلف ماڈلز کو دیکھا جائے تو '2019 جی ایم سی سِیرا اےٹی فور' (2019 GMC Sierra AT4) جنرل موٹرز کے نظریات کا عکاس نظر آتا ہے۔ اگر اِس ٹرک کی خصوصیات کا بغور جائزہ لیا جائے تو آدمی عش عش کر اُٹھتا ہے ۔
2019 GMC Sierra AT4
جنرل موٹرز کمپنی کا 2019 جی ایم سی سِیرا اےٹی فور ماڈل دلکش، خوبصورت، تیز رفتاراور ہر طرح کے روڈ کے لئے موزوں پِک اَپ ٹرک ہے۔ جو اپنی خصوصیات کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ 6.2L/V8 انجن کا حامل یہ ٹرک نہ صرف طاقت کا سر چشمہ ہے بلکہ 10 سپیڈ آٹو ٹرانسمیشن (10-Speed Automatic Transmission) اس کی پرفارمنس میں مزید بہتری پیدا کرتی ہےجبکہ دیگر خصوصیات درج ذیل ہیں۔
خصوصیات
- وہیکل لے آؤٹ (Vehicle Layout)
Front- Engine, 4WD, 5Pass, 4-Door truck
- اِنجن (Engine)
6.2L/ 420-hp/ 460-lb-ft, OHV(Overhead Valve), 16 Valves, V8
- ٹرانسمیشن (Transmission)
10-Speed Automatic
- وہیل بیس (Wheel Base)
147.5 inch
- لمبائی، چوڑائی، اونچائی Length, Width, Height))
231.7 inch, 81.2 inch, 78.4 inch
- زیرو سے ساٹھ میٹر پرآور تک پہنچنے کا ٹائم (0-60 MPH)
5.8 Sec
Ü تیل کی کھپت (Mile Per Gallon)
City= 15.3 MPG, HWY(Highway)= 23.5 MPG, COMB= 18.2 MPG
Ü انرجی کا اِستعمال (Energy Consumption)
City= 225 KW-hrs. /100 miles, HWY=177 KW-hrs. /100 miles
مندرجہ بالا خصوصیات کے علاوہ اگر گاڑی کی اندرونی اور بیرونی ساخت کا جائزہ لیا جائے تو اور بہت سارے فیچرز جی ایم سی سِیرا اےٹی فورکو نمایاں کرتے ہیں جو گاڑی کو آرام دہ اور پُرلطف بناتے ہیں ایسا پُر لُطف کہ اس کے کیبن کو گھر بنانے کا جی چاہتا ہے ۔ جی ایم سی کا یہ ماڈل بہت ساری خصوصیات میں منفرد نظر آتا ہے جو کسی اور ٹرک میں نظر نہیں آتیں۔
بیرونی ساخت
باہر سے دِکھنے میں یہ گاڑی اِنتہائی خوبصورت ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ سامنے سے اِنتہائی نفیس لیکن مضبوط گرِل دیکھنے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جِس پر جی ایم سی GMC واضح طور پر لکھا گیا ہے جو گاڑی کی شان میں اضافہ کرتا ہے۔
سی شیپ ایل ای ڈی ہیڈلائیٹس (C-Shape LED Lights)
گاڑی کی سامنے والی لائیٹس سی شیپ جدید طرز کی ہیں جو مختلف موڈز پر آن کی جا سکتی ہیں۔ بوقتِ ضرورت اِنہیں تیز اور مدھم بھی کیا جا سکتا ہے۔
دو خوبصورت ہُک Hooks
اِس ٹرک کے سامنے کی جانب دو مضبوط ہک لگائے گئے ہیں جو گاڑی کو کھینچنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
فیس کیمرہ (Front Camera)
اِس کیمرے کی مدد سے ڈرائیور گاڑی میں بیٹھے ہی سامنے آنے والی رُکاوٹ کوگاڑی میں لگی ایل سی ڈی سکرین پر دیکھ سکتا ہے۔
ڈبل ایگساسٹ سسٹم (Double Exhaust System)
اِس ٹرک میں دھوئیں کے اَخراج کا دوہرا راستہ بنایا گیا ہے جو نہ صرف گاڑی کو دوڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ آواز کے شور کو بھی کم کرتا ہے۔
بَیک کارنر سٹیپس (Corner Steps)
گاڑی کے پچھلی جانب دونوں طرف بمپر کے اندر پاؤں رکھنے کے لئے سٹیپس بنائے گئے ہیں تا کہ گاڑی میں چڑھنے اور اُترنے میں آسانی ہو۔
