پاکستان میں آف روڈ جیپ ریلی کے طریقہ کار کا مختصر جائزہ
Blog Single

پاکستان میں آف روڈ جیپ ریلی کے طریقہ کار کا مختصر جائزہ

سید عزیز اللہ شاہ

جیپ ریلی کی عمومی طور پر دو کیٹگریز ہوتی ہیں جنہیں ’’مکمل تیار‘‘ یعنی (Prepared) اور ’’نیم تیار‘‘ یعنی (Stock)  کہتے ہیں- ان دونوں کیٹگریز میں مزید تقسیم چار حصوں میں ہوتی ہے جسے اے، بی، سی اور ڈی کہتے ہیں ۔ اس طرح کیٹگریز کی کل تعداد آٹھ ہو جاتی ہے یعنی چار پریپئرڈ اور چار سٹاک ۔- ان حصوں میں گاڑیوں کی تقسیم ہارس پاور /سی سی کی بنیاد پر کی جاتی ہے- کیٹگری ڈی میں 1800سی سی،کیٹگری سی میں 1800 سے 2700 سی سی،کیٹگری بی میں 2700 سے 3500 سی سی اورکیٹگری اے میں 3500 سے اوپر والی تمام ہارس پاور /سی سی کی گاڑیوں کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں-

پریپئرڈ  اور اسٹاک میں فرق یہ ہے کہ اسٹاک گاڑی اپنی اصل حالت میں ہو تی ہے- جبکہ پریپئرڈ  گاڑی تبدیل شدہ ہوتی ہے یعنی اس میں انجن ،ٹربو، چِپ، شاک، سسپنشن سب کچھ اپنی ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جاتا ہے خاص طور پر  ہیوی پاور گاڑی تیار کی جاتی ہے-

 ریس کا آغاز کوالیفائنگ راؤنڈ سے کیا جاتا ہے جسکا فاصلہ متعین کردہ ہو تا ہے-اس میں جو ریسرز کم سے کم وقت میں یہ فاصلہ طے کرتے ہیں وہ اپنی کیٹگری میں اپنے نمبر کی ترتیب سے پہلے ٹریک پر تین سے پانچ منٹ کے وقفے سےمقابلےکے دن اپنے سفر پر روانہ ہو تے ہیں-

ہر ڈرائیور کیساتھ ایک معاون بھی بیٹھتا ہے جو کہ نیوی گیشن کی ذِمہ داری ادا کرتا ہے ۔ جیپ ریسرزجدید آلات جی پی ایس، گوگل میپ اور سیٹلائیٹ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں- آغاز اور اختتام کا چیک اینڈ بیلنس کا جدید نظام ہو تا ہے جس کے تحت ریسر کو ایک کارڈ دیا جاتا ہے- ٹریک پر قائم  چیک پوائنٹ پر ٹائم چیک ان اور آؤٹ کی اسٹامپ لگائی جاتی ہے- جس کی وجہ سے ریس میں کسی بھی قسم کی دھاندلی یا دو نمبری کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی-

موٹر اسپورٹس کا مقابلہ ذہانت ، مہارت اور رفتار کی تیزی کا بھی ہے اس میں سب سے پہلے سیفٹی کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے-ریسر گاڑیاں محفوظ بنانے کے لیے ان کے اندر رول کیج کیا جاتا ہے - اس سے اگر خدانخواستہ گاڑی الٹ بھی جائے تو سوار محفوظ رہتا ہے ، آگ لگنے کی صورت میں فائر سیفٹی سلنڈر موجود ہوتا ہے اور سوار نے بھی فائر پروف لباس پہنا ہوتا ہے- سر کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہنا ہوتا ہے جو کہ جدید وائی فائی ، بلو ٹوتھ ہیلمٹ ہوتا ہے تا کہ معاون ڈرائیور کیساتھ کمیونیکشن میں آسانی رہے -

پوسٹ کو شئیر کریں:

متعلقہ پوسٹ