بیک ویو کیمرے (Back View Camera)
گاڑی کے پچھلی جانب ایچ ڈی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو ڈرائیور کو ہر چیز واضح دِکھاتے ہیں۔ یہ کیمرے بیک ویو کے ساتھ گاڑی بیک کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ کیمرے کو زوم اِن اور زوم آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
جی ایم سی ملٹی پرو ٹیل گیٹ (Tail Gate)
گاڑی کا پچھلا دروازہ (ٹیل گیٹ) کی کنٹرول ہے جو کہ ایک بٹن دبانے سے کُھل جاتا ہے۔ اِس میں لگے مختلف سٹیپس مرضی کے مطابق گیٹ کھولنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ گیٹ تِین فولڈنگ پینلز پر مشتمل ہے جنہیں علیحدہ علیحدہ کھولا جاسکتا ہے۔ گیٹ میں دو اُوپر نیچے بٹن موجود ہیں جِن میں اُوپر والا بٹن چھوٹا ٹیل گیٹ کھولتا ہے جبکہ نیچے والا بٹن بڑا ٹیل گیٹ کھولتا ہے۔ دونوں بٹن اِکٹھے دبانے پر دونوں گیٹ کُھل جاتے ہیں جو کہ گاڑی میں سامان باآسانی رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ چھوٹے گیٹ میں مزید فولڈنگ بھی موجود ہوتی ہے جِسے کھولنے پر سیڑھی جَیسا سٹیپ بن جاتا ہے اور گاڑی میں سوار ہونا آسان ہوتا ہے۔
360 ڈگری ویو کیمرے (Bird’s-Eye View)
اِس گاڑی کی سب سے بڑی خصوصیت گاڑی کے چاروں اطراف لگے کیمرے ہیں جو گاڑی میں لگی ایل سی ڈی سے منسلک ہوتے ہیں اور ڈرائیور اندر بیٹھے ہی چاروں اطراف کا جائزہ لے سکتا ہے۔
آف روڈ ٹیونڈ شاکس
اِس ٹرک میں آف روڈنگ کے لئے خاص طور پر ٹیونڈ شاکس لگائے گئے ہیں جو ہر طرح کی سختی کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاور فولڈنگ سائیڈ ویو مرر (Side View Mirror)
سائیڈ ویو مرر پاور کنٹرولڈ ہونے کی وجہ سے باآسانی ایڈجیسٹ کئے جا سکتے ہیں۔
اندرونی ساخت
جنرل موٹرز کا یہ ٹرک اندر سے انتہائی خوبصورت اور آرام دہ ہے۔ جس میں جدید ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرکے اِسے مزید بہتر بنایا گیا ہے جبکہ لیدر سے بنی ہوئی سیٹس آرام دہ سفر کا مزہ دیتی ہیں۔
پچھلی سیٹس میں سٹوریج
بیک سِیٹس میں سٹوریج کپیسٹی بنائی گئی ہے جو خاص ڈاکومینٹس بحفاظت رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ سِیٹس کی بیک کو ہٹا کر سامان رکھا جا سکتا ہے۔
بیک سیٹس فولڈنگ
بوقتِ ضرورت پچھلی سیٹوں کو فولڈ کیا جا سکتا ہے جس سے کافی جگہ بن جاتی ہے اور سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لانا اور لےجانا آسان ہوتا ہے۔
پاور وِنڈوز (Power Windows)
گاڑی کی تمام وِنڈوز پاور کنٹرولڈ ہیں جنہیں ڈرائیور باآسانی منظم کر سکتا ہے۔
ہائی اور لو موڈ بٹن (Mode Button)
4 ہائی، 4 لو، 2 ہائی اور آٹو موڈ بٹن موجود ہیں جِن کی مدد سے گاڑی کو روڈ کی نوعیت کے اعتبار سے ایڈجیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
آٹومیٹک کلائیمیٹ کنٹرول (Climate Control)
گاڑی کے کلائیمیٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے آٹومیٹک سسٹم لگایا گیا ہے جو ہر طرح سے گاڑی کے ٹمپریچر وغیرہ کو ایڈجیسٹ کرتا ہے۔
کارگو باکس (Cargo Box)
ڈرائیور سیٹ کےساتھ سامان رکھنے کے لئے کارگو باکس بنائے گئے ہیں جو قیمتی سامان رکھنے کے کام آتا ہے۔
بوس پریمیئم ساؤنڈ سسٹم (Bose Premium Sound System)
سات سپیکرز کے ساتھ سب ووفر بھی لگائے گئے ہیں جو ساؤنڈ سسٹم کو مزید بہتر بنا دیتے ہیں جودورانِ ڈرائیونگ ڈرائیور کے جوش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
گاڑی میں مذکورہ خصوصیات کے ساتھ اور بھی کافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جِن میں
=> پاور یونٹس کنٹرول بٹن
=> کی لیس انٹری اور پُش بٹن سٹارٹ
=> آئی فون ہولڈر/ چارجنگ پیڈ
=> ٹیل گیٹ ڈراپ بٹن
=> بلیو ٹوتھ فون پیئرنگ سسٹم
=> نیوی گیشن سسٹم
=> اے ایم (AM) اور ایف ایم (FM) سسٹم
=> پارکنگ سینسرز
=> چوری سے بچاؤ کے لئے تھیفٹ الرٹ (Theft Alert)
=> آٹومیٹک بریک سسٹم(Automatic Applies Breaks)
=> ملٹی کلر ہیڈ اَپ ڈِسپلے آن وِنڈو سکرین (Multicolor head-up Display)
سیفٹی فیچرز
گاڑی اور ڈرائیور کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے بہت سارے سیفٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہین جِن میں چند ایک درج ذیل ہیں۔
لین چینج الرٹ (Lane Change Alert)
روڑ پر چلتے ہوئے اگر گاڑی لین تبدیل کر جائے تو سسٹم فورا" آن ہو جاتا ہے اور الارم بجنا شروع ہو جاتا ہے۔
لین کیپ اسسٹ (Lane keep Assist)
یہ سسٹم گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کو مدد فراہم کرتا ہے تا کہ گاڑی اپنی لین سے باہر نہ جائے۔
فرنٹ کولیئن الرٹ (Front Collision Alert)
یہ سسٹم ڈرائیور کو سامنے موجود کسی بھی گاڑی کے متعلق آگاہی دیتا ہے تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔
فالوئنگ ڈسٹینس اِنڈیکیٹر (Following Distance Indicator)
گاڑی کا یہ سسٹم ڈرائیور کو سامنے موجود گاڑیوں سے فاصلہ بتاتا ہے اور اگر کوئی بھی ایمرجنسی ہو تو بریک سسٹم آٹومیٹکلی آن ہو جاتا ہے اور گاڑی رُک جاتی ہے۔
پیڈسٹرین (Pedestrian System )
گاڑی میں موجود یہ سسٹم روڈ پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت کرتا ہے اور کِسی بھی شخص کے گاڑی کے سامنے آنے پر یہ الرٹ جاری کرتا ہے تاکہ ڈرائیور گاڑی روک دے۔
ریئر کراس ٹریفک الرٹ (Rear Cross Traffic Alert)
کوئی بھی گاڑی جب اِس ٹرک کو اوور ٹیک کرتی ہے تو یہ سسٹم ڈرائیور کو الرٹ جاری کرتا ہے تاکہ حفاظت کے پیشِ نظر احتیاط برتی جائے۔
اِن کے علاوہ اور بھی مزید بہت ساری خصوصیات ہیں جو جنرل موٹرز نے خاص طور پر اِس گاڑی میں شامل کیں ہیں جن کا مزید جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ جی ایم سی کا یہ ماڈل مندرجہ بالا خصوصیات کی بنیاد پر باقی آف روڈ ٹرکسں میں خاص اہمیت کا حامل ہے اور اپنے چلانے والے کو اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے۔ جی ایم سی موبائل ایپ اپنے موبائل فون میں انسٹال کی جا سکتی ہے اور گاڑی کو موبائل فون سے بھی ہینڈل کیا جا سکتا ہے۔ جو جی ایم سی کا جُداگانہ اور منفرد فیچر ہے۔